Anjman Shabab Al wehdat

Anjman Shabab Al wehdat Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Anjman Shabab Al wehdat, Youth Organization, Butkanala Ganiakhor, Abbottabad.

انجمن شباب الوحدت بٹکنالہ گھنیاں کھوڑ (ایبٹ آباد) کا مقصد عزاداری امام حسین ع کو فروغ دینا۔ امام زمانہ کی معرفت اور انتظار نئی نسل کو منتقل کرنا، امام زمان کے لیے ذمینہ سازی کرنا، وحدت امت مسلمہ کو فروغ دینا۔۔۔۔

24/07/2026
اسلام وعلیکم! امید ہے تمام برادران خیریت سے ہوں گے۔ مرحوم سید وزیر حسین شاہ صاحب گھنیاں کھوڑ کا چہلم 2 مئی 2026 بروز ہفت...
23/04/2026

اسلام وعلیکم!
امید ہے تمام برادران خیریت سے ہوں گے۔ مرحوم سید وزیر حسین شاہ صاحب گھنیاں کھوڑ کا چہلم 2 مئی 2026 بروز ہفتہ بمقام رہائش گاہ مرحوم سید وزیر حسین شاہ گھنیاں کھوڑ میں ہونا طہ پایا ہے۔ جس میں استاد حوزہ علمیہ نجف اشرف خطیب حق سیدہ ع سید عاطف عباس نقوی آف نجف اشرف خطاب فرمائیں گے۔ فضائل و مصائب آل محمد زاکر آل محمد سید قمر رضا نقوی آف گجرات بیان فرمائیں گے۔
آپ تمام برادران، عزیزوں کو اس چہلم میں بھرپور شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔ آپ سے اپیل کی جاتی ہے کہ اشتہار کو اپنے تنظیمی و ماتمی گروپوں میں شئر کریں تاکہ ہر فرد تک یہ پیغام پہنچ جائے۔
جزاک اللہ

منجانب: سادات گھنیاں کھوڑ تحصیل لورہ ضلع ایبٹ آباد

کسیے شکریہ ادا کریں کیسے! ہمارے شکستہ دلوں کی ڈھارس بن کر ہمیں دلاسہ دینے آئے ہمارا غم بٹایا۔۔۔۔۔۔ہم رہتی دنیا تک آپ کے ...
03/04/2026

کسیے شکریہ ادا کریں کیسے! ہمارے شکستہ دلوں کی ڈھارس بن کر ہمیں دلاسہ دینے آئے ہمارا غم بٹایا۔۔۔۔۔۔ہم رہتی دنیا تک آپ کے ممنون و متشکر رہیں گے، یقین جابیے! بظاہر ضعیف العمر مگر حقیقت میں سید وزیر حسین شاہ مرحوم گھنیاں کھوڑ کے سادات کی جوانی تھے! ہم سے ہماری جوانی روٹھ گئی اور لوگ پوچھتے ہیں ہم رو کیوں رہے ہیں! زندگی کی شام تک آپ کے سپاس گزار ہیں جنھوں نے اپنے بے بدل ہاتھوں سے ہماری آنکھوں کے امنڈتے بادل بونچھ لینے میں ذری سی بھی عار محسوس نہ کی! وہ تو یہ کہیے کہ گونان گوں شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے یعنی صحافت کی روش کو اپنائے ہوئے، علم کی شمع اپنے ہاتھوں پر سجانے والے اور قوم کے مستقبل یعنی طالبعلموں کا مستقبل بنانے والے، بیماریوں کی دوا بننے والے، مشینوں کی نبض محسوس کرنے والے، تعمیرات کو اپنا شعار بنانے والے، قانون نافذ کرنے والے اور قانون کے محافظ، قرآن پڑھ پڑھ کر دلوں کو جلا بخشنے والے، حمد و نعت و منقبت و فضائل و مصائب e آل e محمد بیان کرنے والے۔۔۔اور معلوم نہیں کیسے کیسے کرم فرما تعزیت و تسلیت کا 'مرہم' لیے تشریف لائے ورنہ 'مر' ہم جاتے!

منجانب: اولاد سید فضل حیسن شاہ مرحوم بن سید حبیب اللہ شاہ بخاری گھنیاں کھوڑ

01/04/2026

سید وزیر حسین شاہ صاحب ، ایک عہد ساز اور باوقار شخصیت

قَوْلِ اللَّهِ تَعَالَى:
{مِنَ الْمُؤْمِنِينَ رِجَالٌ صَدَقُوا مَا عَاهَدُوا اللَّهَ عَلَيْهِ فَمِنْهُمْ مَنْ قَضَى نَحْبَهُ وَمِنْهُمْ مَنْ يَنْتَظِرُ وَمَا بَدَّلُوا تَبْدِيلاً}:

اللہ تعالیٰ کا ارشاد کہ ”مومنوں میں کچھ وہ لوگ بھی ہیں جنہوں نے اس وعدہ کو سچ کر دکھایا جو انہوں نے اللہ تعالیٰ سے کیا تھا، پس ان میں کچھ تو ایسے ہیں جو (اللہ کے راستے میں شہید ہو کر) اپنا عہد پورا کر چکے اور کچھ ایسے ہیں جو انتظار کر رہے ہیں اور اپنے عہد سے وہ پھرے نہیں ہیں“۔
(القرآن)

سید وزیر حسین شاہ صاحب کا تعلق گھنیاں کھوڑ کے ایک نہایت معزز، علمی و روحانی خانوادے سے تھا۔ آپ سید حبیب اللہ شاہ بخاری کے بیٹے، سید فضل حسین شاہ بخاری کے فرزند سید ولایت حسین شاہ مرحوم کی اولاد میں سے تھے۔ تحصیل لورہ کی ممتاز اور باوقار شخصیات میں آپ کا شمار کیا جاتا تھا۔
آپ کی ذات بااخلاقی، جرأت، تدبر اور عملیت کا حسین امتزاج تھی۔ آپ ایک باعمل عالم، عادل انسان اور غریب پرور شخصیت کے طور پر جانے جاتے تھے۔ بے سہاروں کے لیے آپ ایک مضبوط سہارا اور امید کی کرن تھے، جبکہ اپنے خاندان کے لیے ایک شفیق، ذمہ دار اور مثالی باپ کی حیثیت رکھتے تھے۔
آپ کے زیر سایہ پرورش پانے والوں میں کوئی ایک بھی نہیں جو دینی و دنیاوی اعتبار سے کوتاہ قامت ہو!
آپ نے اپنی پوری زندگی قول و عمل کے ذریعے سینکڑوں افراد کو مذہبِ حقہ کی طرف راغب کیا اور انہیں ولایتِ محمد و آلِ محمدؐ کی معرفت سے آشنا کیا۔ آپ کی دعوت، کردار اور اخلاص نے بے شمار دلوں کو متاثر کیا۔
آپ کی غیر معمولی ذہانت اور صلاحیتوں کا اعتراف اس بات سے ہوتا ہے کہ آپ نے ایک سے زائد سرکاری محکموں میں اعلیٰ عہدوں پر نہایت دیانت داری، خلوص اور محنت کے ساتھ اپنی خدمات سرانجام دیں۔
سید وزیر حسین شاہ صاحب کا انتقال نہ صرف ان کے خاندان بلکہ پورے علاقے کے لیے ایک عظیم سانحہ ہے۔ بلاشبہ ایسی شخصیات صدیوں میں پیدا ہوتی ہیں۔ شاعر نے کیا خوب کہا ہے کہ،
جب احمدِ مرسلؐ نہ رہے تو کون رہے گا۔
ہم اس عظیم سید کی وفات پر لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور بارگاہِ الٰہی میں دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو آئمۂ معصومینؑ کے جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل نصیب فرمائے۔ آمین۔

شریکِ غم:
انجمن شباب الوحدت بٹکنالہ گھنیاں کھوڑ

28/03/2026

در بتول (ع) پہ چل شام ہوگئی اَب تُو
کے لطف نیند کا ہے اپنے ہی ٹھکانے پر

میر آصف عابدی

انا للہ وانا الیہ راجعون رضا بقضائہ و تسلیما لامرہ! ہر زی روح نے موت کا زاہقہ چکھنا ہے۔ یقینن موت ایسی حقیقت ہے جس کو کو...
24/03/2026

انا للہ وانا الیہ راجعون رضا بقضائہ و تسلیما لامرہ!
ہر زی روح نے موت کا زاہقہ چکھنا ہے۔ یقینن موت ایسی حقیقت ہے جس کو کوئی جھٹلا نہیں سکتا۔

انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ گھنیاں کھوڑ والے پروفیسر سید لیاقت حسین شاہ صاحب کے بڑے بھائی سید وزیر حسین شاہ صاحب رضا الہی سے وفات پا چکے ہیں۔ جن کی نماز جنازہ مورخہ 24 مارچ شام 5 بجے گھنیاں کھوڑ میں ادا کی جاٸے گی۔
انا للہ وانا الیہ راجعون

Address

Butkanala Ganiakhor
Abbottabad
123456789

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Anjman Shabab Al wehdat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share