Lakhanwal Khurd Welfare Society لکھنوال خورد ویلفیر سوسائٹی

Lakhanwal Khurd Welfare Society لکھنوال خورد ویلفیر سوسائٹی مشن لکھنوال اور اردگرد کے لوگوں اور دیگر گاؤں کے لیے اچھے اقدام کرناہے اپنے گاوں کو فلاحی گاؤں بنانا انشاﷲ 🇵🇰❤️

31/05/2026

اس مہینے ویلفئیر سوسائٹی لکھنوال کی طرف سےعید سے پہلے الحمدﷲ 25 مستحق گھروں کو ایک لاکھ ساٹھ ہزار کا راشن دیا گیا۔اور عید پر تقریباً ایک سو پچیس گھروں میں ڈیڑھ کلو کے حساب سے گوشت دیا گیا۔اور ایک معذور بھائی کو پورے مہینے کی بیس ہزار کی دوائی لے کر دی ۔اور کچھ گھروں کے بچوں کو عید کے کپڑے اور جوتیاں وغیرہ کے لیے تیس ہزار خرچ کیے گئے۔ایک بھائی کو چھت کے لیے سپورٹ کی گئ ۔اور ایک موٹر سائیکل پر آکسائیڈنٹ کی وجہ سے جبڑے ٹوٹ گئے تھے اُن کے آپریشن کے لیے ایک لاکھ پچیس ہزار دیا اور اب بھی ان کی تھوڑی بہت سپورٹ جاری ہے۔یہ سب آپ دوستوں کے تعاون اور سپورٹ سے ممکن ہے۔ﷲ کریم جو دوسروں کا درد بانٹا تے ہیں ان کو دُنیا وآخرت میں عافیت عطا کرے آمین

جس غریب بیٹی کی شادی کا مہینے پہلے بھی بتایا یہ شادی کو پیچھے دس دن رہ گئے پچاس ہزار ہمارے پاس جمع ہے ڈیڑھ لاکھ اور چاہی...
31/05/2026

جس غریب بیٹی کی شادی کا مہینے پہلے بھی بتایا یہ شادی کو پیچھے دس دن رہ گئے پچاس ہزار ہمارے پاس جمع ہے ڈیڑھ لاکھ اور چاہیے تاکہ جہیز کا سامان پہنچایا جائے۔اس بیٹی کی بارات کے کھانے کی ذمہ دادی عرب امارات سے ہمارے بہت پیارے بھائی نے لی ہے۔اب بس تھوڑا جہیز کا سامان الینا باقی رہ گیا۔سب دوستوں سے گزارش ہے کہ اس کارِخیر میں تعاون کریں۔جزاکﷲ
ﷲ کریم جن دوستوں نے اس کارِخیر میں ساتھ دیا اُن کو دُنیا و آخرت کی خیر نصیب فرمائے اور ﷲ کریم بیٹی کے نصیب اچھے کرے۔ آمین
ویلفئیر سوسائٹی لکھنوال
واٹس ایپ نمبر:03065269090

صاف ستھرا پنجاب لکھنوال ٹیم نے محمد حمزہ کی سربراہی میں بہت اچھا کام کیا ہے یونین کونسل لکھنوال میں کہیں بھی قربانی کے ج...
29/05/2026

صاف ستھرا پنجاب لکھنوال ٹیم نے محمد حمزہ کی سربراہی میں بہت اچھا کام کیا ہے یونین کونسل لکھنوال میں کہیں بھی قربانی کے جانوروں کی کوئی باقیات نہیں ۔لکھنوال میں کہیں بھی کسی بھی جگہ پر کوئی قربانی کے جانوروں کی آلائشیں وغیرہ نظر نہیں آرہی واقع ہی صاف ستھرا پنجاب کی ٹیم قابل تعریف ہے جنہوں نے دن رات اپنے گھر والوں کے بغیر عید گزار کر خود کو گندا رکھ کر ہم سب کو صفائی والا ماحول مہیا کیا۔اس صفائی والے کام سے ہمارا علاقہ بہت سارے موذی مرضوں اورگندی بد بو جیسی اذیت سے محفوظ رہا۔ویلفئیر سوسائٹی لکھنوال صاف ستھرا پنجاب ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتی ہےاور ان کو ویلفئیر سوسائٹی لکھنوال کی طرف سے اعزازی سند بھی دی جائیں گی۔ویلفئیر سوسائٹی لکھنوال کو صاف ستھرا پنجاب کی ٹیم کے خلاف ابھی تک کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی اگر اسی طرح لگن سے کام جاری رکھا تو واقع ہی پنجاب ٹھیک معنوں میں صاف ستھرا ہو جائے گا۔
ویلفئیر سوسائٹی لکھنوال

لکھنوال میں کوئی ایسا گھر یا بندہ جس تک گوشت نہ پہنچا ہو وہ ہمارے ساتھ رابطہ کرے انشاﷲ اس گھر تک گوشت پہنچایا جائے گا۔را...
28/05/2026

لکھنوال میں کوئی ایسا گھر یا بندہ جس تک گوشت نہ پہنچا ہو وہ ہمارے ساتھ رابطہ کرے انشاﷲ اس گھر تک گوشت پہنچایا جائے گا۔
رابطہ نمبر :03065269090

عید الاضحٰی کی لیٹ مبارک کیوجہ کل سارا دن قربانی میں گزرا الحمدﷲ کل سارا دن جتنا ہو سکا مستحق گھروں تک گوشت پہنچایا اگر ...
28/05/2026

عید الاضحٰی کی لیٹ مبارک کیوجہ کل سارا دن قربانی میں گزرا الحمدﷲ کل سارا دن جتنا ہو سکا مستحق گھروں تک گوشت پہنچایا اگر ہم کسی تک نہیں پہنچ سکے تو معذرت ہے باقی ﷲ کا شکر ہے ہمیں یقین ہے کے لکھنوال میں کوئی ایسا گھر ہو جہاں گوشت نہ پہنچ سکا گاؤں میں رہنے والوں کی سب سے اچھی بات یہی ہوتی ہے کہ بانٹ کر کھاتے ہیں اور سب صاحب حثیت لوگوں کو پتہ ہوتا ہے کس کس کو ضرورت ہے ۔آج بھی انشاﷲ اگر کوئی قربانی والا دوست ہم سے رابطہ کرتے ہیں تو اگر کوئی رہ گیا ہوا ہوگا تو گوشت لازمی پہنچایا جائے گا۔
ویلفئیر سوسائٹی لکھنوال

عید الاضحٰی پر تین دن واٹر سپلائی لکھنوال کی طرف سے اپنے لوگوں کو دو وقت پانی دیا جائے گا۔وقت نوٹ کر لیں۔گاؤں کے نیچے وا...
26/05/2026

عید الاضحٰی پر تین دن واٹر سپلائی لکھنوال کی طرف سے اپنے لوگوں کو دو وقت پانی دیا جائے گا۔وقت نوٹ کر لیں۔
گاؤں کے نیچے والے محلوں کو صبح 6 سے 7 بجے تک اور پچھلے ٹائم دوپہر 3 سے 3:45 تک پانی دیا جائے گا۔
گاؤں کے اوپر والے محلوں میں صبح 7 سے 8 بجے تک اور پچھلے ٹائم دوپہر 3:45 سے 4:30 تک پانی دیا جائے گا۔
واٹر سپلائی لکھنوال کی طرف سے سب اہل علاقہ کو عید الاضحٰی کی خوشیاں مبارک
ویلفئیر سوسائٹی لکھنوال
واٹر سپلائی لکھنوال

26/05/2026
26/05/2026

لَبَّيْكَ اللهُمَّ لَبَّيْكَ، لَبَّيْكَ لَا شَرِيكَ لَكَ لَبَّيْكَ، إِنَّ الْحَمْدَ وَالنِّعْمَةَ لَكَ وَالْمُلْكَ، لَا شَرِيكَ لَكَ»

میدان عرفات میں رسول اللہ  ﷺنے کثرت سے یہ دعا بھی فرمائی :‏’’ اَللّٰھُمَّ اجْعَلْ فِیْ قَلْبِیْ نُوْرًا وَّ فِیْ سَمْعِی...
26/05/2026

میدان عرفات میں رسول اللہ ﷺنے کثرت سے یہ دعا بھی فرمائی :
‏’’ اَللّٰھُمَّ اجْعَلْ فِیْ قَلْبِیْ نُوْرًا وَّ فِیْ سَمْعِیْ نُوْرًا وَّ فِیْ بَصَرِیْ نُوْرًا ، اَللّٰھُمَّ اشْرَحْ لِیْ صَدْرِیْ ، وَ یَسِّرْلِیْ اَمْرِیْ ، وَ اَعُوْذُ بِکَ مِنْ وَسَاوِسِ الصَّدْرِ وَ شَتَاتِ الْاَمْرِ وَ فِتْنَۃِ الْقَبْرِ ، اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُ بِکَ مِنْ شَرِّ مَایَلِجُ فِیْ اللَّیْلِ وَ شَرِّ مَا
‏یَلِجُ فِیْ النَّھَارِ وَ شَرِّ مَا تَھِبُ بِہِ الرِّیْحُ وِ شَرِّ بَوَائِقُ الدَّھْرِ‘‘ (۱)
‏’’اے اللہ ! میرے دل میں ، میرے کانوں میں اور میری آنکھوں میں نور پیدا فرمادے ، اے اللہ ! میرا سینہ کھول دے ، اور میرے ہر کام کو آسان فرمادے اور میرے دل کے وسوسوں ، کام کے بکھرائو اور قبر کی آزمائش سے آپ کی پناہ میں آتا ہوں ، یا الہی ! میں رات اور دن میں درپیش ہونے والی چیزوں کے شر سے آپ کی پناہ چاہتا ہوں ، اور ان چیزوں کے شر سے بھی جنہیں ہوا اپنے ساتھ لے کر چلتی ہے اور زمانہ کی ہلاکت خیزیوں کے شر سے ‘‘

لکھنوال میں جن دوستوں نے قربانی دینی ہے اگر وہ ان گھروں کوگوشت پہنچانا چاہتے ہیں ہم سے رابطہ کریں آپ ان گھروں کا ایڈریس ...
26/05/2026

لکھنوال میں جن دوستوں نے قربانی دینی ہے اگر وہ ان گھروں کوگوشت پہنچانا چاہتے ہیں ہم سے رابطہ کریں آپ ان گھروں کا ایڈریس دیں گے۔تاکہ وہ دور دراز مستحق یا سفید پوش گھر جو قربانی سے رہ گئے اُن تک بھی قربانی کا گوشت پہنچ سکے۔
منجانب : ویلفئیر سوسائٹی لکھنوال
رابطہ نمبر:03065269090

Address

Lakhanwal Khas
Jalalpur Jattan
50700

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Lakhanwal Khurd Welfare Society لکھنوال خورد ویلفیر سوسائٹی posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share