04/09/2026
سیرت کمپین – غزالی سکول محمودوالا 💫
الحمدللہ! غزالی سکول محمودوالا میں سیرت کمپین کے سلسلے میں ایک خوبصورت پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں طلبہ کو محسن انسانیت ﷺ کوئز مقابلے کے حوالے سے آگاہ کیا گیا اور نبی کریم ﷺ کی مبارک سیرت و واقعات سے روشناس کرایا گیا۔
پروگرام میں برادر وقاص عزیز(صدر بزمِ پیغام میانوالی ڈویژن) اور برادر اجمل خان عباسی(ناظم ضلع بھکر)نے خصوصی شرکت کی اور طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے سیرتِ طیبہ کی اہمیت اور اس پر عمل کی ترغیب دی۔
بزمِ پیغام میانوالی ڈویژن