22/10/2026
تحریکِ حقوقِ طلبہ — آئیے! طلبہ کی مشترکہ آواز بنیں۔
ناظم اسلامی جمعیت طلبہ ایبٹ آباد، برادر طلحہ جدون نے تحریکِ حقوقِ طلبہ کے تحت طلبہ کو درپیش تعلیمی مسائل، طلبہ یونینز کی بحالی اور طلبہ کی مؤثر نمائندگی کے حوالے سے گفتگو کی۔
انہوں نے ایبٹ آباد اور اس کی تحصیلوں میں تعلیمی مسائل کے حل اور طلبہ کے حقوق کے تحفظ کے لیے ایک مشترکہ پلیٹ فارم کی ضرورت پر زور دیا۔
اسلامی جمعیت طلبہ کی جانب سے تمام تعلیمی اداروں کے طلبہ، مختلف طلبہ تنظیموں، سوسائٹیز اور اسٹوڈنٹ باڈیز کو دعوت دی جاتی ہے کہ وہ باہمی اختلافات سے بالاتر ہو کر اس ملک گیر تحریک کا حصہ بنیں اور طلبہ کے مشترکہ حقوق، بہتر تعلیمی ماحول اور مؤثر نمائندگی کے لیے متحد ہو کر آواز اٹھائیں۔
آئیے! اپنے حقوق کے لیے متحد ہوں، اپنی آواز کو مؤثر بنائیں!