Alkhidmat Foundation Wazirabad.

Alkhidmat Foundation Wazirabad. Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Alkhidmat Foundation Wazirabad., Non-Governmental Organization (NGO), Islamic Center, Modal Colony, Wazirabad.

الخدمت وزیرآباد کی جانب سے لویری والا گاؤں میں جانوروں کے چارے کی تقسیمالخدمت وزیرآباد نے آج لویری والا گاؤں میں سیلاب س...
01/10/2025

الخدمت وزیرآباد کی جانب سے لویری والا گاؤں میں جانوروں کے چارے کی تقسیم

الخدمت وزیرآباد نے آج لویری والا گاؤں میں سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے جانوروں کے لیے چارے کی تقسیم کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر الخدمت وزیرآباد کے سرپرست ناصر محمود کلیر صاحب نے مقامی افراد سے گفتگو کرتے
ہوئے کہا
کہ سیلاب متاثرین کے دکھ درد کو کم کرنے کے لیے جہاں راشن، برتن اور دیگر امدادی سامان دیا جا رہا ہے وہیں جانوروں کے لیے چارہ فراہم کرنا بھی ضروری ہے تاکہ کسانوں اور مزدور طبقے کی روزی روٹی متاثر نہ ہو۔
مقامی افراد نے الخدمت کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ واقعی الخدمت نہ صرف انسانیت بلکہ مخلوق خدا کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہے۔

وزیر آباد: جماعت اسلامی الخدمت فاؤنڈیشن وزیرآباد کی جانب سے سیلاب  سے متاثرہ 160 گھرانوں میں 16 ہزار مالیت کا کچن سامان ...
23/09/2025

وزیر آباد: جماعت اسلامی الخدمت فاؤنڈیشن وزیرآباد کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ 160 گھرانوں میں 16 ہزار مالیت کا کچن سامان اور راشن پیکج تقسیم ایک پروقار تقریب مقامی میرج ہال میں منعقد ہوئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے الخدمت فاؤنڈیشن وزیرآباد کے سرپرست ناصر محمود کلیر نے کہا کہ الخدمت نے سیلاب کے ابتدائی ایام ہی سے متاثرین کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر عملی خدمات انجام دی ہیں۔ پہلے مرحلے میں متاثرہ خاندانوں کو پکا پکایا کھانا فراہم کیا گیا، اس کے بعد خشک راشن اور مویشیوں کے لیے چارہ جات تقسیم کیے گئے، جب کہ اب باقاعدہ سروے اور ریکارڈ مرتب کرنے کے بعد اُن گھرانوں کو ترجیح دی گئی ہے جنہیں سب سے زیادہ نقصان پہنچا۔

الخدمت فاؤنڈیشن وزیرآباد کی جانب سے سیلاب متاثرین میں راشن اور کچن سیٹ تقسیمالخدمت فاؤنڈیشن نے آج سیلاب سے متاثرہ خاندان...
23/09/2025

الخدمت فاؤنڈیشن وزیرآباد کی جانب سے سیلاب متاثرین میں راشن اور کچن سیٹ تقسیم

الخدمت فاؤنڈیشن نے آج سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مدد کے لیے راشن اور کچن سیٹ تقسیم کیے۔ اس موقع پر متاثرہ افراد نے الخدمت کے اس جذبۂ خدمت کو سراہا اور کہا کہ مشکل وقت میں ان کے ساتھ کھڑے ہونا ان کے حوصلوں کو بڑھاتا ہے۔ الخدمت فاؤنڈیشن وزیرآباد نے ایک مرتبہ پھر ثابت کیا ہے کہ وہ ہمیشہ ضرورت مندوں کے شانہ بشانہ موجود ہے۔

الخدمت فاؤنڈیشن وزیرآباد کا سیلاب متاثرین کیلئے بڑا قدم الخدمت فاؤنڈیشن وزیرآباد کے زیر اہتمام بھٹہ میرج ہال میں ایک خصو...
22/09/2025

الخدمت فاؤنڈیشن وزیرآباد کا سیلاب متاثرین کیلئے بڑا قدم
الخدمت فاؤنڈیشن وزیرآباد کے زیر اہتمام بھٹہ میرج ہال میں ایک خصوصی پروگرام منعقد کیا گیا جس میں سیلاب متاثرین کو باعزت طریقے سے چارپائیاں، ونٹر پیکج اور خشک راشن تقسیم کیا گیا۔ اس موقع پر الخدمت کے ذمہ داران نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اور ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا۔

17/09/2025
12/09/2025

الخدمت فاؤنڈیشن وزیرآباد کے جنرل سیکرٹری عمران منیر بٹ صاحب کی سیلاب متاثرین کیلئے کی گئی ریلیف سرگرمیوں کے بارے گفتگو

الخدمت فاؤنڈیشن وزیرآباد کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ جانوروں کےچارے(سائیلج )کاانتظامالخدمت فاؤنڈیشن وزیرآباد نے آج سیلاب ...
10/09/2025

الخدمت فاؤنڈیشن وزیرآباد کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ جانوروں کےچارے(سائیلج )
کاانتظام

الخدمت فاؤنڈیشن وزیرآباد نے آج سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جانوروں کے لیے چارے کا انتظام کیا۔ یہ اقدام نہ صرف انسانوں بلکہ جانوروں کے احساس کو بھی مدنظر رکھتے ہوئے اٹھایا گیا ہے تاکہ متاثرہ خاندان اپنے جانوروں کی ضروریات پوری کرسکیں۔ اس موقع پر چوہدری ناصر محمود کلیر ( امیر ضلع جماعت اسلامی وزیرآباد) اور عمران منیر بٹ ( جنرل سیکرٹری الخدمت فاؤنڈیشن وزیرآباد) بھی موجود ہیں۔

09/09/2025

08/09/2025

الخدمت فاؤنڈیشن وزیرآباد کی ٹیم دشوار راستوں سے گزر کر گاؤں دولت آباد میں خشک راشن اور میڈیکل ریلیف کیمپ کے انعقاد کیلئے رواں دواں

الخدمت کے کافی رضاکار مشکل راستہ عبور کرتے ہوئے کانٹے لگنے سے زخمی ہوئے لیکن حوصلے بلند ہیں

08/09/2025

الخدمت فاؤنڈیشن وزیرآباد

وزیرآباد الخدمت فاؤنڈیشن نے آج سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے خشک راشن تقسیم کیا۔  الخدمت کے رضاکاروں نے گاؤں نوگراں ، بہرا...
07/09/2025

وزیرآباد الخدمت فاؤنڈیشن نے آج
سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے خشک راشن تقسیم کیا۔ الخدمت کے رضاکاروں نے گاؤں نوگراں ، بہرام، رانا، اور ٹاہلی والا کے متاثرہ خاندانوں تک پہنچ کر خشک راشن فراہم کیا تاکہ وہ مشکل گھڑی میں اپنی ضروریات پوری کرسکیں۔ الخدمت فاؤنڈیشن ہمیشہ کی طرح خدمتِ انسانیت کے جذبے کے ساتھ آزمائش کی اس گھڑی میں متاثرہ عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔

Address

Islamic Center, Modal Colony
Wazirabad
52000

Opening Hours

Monday 09:00 - 15:30
Tuesday 09:00 - 15:30
Wednesday 09:00 - 15:30
Thursday 09:00 - 15:30
Friday 09:00 - 12:00
Saturday 09:00 - 15:30

Telephone

0556602713

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Alkhidmat Foundation Wazirabad. posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Alkhidmat Foundation Wazirabad.:

Share