22/06/2026
صاف اور محفوظ پانی صحت مند زندگی کی بنیادی ضرورت ہے۔
نائب صدر الخدمت فاؤنڈیشن دیر لوئر، محترم ڈاکٹر بخت سرور صاحب نے عوام الناس پر زور دیا ہے کہ پینے کے لیے ہمیشہ صاف اور فلٹریشن شدہ پانی کا استعمال یقینی بنائیں۔ آلودہ پانی مختلف جراثیم، پیراسائٹس اور دیگر مضر عناصر کے ذریعے متعدد بیماریوں کا سبب بن سکتا ہے، جو انسانی صحت پر منفی اثرات مرتب کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صحت مند معاشرے کے قیام کے لیے ضروری ہے کہ ہر فرد صاف پانی کے استعمال کو اپنی روزمرہ زندگی کا حصہ بنائے اور اپنے اہلِ خانہ کو بھی اس بارے میں آگاہی فراہم کرے۔
الخدمت فاؤنڈیشن دیر لوئر عوامی صحت کے فروغ اور بیماریوں کی روک تھام کے لیے آگاہی مہمات کے ذریعے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتی رہے گی۔