شیرےوالاویلفئیر سوسائٹی

Directions

شیرےوالاویلفئیر سوسائٹی We value truth, transparency, accountability, and generosity. Our Moto is commitment makes everything possible.

Every action we take is guided by our commitment to making a real difference in the lives of those who need it most.

ماہانہ رپورٹ ایمبولینس سروسالحمدللہ!ماہ ستمبر میں ایمبولینس نے 09  مریضوں کو ان کے گھروں سے مختلف ہسپتالوں تک پہنچانے کی...
01/11/2026

ماہانہ رپورٹ ایمبولینس سروس

الحمدللہ!
ماہ ستمبر میں ایمبولینس نے 09 مریضوں کو ان کے گھروں سے مختلف ہسپتالوں تک پہنچانے کی خدمت انجام دی۔
اللہ کے فضل سے ان مریضوں سے صرف پٹرول کے اخراجات لیے گئے۔
اسی طرح آپ کے تعاون سے فراہم کیے گئے برتن بھی 03 خاندانوں کے کام آئے۔
قبرستان میں آٹھ فٹ لمبے مختلف اقسام کے بیس پودے لگائے گئے۔
اللہ تعالیٰ ہمارے عمل میں مزید برکت عطا فرمائے، اسے اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے، تمام تعاون کرنے والے احباب کو بہترین اجر عطا کرے اور ہمیں ہمیشہ دکھی انسانیت کی خدمت کی توفیق دے۔

آمین یا رب العالمین۔
# Report

🌱 الحمدللہ!شیرے والا ویلفیئر سوسائٹی کی شجرکاری مہم کے تحت گاؤں کے قبرستان میں نیم، ارجن اور املتاس کے درخت لگائے گئے۔ 🌳...
20/10/2026

🌱 الحمدللہ!

شیرے والا ویلفیئر سوسائٹی کی شجرکاری مہم کے تحت گاؤں کے قبرستان میں نیم، ارجن اور املتاس کے درخت لگائے گئے۔ 🌳

تمام اہلِ گاؤں سے گزارش ہے کہ پودوں کی حفاظت اور دیکھ بھال میں تعاون کریں۔

🤲 تمام معاونین کے لیے جزائے خیر اور برکت کی دعا۔ آمین!

💚 شیرے والا ویلفیئر سوسائٹی — سرسبز گاؤں، صحت مند معاشرہ!


الحمد للہ ایک اور سنگ میل عبور ہوا۔ ہم تمام مخیر حضرات کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ اللہ پاک انہیں جزائے خیر عطا فرمائے۔ آمین۔...
16/10/2026

الحمد للہ ایک اور سنگ میل عبور ہوا۔ ہم تمام مخیر حضرات کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ اللہ پاک انہیں جزائے خیر عطا فرمائے۔ آمین۔

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! 🌳امید ہے آپ سب بھائی خیریت سے ہوں گے۔موسمیاتی تبدیلیوں اور بڑھتی ہوئی گرمی کے پیشِ نظر ...
11/10/2026

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! 🌳

امید ہے آپ سب بھائی خیریت سے ہوں گے۔

موسمیاتی تبدیلیوں اور بڑھتی ہوئی گرمی کے پیشِ نظر درخت لگانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ درخت ماحول کو صاف رکھنے، گرمی کی شدت کم کرنے اور آنے والی نسلوں کو صحت مند ماحول فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

اسی مقصد کے تحت شیرے والا ویلفیئر سوسائٹی جلد ہی اپنے گاؤں میں شجرکاری مہم کا آغاز کرنے جا رہی ہے۔ ان شاء اللہ اس مہم کی تفصیلات جلد آپ سب کے ساتھ شیئر کی جائیں گی۔

ہم تمام بھائیوں سے اپیل کرتے ہیں کہ اس نیک مقصد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، دوسروں کو بھی ترغیب دیں اور مالی تعاون، پودوں کی فراہمی یا عملی شرکت کے ذریعے سوسائٹی کا ساتھ دیں۔

آئیے، مل کر اپنے گاؤں کو سرسبز و شاداب اور خوبصورت بنائیں اور آنے والی نسلوں کے لیے ایک بہتر ماحول چھوڑ کر جائیں۔

آپ سب کی شمولیت اور تعاون ہمارے لیے باعثِ حوصلہ افزائی ہوگا۔ 🌱

منجانب: شیرے والا ویلفیئر سوسائٹی

سرسبز گاؤں، صحت مند ماحول، روشن مستقبل! 🌳

شیروال ویلفیئر سوسائٹی — خدمتِ خلق کے لیے ایک اور قدمشیروال ویلفیئر سوسائٹی کا مقصد لوگوں کی خدمت، سہولت اور فلاح و بہبو...
07/10/2026

شیروال ویلفیئر سوسائٹی — خدمتِ خلق کے لیے ایک اور قدم

شیروال ویلفیئر سوسائٹی کا مقصد لوگوں کی خدمت، سہولت اور فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدام کرنا ہے۔

اسی سلسلے میں ہم نے اہلِ علاقہ کی سہولت کے لیے ایک پورٹیبل اور فولڈیبل سولر لائٹ کا انتظام کیا ہے.
🔋 بیک اَپ ٹائم:
8 گھنٹے

یہ چھوٹی سی کوشش اہلِ علاقہ کے لیے مشکل وقت میں ایک سہولت فراہم کرنے کی نیت سے کی گئی ہے۔

🌙 رات کے وقت جنازے کی صورت میں یہ سولر لائٹ بلا معاوضہ حاصل کی جا سکتی ہے۔

ضرورت مند حضرات یہ لائٹ شیروال ویلفیئر سوسائٹی کے دفتر سے حاصل کر سکتے ہیں۔

شیروال ویلفیئر سوسائٹی — خدمت، سہولت اور فلاح کے لیے کوشاں۔
#

ماہانہ رپورٹ ایمبولینس سروسالحمدللہ!ماہ ستمبر میں ایمبولینس نے 12  مریضوں کو ان کے گھروں سے مختلف ہسپتالوں تک پہنچانے کی...
03/10/2026

ماہانہ رپورٹ ایمبولینس سروس

الحمدللہ!
ماہ ستمبر میں ایمبولینس نے 12 مریضوں کو ان کے گھروں سے مختلف ہسپتالوں تک پہنچانے کی خدمت انجام دی۔ جن کو منڈی بہاؤالدین، ، سرگودھا، اور پھالیہ منتقل کیا گیا۔
اللہ کے فضل سے ان مریضوں سے صرف پٹرول کے اخراجات لیے گئے۔
اسی طرح آپ کے تعاون سے فراہم کیے گئے برتن بھی 03 خاندانوں کے کام آئے۔
شیرے والا میں 17 مقامات پر سولر سٹریٹ لائٹس لگائی گئیں۔
دو مقامات پر روڈ سائن بورڈ بھی لگائے گئے۔
اللہ تعالیٰ ہمارے عمل میں مزید برکت عطا فرمائے، اسے اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے، تمام تعاون کرنے والے احباب کو بہترین اجر عطا کرے اور ہمیں ہمیشہ دکھی انسانیت کی خدمت کی توفیق دے۔

آمین یا رب العالمین۔

آدھے سے ذیارہ رقم جمع ہو چکی ہے۔ باقی احباب بھی جلد کوشش کر لیں ۔ جزاکم اللہ خیر ۔
02/10/2026

آدھے سے ذیارہ رقم جمع ہو چکی ہے۔ باقی احباب بھی جلد کوشش کر لیں ۔ جزاکم اللہ خیر ۔

گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کوٹ شیر محمد علاقے کا ایک اہم تعلیمی ادارہ ہے جہاں کوٹ شیر محمد کے علاوہ موسیٰ کلاں، ججہ عور، چیت...
02/10/2026

گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کوٹ شیر محمد علاقے کا ایک اہم تعلیمی ادارہ ہے جہاں کوٹ شیر محمد کے علاوہ موسیٰ کلاں، ججہ عور، چیتو، موسیٰ خود اور گردونواح کی بیٹیاں تعلیم حاصل کرتی ہیں۔ اس ادارے کا پرائمری سیکشن 1983ء، مڈل 1984ء اور ہائی سیکشن 1986ء میں قائم ہوا۔ ادارے نے علاقے میں بچیوں کی تعلیم کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
بارش اور نکاسی آب والے نالے وجہ سے سکول کی بیرونی دیوار گر چکی ہے، جس کی تعمیر کے لیےسکول انتظامیہ کو تقریباً ڈیڑھ لاکھ روپے درکار ہیں۔ باقی بجٹ کا انتظام انہوں نے خود کر لیا ہے۔ سکول میں اس وقت 433 طالبات زیرِ تعلیم ہیں۔ مخیر حضرات سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ اس کارِ خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور سکول کی دیوار کی تعمیر میں تعاون فرمائیں۔
● نکاسی والے نالہ پانی سے بھر چکا ہے جو کہ بچوں کے لئے انتہائی خطر ناک ہو سکتا ہے۔ اس کام کی فوری تکمیل کی ضرورت ہے.
#بہن #بیٹی #ماں

Address

Kot Sher Muhammad
Mandi Bahauddin
HTTPS://MAPS.APP.GOO.GL/IEO7WU9PMHXDE8Z17

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when شیرےوالاویلفئیر سوسائٹی posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share