Rural Development organisation kot Addu

Rural Development organisation kot Addu We work in different Areas of Pakistan for the welfare and Social needs for the needy people.

19/07/2026

Kot Adu pak railway Mher Express

17/07/2026

ہمارے معاشرے کا ایک سچ جو اکثر دیکھنے کو ملتا ہے بیٹیوں کی موجودگی میں والدین ہاتھ اٹھا کر بیٹے کی دعا مانگ رہے ہوتے ہیں۔ ظاہری طور پر یہ منظر بیٹیوں کیلیے تکلیف دہ ہے اور ایسا لگتا ہے جیسے بیٹیوں کی اہمیت کو کم کیا جا رہا ہو۔
لیکن اگر ہم اس دعا کے پسِ پردہ جھانکیں اور ایک لمحے کے لیے اس روایتی تنقید سے ہٹ کر دیکھیں، تو اس کے پیچھے بیٹیوں کے لیے بے پناہ محبت، ایک گہرا خوف اور حقیقت پر مبنی فکر چھپی ہوتی ہے۔
ایک باپ سے زیادہ اس بے رحم دنیا کے چلن کو کوئی نہیں جانتا۔ وہ جانتا ہے کہ بیٹی کتنی ہی بااختیار کیوں نہ ہو جائے، اس معاشرے کی کچھ تلخ حقیقتیں ہیں جن کا سامنا تنہا کرنا آسان نہیں ہوتا۔والدین جب بیٹے کی تمنا کرتے ہیں، تو دراصل وہ اپنی بیٹیوں کے لیے ایک مستقبل کا رکھوالا مانگ رہے ہوتے ہیں۔ وہ چاہتے ہیں کہ ان کے بعد بیٹیوں کو کبھی یہ احساس نہ ہو کہ ان کے پیچھے کھڑا ہونے والا کوئی نہیں ہے۔
بھائیو کا ہونا زندگی میں بہت ضروری ہے بھائی کا رشتہ بہن کے لیے ایک ایسی پناہ گاہ ہوتا ہے جہاں وہ دنیا کے ہر طوفان سے بے فکر ہو کر مسکرا سکتی ہے۔ والدین چاہتے ہیں کہ بیٹیوں کی رخصتی کے بعد بھی ان کا میکہ قائم رہے، جہاں وہ اپنے بھائی کے مان پر پورے حق سے آ جا سکیں۔
بیٹے اور بیٹیاں دونوں ہی ربِ کریم کی خوبصورت ترین نعمتیں ہیں۔ دعا یہ ہونی چاہیے کہ جو بھی نصیب میں ہو، وہ والدین کی آنکھوں کی ٹھنڈک، عزت اور ان کے گھرانے کا فخر بنے۔

16/07/2026

GOOD MORNING ALL FRIENDS From khalid Gurmani CEO RDO

16/07/2026
15/07/2026

تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال تونسہ شریف کی او پی ڈی میں روز ایسے کئی مریض آتے ہیں۔۔۔۔
🙏چھاتی میں درد اور سانس کی تکلیف کو گیس سمجھتے رہے..
۔آخرکار دل کا دورہ نکلا۔
🙏مسلسل کھانسی کو موسم کی ستم ظریفی سمجھتے رہے..
چند ماہ بعد ٹی بی تشخیص ہوئی۔
🙏بار بار پیشاب آنے کو معمول سمجھتے رہے..
شوگر 400 سے اوپر نکلی۔
🙏وزن تیزی سے کم ہوتا رہا،
لیکن ٹیسٹ کروانے میں مہینے لگا دیے۔.....
آخر معلوم ہوا کہ ..
بیماری کافی آگے بڑھ چکی تھی

ہم سب پاکستانی ایک عجیب عادت رکھتے ہیں۔

🚘گاڑی سے ہلکی سی آواز آئے...
تو فوراً مکینک کے پاس
📱موبائل کی سکرین ٹوٹ جائے..
تو اسی دن تبدیل۔
لیکن اپنا جسم؟؟
جو پوری زندگی ساتھ رہنا ہے...
اس کے سگنلز کو مہینوں بلکہ سالوں تک نظر انداز کرتے رہتے ہیں۔
یاد رکھیں...
جسم کبھی اچانک نہیں ٹوٹتا۔۔۔۔
وہ پہلے کئی بار اشارے دیتا ہے۔۔۔
تھکاوٹ اور بے چینی ۔۔
وزن میں اچانک تبدیلی۔۔
بار بار بخار کا ہو جانا ۔۔
منہ یا پیشاب سے خون کا آنا ۔۔
سانس پھولنا اور سینے میں درد ہونا ۔۔
جسم یا سر میں مسلسل درد رہنا
یہ سب جسم کی زبان ہے۔
اور بدقسمتی سے...
ہم اس زبان کو اس وقت سنتے ہیں.......
جب بیماری چیخنے لگتی ہے
۔جدید طب کی سب سے بڑی کامیابی علاج نہیں.
بروقت تشخیص (Early Detection) ہے۔ کیونکہ بہت سی بیماریاں ابتدائی مرحلے میں آسانی سے قابو آ جاتی ہیں۔
تاخیر انہیں بیماریوں کو
بے تحاشا مہنگا،
از حد مشکل
اللہ نہ کرے۔۔ لاعلاج بھی بنا دیتی ہے۔
اپنے جسم کے اشاروں کو نظر انداز کرنا کوئی بہادری نہیں
غفلت اور لا پرواہی ہے ۔۔
اپ کا خیر خواہ۔۔
ڈاکٹر تحسین احمد بلوچ

~

Address

Ward No. 14 Madni Town Kot Addu
Kot Addu
34030

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Rural Development organisation kot Addu posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share