30/10/2026
🌿 اُمیدِ نو ویلفیئر سوسائٹی — ایک خوشخبری آپ سب کے نام! 🌿
الحمدللہ! ❤️
آج اس لڑکے کی آرمی میں فائنل کال آگئی ہے
یاد ہے جب ہم نے آپ سب کے سامنے ایک ایمرجنسی کیس رکھا تھا؟ ایک نوجوان آرمی کے میڈیکل ٹیسٹ میں ریفر ہو گیا تھا اور اسے آپریشن کے لیے 50,000 روپے درکار تھے تاکہ وہ میڈیکل فٹنس حاصل کرکے آرمی میں شامل ہو سکے اور اپنے خاندان کا سہارا بن سکے۔
الحمدللہ! آپ سب کے تعاون سے صرف 24 گھنٹوں میں 50,000 روپے جمع ہوگئے تھے۔
آج خوشی کی خبر یہ ہے کہ اُس نوجوان کو آرمی کی جانب سے کال موصول ہوگئی ہے! 🎉
یہ کامیابی ہم سب کے خلوص، محبت اور تعاون کا نتیجہ ہے۔ آپ سب کی مدد سے آج ایک گھر میں خوشی آئی اور ایک نوجوان کے روشن مستقبل کی امید پوری ہوئی۔
اُمیدِ نو ویلفیئر سوسائٹی کا مقصد ہی یہی ہے کہ ہم سب مل کر مشکل وقت میں ایک دوسرے کا سہارا بنیں۔
تمام عطیہ دہندگان اور تعاون کرنے والوں کا دل سے شکریہ۔ اللہ تعالیٰ آپ سب کو اس نیکی کا بہترین اجر عطا فرمائے۔ آمین! ❤️
🌿 اُمیدِ نو ویلفیئر سوسائٹی
خدمتِ خلق، ہمارا مشن