Islami Jamiat -e- Talaba AUST

Islami Jamiat -e- Talaba AUST Islami Jamiat-e-Talaba AUST is a student organization working for students' rights, character building, and leadership development.

We aim to create a positive, disciplined, and purposeful campus environment through educational and training activities.

16/05/2026

Organisational Visit of Islami Jamiat -e- Talaba AUST

Br Sahibzada Wasim Haider (President Islami Jamiat -e- Talaba Pakistan)

ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان برادر صاحبزادہ وسیم حیدر نے جامعہ ایبٹ آباد کا تنظیمی دورہ کیا۔  دورے کے دوران تنظی...
15/05/2026

ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان برادر صاحبزادہ وسیم حیدر نے جامعہ ایبٹ آباد کا تنظیمی دورہ کیا۔

دورے کے دوران تنظیمی و دعوتی پروگرامات کا جائزہ لیا گیا، جبکہ کام کو مزید مؤثر، فعال اور منظم بنانے کے حوالے سے اہم ہدایات دی گئیں۔ شرکاء کو سیشن کی ترجیحات سے بھی آگاہ کیا۔

اس موقع پر ناظم صوبہ خیبرپختونخوا برادر اسفندیار عزت، ناظم ایبٹ آباد مقام طلحہ جدون، ناظم ہریپور مقام یحیی حنیف اور ناظم جامعہ حسین احمد بھی موجود تھے۔

ہم محترم ناظم اعلٰی برادر صاحبزادہ وسیم حیدر کو ایبٹ آباد یونیورسٹی کی تنظیمی دورے پر خوش آمدید کہتے ہیں۔               ...
14/05/2026

ہم محترم ناظم اعلٰی برادر صاحبزادہ وسیم حیدر کو ایبٹ آباد یونیورسٹی کی تنظیمی دورے پر خوش آمدید کہتے ہیں۔

Sahibzada Wasim Haider

الحمدللہ، اسلامی جمعیت طلبہ اور امن فورم کی مسلسل کاوشوں کے نتیجے میں یونیورسٹی کے اندر منعقد ہونے والا مخلوط میوزیکل پر...
06/05/2026

الحمدللہ، اسلامی جمعیت طلبہ اور امن فورم کی مسلسل کاوشوں کے نتیجے میں یونیورسٹی کے اندر منعقد ہونے والا مخلوط میوزیکل پروگرام منسوخ کر دیا گیا ہے۔
اسلامی جمعیت طلبہ کا روزِ اول سے دوٹوک اور واضح مؤقف رہا ہے کہ جامعات علم و تحقیق کے مراکز ہوتی ہیں، جہاں کسی بھی قسم کی غیر اخلاقی اور غیر اسلامی سرگرمیوں کی کوئی گنجائش نہیں۔ ایسے پروگرامز نہ صرف ہماری دینی و معاشرتی اقدار کے منافی ہیں بلکہ تعلیمی ماحول کو بھی متاثر کرتے ہیں۔
اسلامی جمعیت طلبہ، چانسلر جناب سہیل آفریدی صاحب سے مطالبہ کرتی ہے کہ اس نوعیت کی سرگرمیوں پر مستقل بنیادوں پر پابندی عائد کی جائے تاکہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات کا سدباب کیا جا سکے۔
جمعیت اس امر پر بھی شدید تشویش کا اظہار کرتی ہے کہ ایک طرف یونیورسٹی بنیادی سہولیات کے فقدان کا شکار ہے اور طلبہ مختلف مسائل سے دوچار ہیں، جبکہ دوسری جانب اس طرح کی غیر ضروری اور غیر اخلاقی سرگرمیوں پر خطیر رقم خرچ کی جا رہی ہے۔ یہ طرزِ عمل انتظامیہ کی ترجیحات پر سوالیہ نشان ہے۔
اسلامی جمعیت طلبہ اس حوالے سے جلد اپنا آئندہ کا لائحہ عمل ترتیب دے گی اور ضرورت پڑنے پر بڑے پیمانے پر تحریک کا آغاز کیا جائے گا، جس میں انتظامیہ سے ہر معاملے پر جوابدہی طلب کی جائے گی۔

03/05/2026

محفلِ سماع کے نام سے منعقد ہونے والے مخلوط میوزیکل ایونٹ کے حوالے سے ناظمِ جامعہ برادر حسین احمد کا پیغام

یونیورسٹی کے اندر ’محفلِ سماع‘ کے نام پر منعقد کیے جانے والے مخلوط میوزیکل ایونٹ کی اسلامی جمعیت طلبہ بھرپور اور دوٹوک انداز میں مخالفت کرتی ہے۔ ایسے پروگرامز نہ صرف ہماری دینی و اخلاقی اقدار کے منافی ہیں بلکہ تعلیمی ماحول کو بھی متاثر کرتے ہیں۔
ہم انتظامیہ سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ اس معاملے کا فوری نوٹس لیا جائے اور اس قسم کی سرگرمیوں کی روک تھام کو یقینی بنایا جائے۔ بصورتِ دیگر اسلامی جمعیت طلبہ آئندہ کا لائحہ عمل طے کرے گی، اور کسی بھی قسم کی صورتحال کی تمام تر ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہوگی۔

ناظم اسلامی جمعیت طلبہ ایبٹ آباد  مقام برادر طلحہ جدون نےجامعہ ایبٹ آباد کا تنظیمی دورہ کیا۔ تنظیمی امور کا جائزہ لیا او...
02/05/2026

ناظم اسلامی جمعیت طلبہ ایبٹ آباد مقام برادر طلحہ جدون نےجامعہ ایبٹ آباد کا تنظیمی دورہ کیا۔ تنظیمی امور کا جائزہ لیا اور ضروری ہدایات دیں۔
اس موقع پرمتعمد مقام برادر عمیر احمد اور ناظم جامعہ برادر حسین احمد یوسفزئی بھی موجود تھے۔

02/05/2026

Annual Strategic Planning Meeting with Nazimeen

مقامی تنظیمی دورہ | جامعہ ایبٹ آباد زونہم ناظم اسلامی جمعیت طلبہ ایبٹ آباد مقام برادر طلحہ جدون کو ایبٹ آباد یونیورسٹی ک...
29/04/2026

مقامی تنظیمی دورہ | جامعہ ایبٹ آباد زون

ہم ناظم اسلامی جمعیت طلبہ ایبٹ آباد مقام برادر طلحہ جدون کو ایبٹ آباد یونیورسٹی کی تنظیمی دورے پر خوش آمدید کہتے ہیں۔

ناظمِ جامعہ بردار حسین احمد نے اپنے وفد کے ہمراہ نو تعینات ایچ او ڈیز سے ملاقات کی، جن میں سر بلال احمد (ایم ایل ٹی)، ڈا...
28/04/2026

ناظمِ جامعہ بردار حسین احمد نے اپنے وفد کے ہمراہ نو تعینات ایچ او ڈیز سے ملاقات کی، جن میں سر بلال احمد (ایم ایل ٹی)، ڈاکٹر علیم خان (فارمیسی) اور سر عاصم الرحمان (بی بی اے) شامل تھے۔ وفد نے انہیں ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی، بہترین انداز میں فرائض انجام دینے کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کیا، جبکہ اس موقع پر اسلامی جمعیت طلبہ کی جانب سے تحائف بھی پیش کیے گئے۔

طلبہ کی بار بار شکایات پر اسلامی جمعیت طلبہ نے ایکشن لیتے ہوئے وفد، ناظم جامعہ برادر حسین احمد کی سربراہی میں رجسٹرار ای...
20/04/2026

طلبہ کی بار بار شکایات پر اسلامی جمعیت طلبہ نے ایکشن لیتے ہوئے وفد، ناظم جامعہ برادر حسین احمد کی سربراہی میں رجسٹرار ایبٹ آباد یونیورسٹی سے کینٹینز کے مسئلے پر ملاقات کی۔
انتظامیہ نے بروقت اقدامات کرتے ہوئے کینٹینز کے دورے کیے اور واضح ہدایات جاری کیں کہ آئندہ مقررہ قیمتوں سے تجاوز کی صورت میں مالکان کے خلاف بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے۔
اس موقع پر طلبہ کو درپیش دیگر مسائل پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی، جن میں ٹرانسپورٹ اور فیمیل ہاسٹلز سمیت اہم امور شامل تھے، جن کے حل کی یقین دہانی کروائی گئی۔
ہم یونیورسٹی انتظامیہ کے فوری اور مثبت اقدامات اور تعاون کو سراہتے ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔

اسلامی جمعیت طلبہ، طلبہ کے حقوق کے تحفظ کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

Address

Abbottabad University Of Science & Technology
Abbottabad
22010

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Islami Jamiat -e- Talaba AUST posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share