Youth wing UC Nagri bala

Youth wing UC Nagri bala Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Youth wing UC Nagri bala, Youth Organization, Abbottabad.

23/10/2025

ورک آرڈر پبلک کیا جائے!
اسی سے صاف پتہ چل جائے گا کہ اصل میں کون سا کام منظور ہوا تھا اور ورک سکوپ میں کیا لکھا ہے۔
جب ورک آرڈر سامنے آئے گا تو سب واضح ہو جائے گا —
کیا واقعی وہی کام ہو رہا ہے جو فنڈ میں منظور ہوا تھا یا پھر صرف دکھاوا ہے۔
بات سادہ ہے:
شفافیت سے بھاگنے والے ہی کچھ چھپانا چاہتے ہیں! 🇵🇰

22/10/2025

یونین کونسل نگری بالا کے عوام کے نام

ہماری یونین کونسل نگری بالا میں بدقسمتی سے چند مخصوص "مالشی" اور "پالشی" افراد کی وجہ سے ہر بار ترقیاتی فنڈز کا غلط استعمال کیا جاتا ہے۔ فنڈ آتے ہیں، لیکن ان کا استعمال شفاف یا تکنیکی معیار کے مطابق نہیں ہوتا۔
گزشتہ دور میں سردار یعقوب صاحب کے فنڈ سے جو کام ہونا تھا، وہ بعد میں مرتضیٰ جاوید عباسی کے ذریعے کروایا گیا۔ اُس وقت بھی گندی، غیر معیاری کنکریٹ ڈالی گئی تھی جو آج تک ٹوٹی پھوٹی حالت میں پڑی ہے۔
اب ایک بار پھر نئے فنڈز آئے ہیں، مگر صورتحال وہی ہے —
نہ پرانی کنکریٹ نکالی جا رہی ہے،
نہ سب بیس یا ایگریگیٹ ڈالا گیا ہے،
نہ لینڈ لیولنگ، نہ ڈرینیج سسٹم،
نہ ریٹیننگ وال اور نہ بریسٹ وال تعمیر کی جا رہی ہے۔
پرانے خراب روڈ پر تھرڈ کلاس اسفالٹ کی صرف ایک ہلکی سی تہہ ڈالی جا رہی ہے جو کسی بھی انجینئرنگ معیار کے مطابق نہیں۔
مزید افسوس کی بات یہ ہے کہ وہی چند "پالشی" افراد اس غیر معیاری کام کو بڑھا چڑھا کر بہترین قرار دے رہے ہیں۔

ہم سب کا مطالبہ ہے کہ:
جو بھی پارٹی ہو — نون، پی ٹی آئی یا کوئی اور — اگر اچھا کام کرے تو قابلِ تعریف ہے، مگر غلط اور ناقص کام پر خاموش رہنا قوم، عوام اور اپنے ووٹ کے ساتھ ناانصافی ہے۔

خدارا! اب وقت ہے کہ ہم سچائی کے ساتھ کھڑے ہوں، نہ کہ ہر بار کسی بڑے برش سے صرف پالش کرتے رہیں۔

21/10/2025
21/10/2025

Address

Abbottabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Youth wing UC Nagri bala posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share