RWTP

RWTP REHMANI WELFARE TRUST - PAKISTAN Rehmani Welfare Trust (RWT) has been working as an "NGO" since long.
(1)

The RWT is fully aware of its responsibilities towards the poor by working together with other institutions engaged in the work of Poverty alleviation and developing coordinated strategies. It is registered with Central Board of Revenue (CBR) since 2007. The main objective of this organization is to help the people to gain the resources for their productive self-employment and to encourage them to

fight against poverty by enhancing their education. The organization will motivate these people to stand united against poverty, ignorance and oppression.

🌿 Plant Today, Protect Tomorrow! 🌍A single tree planted today can create a lifetime of benefits for generations to come....
07/08/2026

🌿 Plant Today, Protect Tomorrow! 🌍

A single tree planted today can create a lifetime of benefits for generations to come. Every sapling we nurture brings us one step closer to a cleaner environment, fresher air, and a healthier future.

Rehmani Welfare Trust Pakistan proudly participated in a tree plantation drive with the vision of promoting environmental sustainability and encouraging every citizen to play their part in protecting our planet.

🌳 Why Plant Trees?
✅ Improve the environment
✅ Increase oxygen production
✅ Reduce pollution
✅ Combat climate change
✅ Protect wildlife and biodiversity
✅ Build a greener future for our children

Let's unite to make Pakistan greener, healthier, and more beautiful. Together, we can make a lasting difference—one tree at a time.

💚 "Be a part of the change. Plant a tree, grow a better tomorrow."

🌐 Visit: www.rehmaniwelfaretrust.org

درخت صرف زمین میں نہیں اُگتے،وہ ہماری دعاؤں، ہماری امیدوں اور آنے والی نسلوں کے مستقبل میں بھی اُگتے ہیں۔آئیے، اس شجرکار...
07/08/2026

درخت صرف زمین میں نہیں اُگتے،
وہ ہماری دعاؤں، ہماری امیدوں اور آنے والی نسلوں کے مستقبل میں بھی اُگتے ہیں۔

آئیے، اس شجرکاری مہم کو محض درخت لگانے کی ایک سرگرمی نہ بنائیں؛ اسے اپنے شہر، اپنی بستی اور اپنے وطن کو زیادہ سرسبز، خوب صورت اور قابلِ رہائش بنانے کی ایک اجتماعی کوشش بنائیں۔

آج لگایا ہوا ایک ننھا سا پودا کل کسی مسافر کو سایہ دے گا، کسی پرندے کو آشیانہ دے گا، کسی بچے کو ٹھنڈی ہوا دے گا اور ہماری آنے والی نسلوں کو ایک بہتر ماحول۔

آپ جہاں ہیں، وہاں ایک درخت لگائیے۔
اپنے ساتھ دوسروں کو بھی شریک کیجیے۔
ایک پودا لگائیے، اس کی حفاظت کیجیے اور اسے پروان چڑھتے دیکھیے۔ یہ صدقۂ جاریہ ہے

کیونکہ
درخت لگانا صرف زمین کو سرسبز کرنا نہیں،
مستقبل کو زندگی دینا ہے۔

🌿 آئیے! اپنا حصہ ڈالیں۔ اپنے حصے کا ایک درخت ضرور لگائیں۔

رحمانی ویلفیئر ٹرسٹ پاکستان (رجسٹرڈ)
خدمتِ خلق، تحفظِ ماحول اور بہتر مستقبل کے عزم کے ساتھ

Even if the darkness grows deeper,We never lose hope in the dawn.Societies are not transformed overnight. Poverty, illit...
06/08/2026

Even if the darkness grows deeper,
We never lose hope in the dawn.

Societies are not transformed overnight. Poverty, illiteracy, illness, and helplessness may increase, but the spirit of those who serve humanity never fades.

We believe that every act of kindness, every sincere effort, every shared meal, every lamp we light, and every helping hand becomes a foundation for a better tomorrow.

Alhamdulillah!
Today, in Hasilpur, Bahawalpur, Rehmani Welfare Trust Pakistan (Registered), in collaboration with Sufi Welfare Society, had the honor of organizing a Mass Marriage Ceremony for 40 deserving brides.

With limited resources but unlimited determination, Rehmani Welfare Trust continues its journey of Khidmat-e-Insaniyat, because hope is not just a feeling it is action.

Aaiye, mil kar apne hisse ki roshni phailayein, taake aane wali naslon ke liye ek roshan aur ba-waqar muashra chhor saken.

“The dawn belongs to those who refuse to surrender to the darkness.”

کچھ اور بڑھ گئے جو اندھیرے تو کیا ہوامایوس تو نہیں ہیں طلوعِ سحر سے ہممعاشروں کی تبدیلی ایک دن میں نہیں آتی۔ غربت، جہالت...
05/08/2026

کچھ اور بڑھ گئے جو اندھیرے تو کیا ہوا
مایوس تو نہیں ہیں طلوعِ سحر سے ہم

معاشروں کی تبدیلی ایک دن میں نہیں آتی۔ غربت، جہالت، بیماری اور بے بسی جیسے اندھیرے اگر کچھ اور بڑھ بھی جائیں تو اہلِ خیر کے حوصلے کم نہیں ہوتے۔

ہمیں یقین ہے کہ ہر نیکی، ہر مخلص کوشش، ہر بانٹا ہوا لقمہ، ہر روشن کیا گیا چراغ اور ہر تھاما گیا ہاتھ ایک بہتر معاشرے کی بنیاد بنتا ہے۔

الحمد للہ! آج بہاولپور کی تحصیل حاصل پور میں رحمانی ویلفیئر ٹرسٹ پاکستان (رجسٹرڈ) اور صوفی ویلفیئر سوسائٹی کے باہمی اشتراک سے 40 مستحق بچیوں کی اجتماعی شادیوں کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔

رحمانی ویلفیئر ٹرسٹ اسی یقین کے ساتھ اپنے محدود وسائل مگر غیر محدود عزم کے ذریعے خدمتِ انسانیت کے سفر پر گامزن ہے، کیونکہ امید صرف ایک احساس نہیں، بلکہ عمل کا دوسرا نام ہے۔

آئیے! مل کر اپنے حصے کی روشنی پھیلائیں، تاکہ آنے والی نسلوں کے لیے ایک روشن اور باوقار معاشرہ چھوڑ سکیں۔

“طلوعِ سحر ان لوگوں کا مقدر بنتا ہے جو اندھیروں سے سمجھوتہ نہیں کرتے۔”

#امید #استقامت

یوں نہیں ہے کہ فقط میں ہی اسے چاہتا ہوںجو بھی اس پیڑ کی چھاؤں میں گیا بیٹھ گیاکچھ وجود اپنے لیے نہیں، دوسروں کے لیے جیتے...
28/07/2026

یوں نہیں ہے کہ فقط میں ہی اسے چاہتا ہوں
جو بھی اس پیڑ کی چھاؤں میں گیا بیٹھ گیا

کچھ وجود اپنے لیے نہیں، دوسروں کے لیے جیتے ہیں۔
وہ درخت کی مانند ہوتے ہیں جو نہ آنے والوں کا نام پوچھتے ہیں، نہ عقیدہ، نہ تعلق؛ بس اپنی چھاؤں، اپنے پھل اور اپنی راحت سب میں برابر بانٹتے ہیں۔

“خیرُ الناسِ مَن يَنْفَعُ الناسَ”
(سب سے بہتر انسان وہ ہے جو لوگوں کو سب سے زیادہ نفع پہنچائے۔) کا جھنڈا اٹھائے “رحمانی ویلفئیر ٹرسٹ پاکستان” بھی ایسا ہی وجود ہے

رحمانی ویلفیئر ٹرسٹ پاکستان خدمتِ خلق کے سفر پر محض اللہ اور اس کے رسول کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے دن رات محوِ عمل ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ تعلیم، صحت، باہمی ربط اور تعاون کے ذریعے معاشرے میں امید، روشنی اور آسانی پیدا کی جائے۔

آئیے، ہم سب مل کر ایسے درخت بنیں جن کے سائے میں ہر تھکا ہوا مسافر سکون پا سکے۔

الحمدللہ، رحمانی ویلفیئر ٹرسٹ پاکستان کے مرالی والا یونٹ کے زیرِ اہتمام قائم سلائی و کڑھائی سکول میں کورس کامیابی سے مکم...
23/07/2026

الحمدللہ، رحمانی ویلفیئر ٹرسٹ پاکستان کے مرالی والا یونٹ کے زیرِ اہتمام قائم سلائی و کڑھائی سکول میں کورس کامیابی سے مکمل کرنے والی طالبات کے اعزاز میں سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔

اس موقع پر رحمانی ویلفیئر ٹرسٹ پاکستان کے صدر جناب طارق محمود رحمانی نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں مرالی والا یونٹ کے ذمہ داران، ٹیچرز ، طالبات اور معززینِ علاقہ بھی موجود تھے۔

تقریب میں خطاب کرتے ہوئے صدر رحمانی ویلفئیر ٹرسٹ جناب طارق محمود رحمانی نے کہا کہ ہنر ایک ایسی دولت ہے جو انسان کو باعزت روزگار، خود انحصاری اور باوقار زندگی گزارنے کا راستہ دکھاتی ہے۔ انہوں نے کورس کامیابی سے مکمل کرنے والی طالبات کو مبارکباد پیش کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ وہ اس تربیت سے حاصل ہونے والی مہارت کو عملی زندگی میں بروئے کار لاتے ہوئے اپنے گھروں سے سلائی کا کام شروع کریں گی اور کم از کم ایک خاتون کو بلا معاوضہ یہ ہنر سکھائیں گی۔ محنت لگن اور باعزت روزگار کے ذریعے اپنے خاندان کی کفالت میں مثبت کردار ادا کریں گی اور مستقبل میں دیگر خواتین کے لیے بھی حوصلہ افزائی کا ذریعہ بنیں گی۔
تقریب کے اختتام پر کورس کامیابی سے مکمل کرنے والی تمام طالبات میں اسناد (سرٹیفکیٹس) تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر ان کی محنت، لگن اور کامیابی کو سراہا گیا اور ان کے روشن اور کامیاب مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔

رحمانی ویلفیئر ٹرسٹ پاکستان

ہنرمندی، خودمختاری اور خدمتِ انسانیت کی جانب ایک مضبوط قدم۔

رحمانی ویلفئیر ٹرسٹ پاکستان (رجسٹرڈ) کے صدر طارق محمود رحمانی نے ٹرسٹ کی عبوری مجلسِ عاملہ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ عبو...
21/07/2026

رحمانی ویلفئیر ٹرسٹ پاکستان (رجسٹرڈ) کے صدر طارق محمود رحمانی نے ٹرسٹ کی عبوری مجلسِ عاملہ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ عبوری مجلسِ عاملہ ۳۱ دسمبر تک اپنے فرائض سر انجام دے گی۔

05.07.2026شیخوپورہ صدر تنظیم رحمانی برادری پاکستان سیٹھ غلام رسول سے اہم ملاقاتبرادری کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لئے مش...
07/07/2026

05.07.2026

شیخوپورہ

صدر تنظیم رحمانی برادری پاکستان سیٹھ غلام رسول سے اہم ملاقات
برادری کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لئے مشاورت۔

سیٹھ غلام رسول نے رحمانی ویلفئیر ٹرسٹ کی خدمات کو سراہا۔

صدر رحمانی ویلفئیر ٹرسٹ نے صدر غلام رسول اور ان کی ٹیم کی طرف سے رحمانی برادری کے لئے مسلسل کوششوں پر خراج تحسین پیش کیا۔

05 July 2026
Sheikhupura

An important meeting was held with Seith Ghulam Rasool, President of the Rehmani Biradari Pakistan, to discuss the welfare, development, and progress of the community.

Seith Ghulam Rasool appreciated the services and contributions of the Rehmani Welfare Trust Pakistan.

The President of Rehmani Welfare Trust paid tribute to President Ghulam Rasool and his team for their continuous efforts and dedication toward the welfare and development of the Rehmani community.

الحمد للہخدمت کے باب میں ایک قدم اورخان پور ، شیخوپورہ میں افتتاح
04/07/2026

الحمد للہ
خدمت کے باب میں ایک قدم اور
خان پور ، شیخوپورہ میں افتتاح

Address

Office 11-Lawrence Road
Lahore
54000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when RWTP posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to RWTP:

Shortcuts

Share