MUSAS موساز

Call Website

MUSAS موساز موساز،
میانوالی کے
ہونہاراورمستحق طلباءوطالبات کی
اعلی تعلیم میں
مالی معاونت کے لئےبنائی گئی تنظیم ہے
https://musaspk.blogspot.com/

🌍 پاکستانی طلبہ کے لیے امریکہ اور یورپ میں مفت تعلیم کے سنہری مواقع!کیا آپ کا بچہ بیرونِ ملک تعلیم حاصل کرنے کا خواب دیک...
03/11/2026

🌍 پاکستانی طلبہ کے لیے امریکہ اور یورپ میں مفت تعلیم کے سنہری مواقع!

کیا آپ کا بچہ بیرونِ ملک تعلیم حاصل کرنے کا خواب دیکھتا ہے، لیکن مالی وسائل رکاوٹ ہیں؟ ابھرتے ہوئے باصلاحیت پاکستانی طلبہ کے لیے امریکہ اور دنیا کے بہترین تعلیمی اداروں میں اسکالرشپس اور مکمل فنڈڈ ایکسچینج پروگرامز موجود ہیں۔

یہاں تین اہم بین الاقوامی مواقع کی تفصیل پیش ہے:

1۔ YES Program – امریکہ میں مفت تعلیم

Fully Funded Exchange

![My Exchange Year Experiences - YES Programs (en-US)](https://images.openai.com/static-rsc-4/rnKA8MhXpKbM7JARJYw68coK8_yggJYkTUVm61rj1BNlGZ36OhcAEjtY6DZQoa6F9FWd41v0mlMNg56FKNupoRwk8OLy-5og7M2QnwLkf_MamoGTAD8IKrP0NzrTMq7rSjzlm18XgaIEtMeQz5ItNu3b8ApwS8MtiW0Eoy-yxXzrY592kbMz0hEC3JDINdxb?purpose=fullsize)

Kennedy-Lugar Youth Exchange and Study (YES) امریکی محکمہ خارجہ کا پروگرام ہے، جس کے تحت پاکستانی طلبہ امریکی ہائی اسکول میں تعلیم حاصل کرتے ہیں۔

اہلیت:

عمر: یکم جنوری 2027 کو 15 سے 17 سال۔

جماعت: آٹھویں، نویں، دسویں یا O-Level۔

گزشتہ تین تعلیمی سالوں میں کم از کم 60 فیصد نمبر۔

English، Mathematics اور Science میں کم از کم 60 فیصد۔
انگریزی میں گفتگو کرنے کی صلاحیت۔

پاکستانی شہریت اور پاکستان میں رہائش۔

پہلے امریکہ کا سفر نہ کیا ہو۔

اسکالرشپ میں شامل: فضائی ٹکٹ، امریکی خاندان کے ساتھ رہائش، تعلیم، ماہانہ وظیفہ، ہیلتھ انشورنس اور دیگر پروگرام اخراجات۔

آخری تاریخ: 15 ستمبر 2026 (موجودہ Spring 2027 داخلے بند ہو چکے ہیں)۔

🔗 ویب سائٹ: [https://www.yesprogram.pk/](https://www.yesprogram.pk/?utm_source=chatgpt.com)

YES Programs (en-US) +2

2۔ FLEX Global – امریکہ میں ایک سالہ تعلیمی پروگرام

Fully Funded

![Spend One Year in the US with a Scholarship as a FLEX Exchange Student](https://images.openai.com/static-rsc-4/z6MkwmN9frIpif6o5Slb4A5SY1JNYUyDILTTrtpu3hGrtljDvWslPlG6-Nc3MK-I2BMMLH4QCT05RwZXXN-5MW8wQuh2jjfwGporKb4wm2xLAwgkI1CgxcfqOWiOjIUb4gU24bUBi-4ZuVqM_NGOgmPTD-FlFeCd-bgh1wExtWS8SFYbAhP0oS7FrNpabpZJ?purpose=fullsize)

Future Leaders Exchange (FLEX Global) امریکی محکمہ خارجہ کا ایک مکمل فنڈڈ پروگرام ہے، جس کے ذریعے منتخب طلبہ امریکہ میں ایک تعلیمی سال گزارتے ہیں۔

اہلیت:

پاکستانی طلبہ کے لیے تاریخ پیدائش 15 اگست 2010 سے 15 اگست 2012 کے درمیان۔

نویں، دسویں یا O-Level کی نویں یا دسویں جماعت میں زیرِ تعلیم۔

ہر تعلیمی سال میں کم از کم 60 فیصد نمبر۔

English، Mathematics اور Science میں کم از کم 60 فیصد۔

گزشتہ دو تعلیمی سالوں میں کوئی فیل نہ ہو۔

انگریزی زبان کی بنیادی صلاحیت۔

پاکستانی شہریت اور بین الاقوامی پاسپورٹ حاصل کرنے کی اہلیت۔

اسکالرشپ میں شامل: امریکی ہائی اسکول میں تعلیم، میزبان خاندان کے ساتھ رہائش، ثقافتی سرگرمیاں اور تعلیمی سال کے دوران دیگر پروگرام سہولیات۔

اہم تاریخ: 2027-28 کے لیے بھرتی کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ پاکستان کے طلبہ کو درخواست کے لیے FLEX Pakistan آفس سے رابطہ کرنا ہوگا۔ حتمی آخری تاریخ کی تصدیق آفس سے کریں۔

🔗 ویب سائٹ: [https://flexglobalpakistan.org/](https://flexglobalpakistan.org/?utm_source=chatgpt.com)

🔗 درخواست کی معلومات: [https://www.discoverflexglobal.org/apply-to-flex](https://www.discoverflexglobal.org/apply-to-flex?utm_source=chatgpt.com)

FLEX Global +2

# # # 3۔ UWC – دنیا کے بہترین کالجز میں اسکالرشپ

Need-Based Scholarships

![Global UWC Movement | About | UWC Atlantic](https://images.openai.com/static-rsc-4/0h4ESnkbAGumhlRegI56wIPdEtoEQogbpAbceIzv1xgpl_Sq9pXM4ZOe_A5wKGCFBG-up_SHyv_O7B2Ju70x7EA0lbf-b15-xW-1CwP5HTk9ZgPW9v1OVD1HsQFUyeYP4J8EC6NMcpCmb62oKweizsUeSPxh2e33etcTOPhh9ZwAJNGuGZry91-WZ3IvIdYI?purpose=fullsize)

United World Colleges (UWC) دنیا بھر کے 18 بین الاقوامی تعلیمی اداروں کا نیٹ ورک ہے، جہاں مختلف ممالک کے طلبہ دو سالہ International Baccalaureate (IB) پروگرام مکمل کرتے ہیں۔

اہلیت:

داخلے کے وقت عمر عموماً 16 یا 17 سال۔

کم از کم 10 سالہ رسمی تعلیم مکمل ہو۔

اگلے ستمبر تک 11 سالہ تعلیم مکمل کرنے کے لیے زیرِ تعلیم ہوں۔

پاکستانی شہریت اور متعلقہ رہائشی شرائط پوری کرتے ہوں۔

تعلیمی صلاحیت، قائدانہ صلاحیت، سماجی خدمت اور مثبت کردار۔

انگریزی زبان سیکھنے اور استعمال کرنے کی استعداد۔

اسکالرشپ: مالی ضرورت اور میرٹ کی بنیاد پر مکمل یا جزوی اسکالرشپ دستیاب ہو سکتی ہے۔

2027 داخلے کی آخری تاریخ: 30 ستمبر 2026، رات 11:59 بجے (پاکستانی وقت)۔ درخواستیں بند ہو چکی ہیں۔

🔗 اہلیت: [https://pk.uwc.org/eligibility-criteria-pakistan/](https://pk.uwc.org/eligibility-criteria-pakistan/?utm_source=chatgpt.com)

🔗 درخواست: [https://pk.uwc.org/how-to-apply/](https://pk.uwc.org/how-to-apply/?utm_source=chatgpt.com)

UWC Pakistan +2

والدین اور طلبہ کے لیے اہم پیغام

یاد رکھیے! بین الاقوامی اسکالرشپس صرف نمبروں کی بنیاد پر نہیں ملتیں۔ ان میں تعلیمی قابلیت کے ساتھ ساتھ انگریزی زبان، اعتماد، قائدانہ صلاحیت، سماجی خدمت، تخلیقی سوچ اور کردار کو بھی اہمیت دی جاتی ہے۔

آج سے تیاری شروع کیجیے، اپنے بچوں کو عالمی مقابلے کے لیے تیار کیجیے۔ تعلیم کے مواقع آپ کے بچوں کے مستقبل کا نقشہ بدل سکتے ہیں۔



نوٹ: YES اور UWC کی 2027 داخلہ درخواستوں کی مقررہ تاریخیں گزر چکی ہیں۔ فی الحال FLEX Global 2027-28 پاکستانی طلبہ کے لیے قابلِ توجہ موقع ہے۔ درخواست دینے سے پہلے متعلقہ سرکاری ویب سائٹ پر تازہ شرائط ضرور چیک کریں۔

شرافت کے جزیرے میں فقط پانی کا قطرہ ہوںمگر مجھ سے رعونت کا سمندر خوف کھاتا ہے(شاہ نواز ارشد ؒ)  بوجہِ ضروری کام چونکہ سف...
02/11/2026

شرافت کے جزیرے میں فقط پانی کا قطرہ ہوں
مگر مجھ سے رعونت کا سمندر خوف کھاتا ہے
(شاہ نواز ارشد ؒ)
بوجہِ ضروری کام چونکہ سفر کافی دیر سے شروع ہوا تھا، اس لیے جب میں نکلا تو سورج سر پر آ چکا تھا۔ جمن شاہ سے بائیک پر سوار ہوتے ہی مسافت (غالباً 268 کلومیٹر) کا بوجھ ذہن پر طاری تھا۔ ارادہ یہی تھا کہ 155 سے زائد کلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے ایم ایم روڈ پر فاضل کے مقام پر واقع "العمران ہوٹل" سے پہلے بائیک کا سٹینڈ نیچے نہیں کرنا۔ لمبا سفر تھا اور وقت ہاتھوں سے نکل رہا تھا، اس لیے خود سے ایک ضد لگا رکھی تھی کہ کم سے کم سٹاپ کرنا ہے اور سیدھا العمران ہوٹل پہنچ کر ہی نمازِ ظہر، چائے اور تھکاوٹ کا حساب برابر کرنا ہے۔
بائیک سڑک کا سینہ چیرتی ہوئی آگے بڑھ رہی تھی اور ہوا کے تند و تیز تھپیڑے تھکن میں اضافہ کر رہے تھے، مگر میری نظریں صرف کلومیٹر کے ہندسوں پر تھیں۔
پھر اچانک… العمران ہوٹل سے کوئی 15-16 کلومیٹر پہلے، سڑک کنارے لگے ایک سائن بورڈ پر میری نظر پڑی، جس پر ایک جانی پہچانی تصویر کے ساتھ "جیون آباد" اور "شاہ نواز ارشد" درج تھا۔ ایک لمحے کے لیے ہاتھ نے خود بخود بریک پر گرفت مضبوط کر دی۔
قدم وہیں جم گئے۔ ضمیر نے اندر سے جیسے جھنجھوڑ کر کہا:
"نہیں ماحی نہیں! اب آگے نہیں جانا… پہلے آپ کو یہاں ہی رکنا پڑے گا۔"
نگاہوں کے سامنے وہ باوقار چہرہ گھوم گیا… وہ عظیم انسان، جسے موساز سے بے پناہ پیار تھا، جس کے دل میں موساز کی شدید عقیدت تھی اور جو دور دراز سے سفر طے کر کے ہماری تقاریب میں تشریف لایا کرتا تھا۔
چونکہ انہیں موساز سے محبت تھی اور مجھے بھی موساز سے دل و جان سے پیار ہے، اور موساز کا مشن ہی ایسا ہے کہ اس سے جڑا ہر شخص اپنا لگتا ہے—ان کی خوشی اپنی خوشی اور ان کا غم اپنا غم محسوس ہوتا ہے۔ یہی وجہ تھی کہ اس بورڈ کو دیکھتے ہی تھکاوٹ کا سارا بوجھ ایک دم ہوا ہو گیا۔
میں نے بائیک سائیڈ پر کی، بوجھل دل کے ساتھ وہیں رکا اور موساز کی طرف سے ان کی بارگاہ میں عقیدت و احترام کا سلام پیش کیا۔ ہاتھ دعاؤں کے لیے اٹھ گئے، فاتحہ پڑھی… اور روح میں ایک عجب سا سکون اتر آیا۔
دوستو!
بعض شخصیات دنیا سے رخصت ہو کر بھی (اچھے اور انمول کاموں کے ذریعے امر ہو کر) راستوں کے موڑ پر یادوں کے چراغ جلا کر بیٹھ جاتی ہیں، تاکہ گزرنے والے مسافر دو پل رک کر انہیں سلام کر سکیں۔
میں نے ایک بار پھر اپنا سفر جاری رکھا… مگر
اب سفر میں کوئی اکیلاپن نہیں تھا، ایک معتبر اور محترم یاد سایہ بن کر ساتھ چل رہی تھی۔

آئیں ہم سب مل کر موساز کے پلیٹ فارم سے مستحق بچوں کی تعلیم کیلئے ایسا کچھ کر جائیں کے ہماری لحدیں،ہماری تصویریں ،ہماری یاداشتیں لوگوں کو ہمارے لئے اچھے بول بولنے پہ مجبور کر دیں۔

ماحی خان
سیکرٹری نشر و اشاعت موساز

23/10/2026
موساز ممبرشپ
23/10/2026

موساز ممبرشپ

حکومتِ پنجاب کے سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ (SWD) کے ساتھ موساز (Mianwali United Sons And Sisters) کی بطور این جی او باقاعدہ ...
22/10/2026

حکومتِ پنجاب کے سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ (SWD) کے ساتھ
موساز (Mianwali United Sons And Sisters)
کی بطور این جی او باقاعدہ رجسٹریشن کے لیے درخواست جمع کروانے کا عمل مکمل ہو چکا ہے،
اور ان شاءاللہ بہت جلد موساز ایک باقاعدہ رجسٹرڈ تنظیم بن جائے گی۔

اس پورے کام کو سرانجام دینے میں ہمارے محترم بھائی محمد شفیق خان صاحب (جنہیں ہم سب ان کی محنت اور لگن کی وجہ سے پیار سے 'مجاہد' کہتے ہیں) کی دن رات کی دوڑ دھوپ اور مرکزی کاوشیں شامل رہی ہیں۔
ان کی اس انتھک محنت اور موساز کی پوری انتظامی ٹیم کی بھرپور مدد اور ساتھ ہی سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ میانوالی کے سر رضوان صاحب کی خصوصی گائیڈنس کی بدولت یہ مرحلہ آسانی سے طے پایا۔
پوری موساز فیملی کی طرف سے محمد شفیق خان صاحب اور تمام انتظامی اراکین کی اس محنت کو دل سے سلام اور مبارکباد!
ان شاءاللہ، جلد ہی موساز ایک باقاعدہ رجسٹرڈ تنظیم کے طور پر میانوالی کے ہونہار بیٹوں اور بیٹیوں کا بازو بنے گی۔

"پڑھنا آپ نے ہے، فیسیں ہم ادا کریں گے، ان شاءاللہ!"

سیکرٹری نشرو اشاعت موساز
ماحی خان

22/10/2026

پڑھنا آپ نے ہے
فیسیں ہم ادا کریں گے
ان شاءاللہ!
(موساز)

MUSAS monthly report for the month of September 2026
01/10/2026

MUSAS monthly report for the month of
September 2026

موساز کے سینئر انتظامی ممبر جناب طارق اقبال خان کو ان کے بیٹے کی انٹرمیڈیٹ امتحان میں شاندار کارکردگی پر موساز انتظامیہ ...
23/09/2026

موساز کے سینئر انتظامی ممبر جناب طارق اقبال خان کو ان کے بیٹے کی انٹرمیڈیٹ امتحان میں شاندار کارکردگی پر موساز انتظامیہ اور پوری موساز فیملی ان کو دلی مبارک باد پیش کرتی ہے
اور مستقبل کی کامیابیوں کے لیئے دعاگو ہیں ۔
Khan G
Malik Suleman
MUSAS موساز

موساز  کی ماہانہ میٹنگ گزشتہ اتوار کو سہ پہر چار بجے موساز آفس میں منعقد ہوئی، جس میں بانی موساز ڈاکٹر حنیف نیازی سمیت ن...
19/09/2026

موساز کی ماہانہ میٹنگ گزشتہ اتوار کو سہ پہر چار بجے موساز آفس میں منعقد ہوئی، جس میں بانی موساز ڈاکٹر حنیف نیازی سمیت نو انتظامی ممبران نے شرکت کی۔ میٹنگ کے دوران واٹس ایپ گروپ کی پرائیویسی اور تنظیم کی بطور این جی او رجسٹریشن کے عمل کو تیز کرنے پر غور کیا گیا۔
اس کے علاوہ نمل کالج کے طالب علم اور موساز کے ایمبیسڈر محمد بلال کو ہونہار اسکالرشپ اور فیس میں چھوٹ ملنے کی وجہ سے ان کی سیمسٹر فیس کی سپورٹ ختم کر دی گئی ہے، تاہم انہیں ہاسٹل اور میس کی مد میں معقول اضافے کے ساتھ ماہانہ چار ہزار اور سالانہ چھتیس ہزار روپے دیے جائیں گے۔ اجلاس میں چار نئے کیسز بھی زیر بحث آئے؛
جن میں درخواست گزار غالب عمران میانہ محلہ اور روکھڑی کی طالبہ کے کیسز مکمل جانچ پڑتال کے بعد حقدار نہ ہونے پر مسترد کر دیے گئے۔ جبکہ
بستی شاہ گل محمد والی کے رہائشی رئیس خان، جن کا یونیورسٹی آف ہری پور میں بی ایس کمپیوٹر سائنس میں داخلہ ہوا ہے، ان کے سات سیمسٹر کی مکمل فیس جو کہ لگ بھگ چار لاکھ دس ہزار روپے بنتی ہے، موساز ادا کرے گی۔
اسی طرح جہان آباد میانوالی کی طالبہ شزا لاریب (بی ایس کمپیوٹر سائنس، نمل کالج میانوالی) کا کیس مکمل تصدیق کے بعد سالانہ پچاس ہزار روپے (مجموعی طور پر دو لاکھ روپے) کے حساب سے منظور کر لیا گیا۔
موساز ہمیشہ سے ہونہار اور نادر بچوں کی سرپرستی کر رہا ہے، اس لیے ہمیں بھی چاہیے کہ
ہم اپنے بچوں کو جرائم یا لڑائی جھگڑوں میں سپورٹ کرنے کے بجائے تعلیم کے میدان میں مکمل تعاون فراہم کریں
تاکہ ہمارے والدین کی کمائی تھانوں اور وکیلوں کی نذر ہونے کے بجائے بچوں کے روشن مستقبل پر خرچ ہو۔

ماحی خان
سیکرٹری نشرو اشاعت موساز

خوش آمدید شاہ میر خان — موساز فیملی کا نیا چراغموساز کا ہر ڈونر ہمارے لیے محسن ہے، لیکن کچھ رشتے وقت کے ساتھ خاندان بن ج...
19/09/2026

خوش آمدید شاہ میر خان — موساز فیملی کا نیا چراغ

موساز کا ہر ڈونر ہمارے لیے محسن ہے، لیکن کچھ رشتے وقت کے ساتھ خاندان بن جاتے ہیں۔ استادِ محترم خورشید خان ہمارے انہی محسنوں میں سے ہیں جو کافی عرصے سے اس چراغ کو روشن رکھے ہوئے ہیں۔

14 اگست کی تقریب میں استادِ محترم نے ایک عظیم وعدہ کیا تھا کہ وہ اپنے بیٹے کو اس کی پہلی تنخواہ سے موساز فیملی کا حصہ بنائیں گے۔ آج وہ وعدہ وفا ہوا!

ہمیں یہ بتاتے ہوئے دلی مسرت ہو رہی ہے کہ استاد محترم کے صاحبزادے شاہ میر خان (الیکٹریکل انجینئر) نے اپنی پہلی تنخواہ سے موساز کے لیے اپنا حصہ ڈال کر موساز کے مستقل ڈونر بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے اور باقاعدہ طور پر موساز فیملی میں شامل ہو گئے ہیں۔

یہ صرف ایک ڈونیشن نہیں، یہ نسل در نسل تعلیم دوستی کی ایک روشن مثال ہے۔ باپ نے تعلیم کی شمع جلائی، اور بیٹے نے اسے اپنی پہلی کمائی سے مزید روشن کر دیا۔

ہم شاہ میر خان کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے موساز فیملی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ آپ جیسے نوجوان ہی اس قوم کا مستقبل ہیں۔

اللّٰہ پاک آپ کے رزق، علم اور جذبے میں برکت دے۔

تحریر: Irfan Shahid

Address

PAF Road Mianwali
Mianwali
42200

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when MUSAS موساز posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Nearby non profit organizations