Khud Kafeel Foundation

Khud Kafeel Foundation We do not offer loans or expect returns—our work is built purely on donations and direct empowerment.

خود انحصاری، اصل آزادی
(خواب دو، وسائل دو، راستہ دو)

Empowering individuals to start small businesses and become self-reliant in Pakistan
💼 Micro-support | 💡 Skill-building | ❤️ Sponsor a Dream | 📚 Sponsor a Kid for Education Khud Kafeel Foundation is a non-profit initiative based in Lower Dir, Pakistan, committed to promoting self-reliance (خود انحصاری) through community-driven support systems.

26/08/2026

خود کفیل فاؤنڈیشن
ایک اور کامیاب کاوش (کیس 73، مکمل )
الحمدللہ! آپ سب کے تعاون، محبت اور خلوص سے آج ایک اور ضرورت مند بھائی اپنے پاؤں پر کھڑے ہو چکے ہیں۔
ہمارا یہ پراجیکٹ ایک مستحق بھائی کے لیے تھا جو کافی عرصے سے بے روزگاری کا سامنا کر رہے تھے اور کوئی مستقل ذریعہ آمدن نہ ہونے کی وجہ سے ان کے گھر کے حالات انتہائی کٹھن مرحلے سے گزر رہے تھے۔
خودکفیل فاؤنڈیشن کی جانب سے ان کے لیے ایک دکان قائم کر دی گئی ہے اور 60,000 روپے کی مالیت کا ضروری سامان و اسٹاک فراہم کر دیا گیا ہے، تاکہ وہ باوقار طریقے سے اپنے روزگار کا آغاز کر سکیں۔
اس کاوش میں شامل ہونے والے ہر فرد کا شکریہ۔ معمولی امداد سے لے کر بڑے تعاون تک، آپ میں سے ہر ایک کا کردار ناقابلِ فراموش ہے۔ اللہ کا شکر ہے کہ آپ کے اس خلوص کے ذریعے ایک مستحق خاندان کا چولہا عزت و احترام کے ساتھ جلنے لگا۔
دعا ہے کہ ربِ کریم آپ سب کے اس مخلصانہ تعاون کو اپنی بارگاہ میں شرفِ قبولیت بخشے، آپ کے حلال رزق اور مال و جان میں بے پناہ برکتیں عطا فرمائے، اور آپ کی اس سخاوت کو صدقہ جاریہ بنا کر دنیا و آخرت میں درجات کی بلندی کا ذریعہ بنائے۔ آمین یا رب العالمین!
جزاکم اللہ خیراً و احسن الجزاء
#خودکفالت

20/08/2026

خود کفیل فاؤنڈیشن — ایک اور کامیاب کاوش (کیس نمبر 68 (مکمل/Completed))
الحمدللہ! آپ سب کے تعاون اور خلوص سے آج ایک اور مجبور خاندان اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے کے قابل ہو چکا ہے۔
ہمارا یہ پراجیکٹ ایک ایسے مستحق خاندان کے لیے تھا جہاں گھر کے سربراہ گردوں کے شدید عارضے (Kidney Patient) میں مبتلا اور مکمل بے روزگار ہیں، جبکہ زیرِ کفالت 11 معصوم بچے ہیں۔ آمدن کا کوئی باقاعدہ ذریعہ نہ ہونے کے باعث یہ گھرانہ روز بروز شدید معاشی تنگی اور کسمپرسی کا شکار ہو رہا تھا۔
خودکفیل فاؤنڈیشن کی جانب سے اس خاندان کے لیے گھر پر ہی ایک ہوم بیسڈ شاپ (Home-based Shop) قائم کر دی گئی ہے اور دکان کے لیے ضروری اسٹاک و سامان فراہم کر دیا گیا ہے، تاکہ وہ عزت اور وقار کے ساتھ اپنے بچوں کا پیٹ پال سکیں۔
اس کاوش میں شامل ہونے والے ہر فرد کا شکریہ۔ معمولی امداد سے لے کر بڑے تعاون تک، آپ میں سے ہر ایک کا کردار ناقابلِ فراموش ہے۔ اللہ کا شکر ہے کہ آپ کے اس خلوص کے ذریعے ایک مستحق خاندان کا چولہا عزت و احترام کے ساتھ جلنے لگا۔
اللہ تعالیٰ تمام تعاون کرنے والوں کو اس کا بہترین اجرِ عظیم عطا فرمائے اور اس صدقہ جاریہ کو قبول فرمائے۔ آمین!
جزاکم اللہ خیراً
#خودکفالت

15/08/2026

خود کفیل فاؤنڈیشن — ایک اور کامیاب کاوش (کیس نمبر 61 (مکمل/Completed))
الحمدللہ! آپ سب کے تعاون اور حمایت سے آج ہم ایک اور خاندان کی زندگی میں آسانی لانے میں کامیاب ہو چکے ہیں۔
ہمارا یہ پراجیکٹ ایک مستحق بہن کے لیے تھا، جن کے شوہر بیماری کی وجہ سے کام نہیں کر سکتے تھے اور بستر پر ہیں ۔ جس کی وجہ سے گھر کا گزراوقات انتہائی دشوار ہو رہا تھا۔
خودکفیل فاؤنڈیشن کی جانب سے ان کے گھر میں ایک چھوٹا ہوم بیسڈ سیٹ اپ قائم کر دیا گیا ہے، جس میں بچوں کے کپڑے (Kids Garments)، اسکول بیگز اور دیگر روزمرہ کی ضروری اشیاء فراہم کر دی گئی ہیں۔
اس کاوش میں شامل ہونے والے ہر فرد کا شکریہ۔ معمولی امداد سے لے کر بڑے تعاون تک، آپ میں سے ہر ایک کا کردار ناقابلِ فراموش ہے۔ اللہ کا شکر ہے کہ آپ کے اس خلوص کے ذریعے ایک مستحق خاندان کا چولہا عزت و احترام کے ساتھ جلنے لگا۔
اللہ تعالیٰ تمام تعاون کرنے والوں کو اس کا بہترین اجرِ عظیم عطا فرمائے اور اس صدقہ جاریہ کو قبول فرمائے۔ آمین!
جزاکم اللہ خیراً
#خودکفالت

14/08/2026
14/08/2026

79 سال گزر جانے کے بعد بھی جہاں معصوم بچپن اور ڈھلتی عمریں سڑکوں پر رزق تلاش کر رہی ہوں، وہاں آزادی کی خوشی ایک خاموش سوال بن جاتی ہے۔

14/08/2026

🇵🇰 یومِ آزادی مبارک! | خودکفیل فاؤنڈیشن 🇵🇰
خودکفیل فاؤنڈیشن کی پوری ٹیم کی جانب سے تمام ہمدردوں، معاونین اور اہلِ وطن کو یومِ آزادی بہت بہت مبارک ہو! 💚
وطن صرف زمین کا ٹکڑا نہیں، ہماری پہچان، یادیں اور آنے والی نسلوں کا مستقبل ہوتا ہے۔ مشکلات چاہے جتنی بھی ہوں، وطن سے ہمارا رشتہ روح کا رشتہ ہے—اور اس سے سچی محبت کا تقاضا یہی ہے کہ ہم اسے سنوارنے کے لیے اپنا عملی کردار ادا کریں۔
پاکستان ہمارا ہے، اور اس کا وقار و خوشحالی ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے۔ اگر ہم آفتاب بن کر پوری دنیا کو روشن نہیں کر سکتے، تو کم از کم ایک چراغ بن کر اپنے اردگرد کے لوگوں کی زندگیوں میں روشنی اور نفع تو پہنچا ہی سکتے ہیں۔
شکوۂ ظلمتِ شب سے تو کہیں بہتر تھا
اپنے حصے کی کوئی شمع جلاتے جاتے

آئیے! اس یومِ آزادی پر مایوسی چھوڑ کر امید، اور شکایت کے بجائے خدمت کو اپنا شعار بنائیں۔
پاکستان زندہ باد! 🇵🇰
(ٹیم خودکفیل فاؤنڈیشن)

Address

Dir

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Khud Kafeel Foundation posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share