15/04/2026
اسلام آباد میں وفاقی سطح کے تین اہم تعلیمی ادارے (وفاقی نظامت تعلیمات (FDE)، پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز ریگولیٹری اتھارٹی اور ڈائریکٹوریٹ آف اسپیشل ایجوکیشن) مستقل سربراہوں کے بغیر عبوری انتظامات کے تحت چل رہے ہیں جس سے اداروں کی کارکردگی شدید متاثر ہے۔
واضح رہے کہ ایف ڈی ای اسلام آباد میں 430 سے زائد اسکولوں اور کالجوں کی نگرانی کرتا ہے، تاہم اس وقت یہ ادارہ عارضی انتظامات کے تحت چلایا جا رہا ہے۔
اس سطح کی انتظامی افراتفری وفاقی وزارتِ تعلیم کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔
اسلامی جمعیتِ طلبہ تمام اسامیوں پر مستقل بنیادوں پر تعیناتی کا مطالبہ کرتی ہے۔