10/09/2026
اسلامی جمعیت طلبہ سمبڑیال کے زیرِ اہتمام گورنمنٹ کالج سمبڑیال کے طلبہ کے لیے فریشرز میٹ اپ کا انعقاد کیا گیا۔
پروگرام میں ناظم اسلامی جمعیت طلبہ سمبڑیال نے خصوصی شرکت کی اور طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے کالج کو امن و خیر کا گہوارہ بنانا ہے اور اللہ کے رسول ﷺ کے بتائے ہوئے اصولوں کے مطابق اپنی زندگی اور کردار کی تعمیر کرنی ہے۔
اس موقع پر طلبہ کو محسنِ انسانیت کوئز کمپیٹیشن کے حوالے سے آگاہی دی گئی اور کالج میں جاری کیمپین کے حوالے سے بھی جائزہ لیا گیا۔
طلبہ کو یہ پیغام دیا گیا کہ ہماری زندگی کا مقصد اللہ تعالیٰ کی رضا کا حصول ہے، لہٰذا ہمیں اپنے علم، کردار اور عمل کو اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے بتائے ہوئے اصولوں کے مطابق ڈھالتے ہوئے معاشرے میں امن، خیر اور انسانیت کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔
رضائے الٰہی — ہماری زندگی کا مقصد اور ہماری جدوجہد کا شعار۔
#سمبڑیال ٰہی