Bhakhrewali Welfare Society

Directions

Bhakhrewali Welfare Society Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Bhakhrewali Welfare Society, Community Center, بکھڑےوالی کھوکھراں تحصیل سمبڑیال، ضلع سیالکوٹ، پنجاب پاکستان, Sialkot.

06/09/2026

ماجرہ بکھڑےوالی روڈ کی تعمیر کے سلسلہ میں بیلہ مشترکہ اتحاد کی اہم ملاقات

بسم اللہ الرحمن الرحیم الحمدللہ ماشاءاللہ آج بیلہ مشترکہ اتحاد کے مخلص ساتھیوں دوستوں بزرگوں کے تعاون سے 10 گاؤں دیہات ک...
06/09/2026

بسم اللہ الرحمن الرحیم
الحمدللہ ماشاءاللہ
آج بیلہ مشترکہ اتحاد کے مخلص ساتھیوں دوستوں بزرگوں کے تعاون سے 10 گاؤں دیہات کا ایک مشترکہ وفد نے متعلقہ عوامی نمائندے رانا شمیم احمد خان صاحب سے ماجرہ بکھڑےوالی روڈ کی تعمیر کے سلسلہ میں ملاقات کی۔ ان شاءاللہ الکریم اللہ پاک کی بارگاہ میں امید ہے ہمیں اس نیک مقصد میں کامیابی نصیب ہوگی آمین
رانا صاحب نے ماجرہ بکھڑےوالی کھوکھراں روڈ کی تعمیر کے حوالے سے ملک عباس علی، ملک سلیم، جناب قیصر گھمن، ملک مشتاق، جناب نذر وڑائچ، میاں ذکاءاللہ صاحب، جناب فہد گھمن، سید اظہر حسین شاہ، ملک عبدالرزاق ، جناب اختر رسول، حاجی خادم حسین صاحب، چوہدری اشرف گھمن صاحب اور دیگر رہنماؤں سمیت تمام وفد کو اپنے بھرپور تعاون اور سڑک کی جلد تعمیر کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ماجرہ کلاں، ماجرہ خورد، بکھڑے والی کھوکھراں، میراں پنڈی، اسلام آباد، چک خانہ، کوٹ معراج، کولوکے اور چک اختیار کے تمام دوستوں بھائیوں اور بزرگوں کی شرکت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

ان شاءاللہ الکریم ہم سب مل کر ایک باوقار اور پرامن باہمی اتحاد کے ساتھ اپنے دیرینہ مطالبہ کے حل کےلئے اپنی کوشش و جدوجہد جاری رکھیں گے۔
*اللہ پاک اپنے پیارے آخری نبی حضرت محمد مصطفٰی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا صدقہ وسیلہ ہمیں نیک مقاصد میں کامیابیاں عطا فرمائے آمین بجاہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم*

منجانب: بیلہ مشترکہ اتحاد

تمام عالم اسلام بالخصوص اہل غزہ فلسطین کو جشن عیدمیلادالنبیﷺ مبارک ہو آمین
26/08/2026

تمام عالم اسلام بالخصوص اہل غزہ فلسطین کو جشن عیدمیلادالنبیﷺ مبارک ہو آمین

26/08/2026

جلوس جشن عید میلاد النبیﷺ 12 ربیع الاول شریف 2026
ماشاءاللہ بڑی تعداد میں اہل اسلام عاشقان رسول ﷺ نے شرکت کی۔

اللہ پاک اپنے پیارے آخری نبی حضرت محمد مصطفٰی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا صدقہ وسیلہ ہم سب کی حاضری قبول فرمائے اور لمحہ بہ لمحہ ہمیں اور ہماری آنے والی نسلوں کو عشق رسولﷺ اور سلامتی ایمان میں ترقی و استقامت عطا فرمائے آمین بجاہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

25/08/2026

تمام اہل اسلام کو عید میلاد النبی ﷺ مبارک ہو
منجانب: بکھڑےوالی کھوکھراں ویلفیئر سوسائٹی تحصیل سمبڑیال ضلع سیالکوٹ

ان شاءاللہ الکریم `جلوس عید میلاد النبی ﷺ میں عمرہ کا ٹکٹ`نوٹ: اپنے شناختی کارڈ کی کاپی ہمراہ ضرور لائیں۔
25/08/2026

ان شاءاللہ الکریم
`جلوس عید میلاد النبی ﷺ میں عمرہ کا ٹکٹ`
نوٹ: اپنے شناختی کارڈ کی کاپی ہمراہ ضرور لائیں۔

18/08/2026

14 سال بعد جرمنی سے واپس آئے اورسیز پاکستانی کی اپنے سیاسی قائدین اور انتظامیہ سے فریاد

16/08/2026

*الحمدللہ*
آج علاقہ بیلہ کے تقریبا 11 گاؤں دیہات اسلام آباد، بکھڑےوالی، ماجرہ کلاں، ماجرہ خورد، چک اختیار، میراں پنڈی،کولوکے، ہمبوکے، خانے چک، کوٹ معراج کےمعزز اکابرین، بھائیوں، بزرگوں، دوستوں کا ایک بہت ہی حوصلہ افزا اور بہترین `مشترکہ اجلاس` بکھڑےوالی کھوکھراں ویلفیئر سوسائٹی کی میزبانی میں منعقد ہوا۔

علاقہ کی مقتدر شخصیات اور اکابرین کے سامنے علاقہ بیلہ کے مشترکہ اتحاد کے حوالے سے گزارشات پیش گئیں۔ سب سے اہم مسئلہ `ماجرہ بکھڑےوالی روڈ` کے حل کےلئے مختلف تجاویز اور آراء پر مشاورت ہوئی۔

ماشاءاللہ تمام شرکاء نے بغیر کسی سیاسی وابستگی کے، رضائے الٰہی اور خدمت انسانیت کےلئے باہمی اتحاد و تعاون، محبت و خلوص سے مل جل کر علاقے کے مسائل کو حل کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

*ہم بکھڑےوالی کھوکھراں کے معزز سربراہان ملک سلیم، ملک مشتاق، ملک عباس علی، ملک منیر، ملک حاجی آصف، ملک احتشام الیاس ، ملک رضا ، ملک اشفاق، ملک اسجد اور تمام اہلیان بکھڑےوالی کھوکھراں کے بےحد مشکور ہیں جنہوں نے بغیر کسی ذاتی مفاد کے خلوص دل سے اپنے لوگوں کی خدمت و فلاح کےلئے اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔*

*خالق کائنات اپنے پیارے آخری نبی حضرت محمدمصطفٰی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا صدقہ وسیلہ ہمیں پْرخلوص جدوجہد کے ذریعے نیک مقاصد میں کامیابیاں عطا فرمائے آمین بجاہ خاتم النبیینﷺ*

*منجانب: بیلہ مشترکہ اتحاد*

اے اللہ اپنے پیارے آخری نبی حضرت محمد مصطفٰی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا صدقہ وسیلہ ہمارے پیارے وطن کی حفاظت فرما آمین
13/08/2026

اے اللہ اپنے پیارے آخری نبی حضرت محمد مصطفٰی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا صدقہ وسیلہ ہمارے پیارے وطن کی حفاظت فرما آمین

28/07/2026

شہبازپور روڈ پر سرکاری نالہ ٹنل واں پر پل بنانے کی بجائے پائپ ڈال کر پانی کو سڑک کے نیچے سے گزارا گیا ہے۔
تاہم ناقص منصوبہ بندی کے باعث پانی کا بہاؤ شدید متاثر ہوگیا ہے۔ علاقہ مکین سراپا احتجاج ہیں۔

Address

بکھڑےوالی کھوکھراں تحصیل سمبڑیال، ضلع سیالکوٹ، پنجاب پاکستان
Sialkot

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bhakhrewali Welfare Society posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share