TCCF Community development . Education. Health care needs. Fight the Hunger. Clean drinking Water.

TCCF basic health unit construction has begun. الحمدللہ
05/07/2026

TCCF basic health unit construction has begun. الحمدللہ

04/21/2026
مظفرآباد آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد اور اس کے گرد و نواح کے دور افتادہ اور دشوار گزار پہاڑی علاقوں میں صحت اور مع...
04/16/2026

مظفرآباد
آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد اور اس کے گرد و نواح کے دور افتادہ اور دشوار گزار پہاڑی علاقوں میں صحت اور معیاری تعلیم کی فراہمی کے حوالے سے بیرون ملک مقیم کشمیری کمیونٹی نے ریکارڈ مدت کے دوران ایک اور سنگ میل عبور کر لیا ۔ فلاحی تنظیم دی کریسنٹ چیریٹی فاؤنڈیشن نے مختصر مدت میں دور دراز علاقوں میں میڈیکل سنٹر اور پرائمری اسکول کی جدید عمارت تعمیر کر کے عملی اقدامات کا آغاز کر دیا ہے ۔یونین کونسل سیری درہ کے علاقے چٹھا میں جدید سہولیات سے آراستہ میڈیکل سنٹر قائم کیا گیا ہے، جبکہ قریبی علاقے دھمن چھول میں مستحق بچوں کے لیے پرائمری اسکول کی ایک خوبصورت عمارت کا افتتاح بھی کر دیا گیا ہے۔ ان منصوبوں سے علاقے کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میں نمایاں بہتری آئے گی۔تعلیمی ڈھانچے کی بہتری کے لیے بھی عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ نئی نسل کو بہتر مستقبل فراہم کیا جا سکے۔ان فلاحی منصوبوں میں دی کریسنٹ چیریٹی فاؤنڈیشن (TCCF) کے چئیرمین مجیب قاضی اور انکی ٹیم نے مرکزی کردار ادا کیا ہے ۔جبکہ اس کارِ خیر میں المصطفیٰ ٹرسٹ (1998) کا تعاون بھی حاصل رہا۔ یہ منصوبے انتہائی مختصر مدت میں مکمل کیے گئے اور فوری طور پر عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ان کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے ان منصوبوں کا افتتاح معروف سماجی شخصیات جنرل (ر) محمد مصطفیٰ خان (چیئرمین المصطفیٰ ٹرسٹ)، جنرل (ر) مسعود حسن (وائس چیئرمین المصطفیٰ ٹرسٹ)، بریگیڈیئر (ر) سرفراز خان، (TCCF) کے چئیرمین مجیب قاضی اور کرنل (ر) حیات خان نے کیا۔دھمن چھول میں قائم ہونے والے اسکول میں اب سینکڑوں بچے تعلیم حاصل کر سکیں گے، جو اس سے قبل کھلے آسمان تلے انتہائی نامساعد حالات میں تعلیم حاصل کرنے پر مجبور تھے۔ نئی عمارت کی تعمیر سے انہیں ایک محفوظ اور باوقار تعلیمی ماحول میسر آئے گا، جسے ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔افتتاحی تقریب کے موقع پر مقامی آبادی کے لیے ایک خصوصی میڈیکل کیمپ بھی لگایا گیا، جہاں ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم نے سینکڑوں مریضوں کا مفت معائنہ کیا۔ کیمپ میں خواتین، بچوں اور بزرگوں کی بڑی تعداد نے استفادہ کیا، جبکہ مریضوں کو موقع پر ہی مفت ادویات فراہم کی گئیں اور صحت سے متعلق ضروری رہنمائی بھی دی گئی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے دی کریسنٹ چیریٹی فاؤنڈیشن (TCCF) کے چیئرمین مجیب قاضی کا کہنا تھا کہ یہ تمام منصوبے خالصتاً خدمتِ انسانی کے جذبے کے تحت مکمل کیے گئے ہیں اور ان کا کسی سیاسی جماعت یا سیاسی مقاصد سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدامات محض رضائے الٰہی کے حصول کے لیے کیے گئے ہیں، اس لیے ضروری ہے کہ انہیں سیاست اور سیاسی عمل سے مکمل طور پر الگ رکھا جائے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ لوگوں کو ترغیب دی جانی چاہیے کہ وہ سیاست سے بالاتر ہو کر اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کے لیے انسانیت کی خدمت میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان منصوبوں کا کسی بھی سیاسی عمل سے کوئی لینا دینا نہیں اور فاؤنڈیشن مستقبل میں بھی ایسے ہی ضرورت مند علاقوں میں غیر سیاسی بنیادوں پر فلاحی کام جاری رکھے گی اور انہیں پایہ تکمیل تک پہنچائے گی۔مقامی افراد نے ان اقدامات کو بے حد سراہتے ہوئے منتظمین، بالخصوص مجیب قاضی، ان کی ٹیم اور طبی عملے کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ ایسے منصوبے مستقبل میں بھی جاری رہیں گے، جس سے نہ صرف عوامی مسائل میں کمی آئے گی بلکہ دور دراز علاقوں کے رہائشیوں کے معیارِ زندگی میں بھی نمایاں بہتری آئے گی۔

The overseas Kashmiri community has crossed another milestone in record time in terms of

ٹی سی سی ایف ۔ کلینک کے اوقات!المصطفیٰ ٹرسٹ میڈیکل کلینک چھٹہڈاکٹر صبح 10 بجے سے دوپہر 2 بجے تک دستیاب ہیںہر ہفتہ اور ات...
04/15/2026

ٹی سی سی ایف ۔ کلینک کے اوقات!

المصطفیٰ ٹرسٹ میڈیکل کلینک چھٹہ

ڈاکٹر صبح 10 بجے سے دوپہر 2 بجے تک دستیاب ہیں
ہر ہفتہ اور اتوار

مریض رجسٹریشن فیس: 20 روپے

TCCF has formally inaugurated .health care unit located at chattah.Chatta., Lachraat Muzaffarabad
04/11/2026

TCCF has formally inaugurated .health care unit located at chattah.Chatta., Lachraat Muzaffarabad

Address

1600 Airport Freeway Suite 402Bedford
Bedford, TX
76022

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when TCCF posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to TCCF:

Featured

Share