Kuthiala Overseas Trust

Kuthiala Overseas Trust ہمارا عزم ہمارا کام
خدمت کوٹھیالہ خدمت عوام

💡 سولر اسٹریٹ لائٹس کی صفائی اور مینٹیننس کا کام جاری 🌿کوٹھیالہ اوورسیز ٹرسٹ کے زیرِ اہتمام گاؤں میں نصب سولر اسٹریٹ لائ...
07/01/2026

💡 سولر اسٹریٹ لائٹس کی صفائی اور مینٹیننس کا کام جاری 🌿
کوٹھیالہ اوورسیز ٹرسٹ کے زیرِ اہتمام گاؤں میں نصب سولر اسٹریٹ لائٹس کی صفائی اور مینٹیننس کا کام باقاعدگی کے ساتھ سرانجام دیا جاتا ہے، جس کے لیے خصوصی ٹیم مقرر ہے، تاکہ رات کے وقت بہتر روشنی اور عوام کو سہولت فراہم کی جا سکے۔
یہ تمام اقدامات گاؤں کی حفاظت، خوبصورتی اور سہولت کو مدِنظر رکھتے ہوئے مسلسل جاری ہیں۔
آپ کے تعاون اور اعتماد کا شکریہ۔



05/01/2026

🧹 صاف گلیاں، محفوظ نالیاں — ایک بہتر کوٹھیالہ کی جانب 🌿
کوٹھیالہ اوورسیز ٹرسٹ کے زیرِ اہتمام گاؤں کی گلیوں اور نالیوں کی صفائی کا عمل باقاعدگی سے جاری ہے۔
یہ ویڈیو اُن محنتی ہاتھوں اور مخلص دلوں کی عکاسی ہے جو خاموشی سے اپنے گاؤں کی خدمت میں مصروف ہیں۔
اللہ تعالیٰ اس خدمت کو قبول فرمائے،
اور تعاون کرنے والے تمام احباب کے مال، وقت اور نیت میں برکت عطا فرمائے۔ آمین 🤲
آئیں! مل کر اپنے گاؤں کو صاف، صحت مند اور مثالی بنائیں۔




🧹 گلی نالیوں اور کوڑا دانوں کی صفائی کا عمل جاری 🗑️کوٹھیالہ اوورسیز ٹرسٹ کے زیرِ اہتمام گاؤں کی گلیوں، نالیوں اور کوڑا د...
03/01/2026

🧹 گلی نالیوں اور کوڑا دانوں کی صفائی کا عمل جاری 🗑️
کوٹھیالہ اوورسیز ٹرسٹ کے زیرِ اہتمام گاؤں کی گلیوں، نالیوں اور کوڑا دانوں کی باقاعدگی سے صفائی کی جا رہی ہے تاکہ صاف ستھرا ماحول، بہتر نکاسیٔ آب اور صحت مند زندگی کو یقینی بنایا جا سکے۔
یہ تمام اقدامات آپ کے تعاون، اعتماد اور ٹیم ورک کا نتیجہ ہیں۔
آئیے! مل کر اپنے گاؤں کو صاف، صحت مند اور مثالی بنائیں۔



🌟 کوٹھیالہ اوورسیز ٹرسٹ نئی ایمبولینس کا پراجیکٹ مکمل! 🌟الحمدللہ! کوٹھیالہ اوورسیز ٹرسٹ کے تمام ممبران کی کاوشوں اور رزق...
25/10/2025

🌟 کوٹھیالہ اوورسیز ٹرسٹ نئی ایمبولینس کا پراجیکٹ مکمل! 🌟
الحمدللہ! کوٹھیالہ اوورسیز ٹرسٹ کے تمام ممبران کی کاوشوں اور رزقِ حلال کے عطیات کی بدولت ہماری نئی، بڑی اور جدید Toyota Hiace ایمبولینس جاپان سے درآمد، مکمل رجسٹریشن، اور جدید طبی سازوسامان کی تنصیب کے تمام مراحل سے گزر کر اب مکمل طور پر خدمت کے لیے تیار ہے۔
​ہمارے پاس پہلے سے موجود چھوٹی ایمبولینس قریبی راستوں پر خدمات جاری رکھے گی، جبکہ یہ نئی اور بڑی ایمبولینس، جو تقریباً 80 لاکھ روپے کی لاگت سے تیار ہوئی ہے، خصوصی طور پر لمبے روٹس اور ہنگامی حالات (جیسے لاہور اور اسلام آباد) کے لیے استعمال ہو گی تاکہ اہلیانِ کوٹھیالہ کو صحت کی بروقت اور آرام دہ سہولت میسر آ سکے۔
​تمام ٹرسٹ ممبران کی قربانیاں اور تعاون اس عظیم فلاحی منصوبے کی کامیابی کا ضامن ہے۔ ہم اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں کہ اس نے ہمیں انسانیت کی خدمت کی یہ توفیق دی۔
​یہ کامیابی آپ کے اعتماد کا نتیجہ ہے!

الحمدللہ 🌿ٹرسٹ کے پانچویں سالانہ فاؤنڈیشن ڈے کے پروگرام میں ہمارے ٹرسٹ کے ممبران کی بھرپور شرکت، عظم اور محنت دیکھ کر دل...
17/10/2025

الحمدللہ 🌿
ٹرسٹ کے پانچویں سالانہ فاؤنڈیشن ڈے کے پروگرام میں ہمارے ٹرسٹ کے ممبران کی بھرپور شرکت، عظم اور محنت دیکھ کر دل خوش ہوگیا۔
یہ سب اُن مخلص دوستوں کی بدولت ممکن ہوا جنہوں نے دل سے گاؤں کی خدمت کو اپنا مقصد بنایا۔
💚 کوٹھیالہ اوورسیز ٹرسٹ 💚
اتحاد، خدمت اور اخلاص کی ایک روشن مثال۔
تمام ٹرسٹ ممبران کا دل سے شکریہ جنہوں نے اس کے پروگرام کو یادگار بنایا۔ 🌸

🌟 کوٹھیالہ اوورسیز ٹرسٹ – پانچواں یومِ تاسیس 🌟الحمدللہ!کوٹھیالہ اوورسیز ٹرسٹ نے اپنے قیام کے پانچ سال مکمل ہونے پر ایک ش...
17/10/2025

🌟 کوٹھیالہ اوورسیز ٹرسٹ – پانچواں یومِ تاسیس 🌟
الحمدللہ!
کوٹھیالہ اوورسیز ٹرسٹ نے اپنے قیام کے پانچ سال مکمل ہونے پر ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا۔
یہ دن ہمارے عزم، اتحاد، اور گاؤں کی خدمت کے جذبے کی علامت ہے۔ 💚
تمام ممبران، مہمانوں اور اہلِ گاؤں کا دل سے شکریہ جنہوں نے اپنی موجودگی اور تعاون سے اس تقریب کو کامیاب بنایا۔
اللہ تعالیٰ ہمارے ٹرسٹ کو مزید ترقی، استقامت اور اخلاصِ نیت کے ساتھ خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین 🤲

📣 یاد دہانی!ان شاء اللہ کوٹھیالہ اوورسیز ٹرسٹ کا پانچواں یومِ تاسیس کل منعقد ہو رہا ہے۔تمام اہلِ کوٹھیالہ سے گزارش ہے کہ...
15/10/2025

📣 یاد دہانی!
ان شاء اللہ کوٹھیالہ اوورسیز ٹرسٹ کا پانچواں یومِ تاسیس کل منعقد ہو رہا ہے۔
تمام اہلِ کوٹھیالہ سے گزارش ہے کہ تقریب میں بھرپور شرکت فرما کر اس خوشی میں ہمارے ساتھ شریک ہوں۔ 🌿
📅 تاریخ: 16 اکتوبر 2025
🕓 وقت: شام 4 بجے
📍 مقام: گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول، کوٹھیالہ
آئیں، اپنے ٹرسٹ کے ساتھ فخر اور اتحاد کا اظہار کریں! 💚

🌟 کوٹھیالہ اوورسیز ٹرسٹ — پانچواں یومِ تاسیس 🌟الحمدللہ! کوٹھیالہ اوورسیز ٹرسٹ اپنے گاؤں میں خدمت کے پانچ سال مکمل ہونے پ...
05/10/2025

🌟 کوٹھیالہ اوورسیز ٹرسٹ — پانچواں یومِ تاسیس 🌟
الحمدللہ! کوٹھیالہ اوورسیز ٹرسٹ اپنے گاؤں میں خدمت کے پانچ سال مکمل ہونے پر یومِ تاسیس کی پروقار تقریب منعقد کر رہا ہے۔
یہ دن ہمارے سفر، قربانیوں اور کامیابیوں کی یادگار ہے۔
تقریب میں گاؤں کے معزز افراد، سرکاری نمائندگان اور میڈیا ٹیم شرکت کریں گے تاکہ ٹرسٹ کی خدمات، منصوبے اور گاؤں کی ترقی کے لیے کی جانے والی کوششوں کو اجاگر کیا جا سکے۔
تمام اہلیان کوٹھیالہ سے گزارش ہے کہ اس تقریب میں بھرپور شرکت فرما کر ہماری خوشی کو دوبالا کریں۔
📅 تاریخ: 16 اکتوبر 2025
🕓 وقت: شام 4 بجے
📍 مقام: گورنمنٹ بوائز ہائی سکول، کوٹھیالہ

آئیں! گاؤں کی خدمت اور ترقی کے اس سفر میں اپنا حصہ ڈالیں۔
اللہ تعالیٰ ہمارے ارادوں کو نیکی اور کامیابی سے نوازے۔ آمین۔

کوٹھیالہ اوورسیز ٹرسٹ کی نگرانی میں صفائی مہم، ہمارے محنتی ورکرز مسلسل کام کر رہے ہیں تاکہ ہر گلی صاف اور ہر نالی رواں ر...
03/08/2025

کوٹھیالہ اوورسیز ٹرسٹ کی نگرانی میں صفائی مہم، ہمارے محنتی ورکرز مسلسل کام کر رہے ہیں تاکہ ہر گلی صاف اور ہر نالی رواں رہے۔
🌿 صاف گلیاں، صحت مند معاشرہ صحت مند زندگی!

🌟 نکاسی آب کی بہتری کے لیے جاری عملی اقدامات 🌟صاف ماحول = صحت مند گاؤں۔کوٹھیالہ اوورسیز ٹرسٹ کے زیر اہتمام بڑھے نالوں کی...
27/06/2025

🌟 نکاسی آب کی بہتری کے لیے جاری عملی اقدامات 🌟
صاف ماحول = صحت مند گاؤں۔
کوٹھیالہ اوورسیز ٹرسٹ کے زیر اہتمام بڑھے نالوں کی صفائی کا عمل جاری ہے۔ ہمارے ورکرز مسلسل محنت کر رہے ہیں تاکہ گاؤں میں پانی کے بہاؤ کو بہتر بنایا جا سکے اور گندگی یا تعفن سے بچا جا سکے۔

یہ کام آپ کے تعاون اور اعتماد سے ہی ممکن ہوا ہے، اور ان شاء اللہ آپ کے ساتھ مل کر اس مشن کو مکمل کریں گے۔

آئیں! ہم سب مل کر اس جدوجہد کو کامیاب بنائیں اور گاؤں کو مزید صاف، محفوظ اور صحت مند بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔
🤲 اللہ تعالیٰ ہمارے ارادوں کو قبول فرمائے اور ہمیں استقامت عطا کرے۔ آمین۔

🌙 قربانی کا تہوار اور صفائی کا خیال – Kuthiala Overseas Trust کا شاندار انتظام 🌟الحمدللہ، Kuthiala Overseas Trust کی جان...
11/06/2025

🌙 قربانی کا تہوار اور صفائی کا خیال – Kuthiala Overseas Trust کا شاندار انتظام 🌟

الحمدللہ، Kuthiala Overseas Trust کی جانب سے عید الاضحیٰ 2025 کے موقع پر گاؤں کی صفائی کا بہترین بندوبست کیا گیا۔
ہمارے dedicated ورکرز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے گاؤں میں ہونے والی تمام قربانیوں کی آلائشوں کو محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگایا اور گاؤں کے ماحول کو صاف، خوشبودار اور آلودگی سے پاک رکھا۔
یہ خدمات ہمارے ویلفیئر مشن کا حصہ ہیں تاکہ گاؤں کو ایک صحت مند اور صاف ماحول مہیا کیا جا سکے۔
🤝 ہم اپنے تمام ڈونرز اور گاؤں کے باشعور افراد کے شکر گزار ہیں جن کے تعاون سے یہ کام ممکن ہو پایا۔
📌 مزید تفصیلات اور تصاویر کے لیے ہماری page کو فالو کریں۔

Address

Office Address:/Near Main Bus Stand Kuthiala
Sambrial
51101

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kuthiala Overseas Trust posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share