02/06/2026
صدقہ کے بہترین اجر کا وعدہحضرت ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: "جس نے حلال کمائی سے ایک کھجور کے برابر بھی صدقہ کیا — اور اللہ پاک صرف پاکیزہ (حلال) چیز ہی قبول فرماتا ہے — تو اللہ تعالیٰ اسے اپنے دائیں ہاتھ سے قبول فرماتا ہے اور پھر اسے اس کے مالک کے لیے اس طرح بڑھاتا ہے جیسے تم میں سے کوئی اپنے گھوڑے کے بچے کو پالتا ہے، یہاں تک کہ وہ (ایک کھجور کا ثواب) بڑھ کر پہاڑ جتنا ہو جاتا ہے۔" [صحیح بخاری]