IIUI Students Action Committee

IIUI Students Action Committee IIUI Students Power 🇵🇰✌️❤️

02/10/2026

🚨
سٹوڈنٹ ایکشن کمیٹی کا ہنگامی اجلاس جاری جلد اگلے لائحہ عمل کااعلان کیا جائے گا!

الحمداللہ 🥀 طلبہ کی جیت، حق کی فتح ✊ ثابت قدمی، اتحاد اور جدوجہد رنگ لے آئی. ✌️
15/07/2026

الحمداللہ 🥀
طلبہ کی جیت، حق کی فتح ✊
ثابت قدمی، اتحاد اور جدوجہد رنگ لے آئی. ✌️

اگر آج شام سے پہلے ہاسٹل مسائل کے حل کے حوالے سے انتظامیہ کی جانب سے کوئی باضابطہ نوٹیفکیشن جاری نہ کیا گیا، تو ان شاء ا...
15/07/2026

اگر آج شام سے پہلے ہاسٹل مسائل کے حل کے حوالے سے انتظامیہ کی جانب سے کوئی باضابطہ نوٹیفکیشن جاری نہ کیا گیا، تو ان شاء اللہ اسٹوڈنٹ ایکشن کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کر کے آئندہ کے مؤثر لائحۂ عمل کا اعلان کیا جائے گا، اور طلبہ کے پرامن احتجاج کو مزید منظم اور مؤثر انداز میں آگے بڑھایا جائے گا.

12/07/2026

Victory will be ours Inshallah ✊✌️

اسٹوڈنٹ ایکشن کمیٹی کا متفقہ اعلامیہاسٹوڈنٹ ایکشن کمیٹی کے اجلاس میں درج ذیل نکات پر متفقہ فیصلہ کیا گیا:1. پروسٹ کی ذمہ...
12/07/2026

اسٹوڈنٹ ایکشن کمیٹی کا متفقہ اعلامیہ

اسٹوڈنٹ ایکشن کمیٹی کے اجلاس میں درج ذیل نکات پر متفقہ فیصلہ کیا گیا:

1. پروسٹ کی ذمہ داری کسی سینیئر پروفیسر کو سونپی جائے جو طلبہ کے مسائل کو حل کرنے میں بہتر کردار ادا کر سکے۔
2. کسی بھی رینوویشن سے پہلے ہاسٹل میں سیٹ الاٹمنٹ کو فوری طور پر بحال کیا جائے۔
3. ہاسٹل کی رینوویشن کا طریقۂ کار تبدیل کیا جائے تاکہ طلبہ کو تکلیف سے بچایا جا سکے۔ پہلے ایک جانب کے واش رومز پر کام مکمل کیا جائے، اس کے بعد دوسری جانب کے واش رومز کی رینوویشن کی جائے۔
4. رینوویشن کے آغاز اور تکمیل کے لیے واضح ٹائم لائن اور تاریخ کا اعلان کیا جائے۔
5. اسٹے چارجز اور طلبہ پر ناجائز طور پر عائد کیے گئے تمام جرمانے (فائنز) فوری طور پر ختم کیے جائیں۔

مزید برآں، فی الحال کمیٹی کا لائحۂ عمل یہ ہے کہ طلبہ کسی صورت اپنے کمرے خالی نہ کریں اور اپنے زیرِ اثر دیگر طلبہ کو بھی ایسا کرنے سے گریز کرنے کی تلقین کریں۔

اگر انتظامیہ بدستور اپنی ہٹ دھرمی پر قائم رہی اور طلبہ کو جبری طور پر کمرے خالی کرنے پر مجبور کرنے کی کوشش ہوئی، تو اس احتجاجی تحریک کا دائرۂ کار مزید وسیع کیا جائے گا، جس کی تمام تر ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہوگی۔

اسٹوڈنٹ ایکشن کمیٹی

12/07/2026

دھرنا جاری !

11/07/2026

جامعہ اسلامیہ کے اندر تمام طلباء تنظیموں پر مشتمل سٹوڈنٹ ایکشن کمیٹی کی ہنگامی اجلاس جاری ہے جلد متفقہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا
Stay Tuned

تین سال میں تیسری دفع ھزاروں طلبہ کو دو دن کے نوٹس کے اوپر اپنے کمروں سے باہر پھینکا جا رہا ہے۔ سوال یہ ہے کہ جو رینویشن...
10/07/2026

تین سال میں تیسری دفع ھزاروں طلبہ کو دو دن کے نوٹس کے اوپر اپنے کمروں سے باہر پھینکا جا رہا ہے۔ سوال یہ ہے کہ جو رینویشن 6 ماہ لگا کر ایک ہاسٹل میں مکمل نہیں ہوئی وہ ایک ماہ میں تین ہاسٹلز میں کیسے مکمل ہوگی؟
اس نوٹیفیکیشن کی صورت میں ہزاروں طلبہ کو اگلے پورے سیمسٹر روڈ کے اوپر پھینکنے کے اس منصوبے کو ہم مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں۔
طلبہ تیار رہیں، انشاء اللہ مزید اس نااہل انتظامیہ کو طلبہ کے استحصال کا موقع نہیں دیں گے۔
تمام طلبہ تنظیموں پر مشتمل سٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی جامعہ اسلامیہ جلد اگلے لاح عمل کا اعلان کرے گی.
ترجمان سٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی (جامعہ اسلامیہ)

انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے طلبہ نے گزشتہ دو ہفتوں کے دوران دو مرتبہ آل پارٹیز کانفرنس (APC) منعقد کی ہے۔ ی...
01/07/2026

انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے طلبہ نے گزشتہ دو ہفتوں کے دوران دو مرتبہ آل پارٹیز کانفرنس (APC) منعقد کی ہے۔ یہ محض ایک اتفاق نہیں، بلکہ طلبہ کے اتحاد، شعور اور مشترکہ عزم کا واضح اعلان ہے۔

اب طلبہ کا یہ اتحاد کسی صورت کمزور نہیں پڑے گا، ان شاء اللہ۔ ہم سب مل کر اپنے جائز حقوق کے حصول اور تمام طلبہ کے مسائل کے حل کے لیے متحد رہیں گے۔
ہم یونیورسٹی انتظامیہ کو واضح طور پر باور کراتے ہیں کہ طلبہ کو مسلسل نظرانداز کرنا، دباؤ میں رکھنا اور مسائل کو طول دینا کسی کے مفاد میں نہیں۔ ہم اس ادارے کے باقاعدہ طلبہ ہیں، کسی پر احسان یا بھیک کے طلبگار نہیں۔

ہم خاموش تماشائی نہیں، بلکہ اپنے حقوق، عزت اور بہتر تعلیمی ماحول کے لیے پُرامن اور متحد آواز بلند کرنے والے طلبہ ہیں۔

اب نہ غیر ضروری دباؤ قبول کیا جائے گا، نہ بے بنیاد تاخیری حربے۔ طلبہ کے جائز مسائل فوری طور پر حل کیے جائیں۔ بصورتِ دیگر، پیدا ہونے والی صورتحال اور اس کے نتائج کی ذمہ داری متعلقہ انتظامیہ پر عائد ہوگی۔

اگر ضرورت پیش آئی تو ہم ان شاء اللہ پریس کلب سمیت ہر متعلقہ فورم پر اپنی آواز بلند کریں گے۔ ہم قومی اور بین الاقوامی میڈیا کے ذریعے بھی طلبہ کے مسائل اور ان کے جائز مطالبات کو پوری ذمہ داری کے ساتھ اجاگر کریں گے تاکہ حقائق قوم اور متعلقہ اداروں تک پہنچ سکیں۔

ہم طلبہ کے آئینی، قانونی اور جائز حقوق کے تحفظ کے لیے ہر پُرامن، قانونی اور جمہوری راستہ اختیار کریں گے۔ ہماری آواز ہر اُس فورم تک پہنچے گی جہاں انصاف کی امید موجود ہے، خواہ وہ متعلقہ حکام ہوں، پارلیمان ہو، یا دیگر قومی ادارے۔

ان شاء اللہ ہم طلبہ کے حقوق اور ان کے جائز مطالبات کے حصول کے لیے اپنی جدوجہد پوری ذمہ داری، اتحاد اور استقامت کے ساتھ آخری حد تک جاری رکھیں گے۔ ہمارا مقصد تصادم نہیں، بلکہ انصاف، شفافیت اور طلبہ کے حقوق کا مؤثر تحفظ ہے۔

Address

IIUI, H-10 Islamabad
Islamabad
44000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when IIUI Students Action Committee posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share