Shaoor Welfare Organization

Shaoor Welfare Organization Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Shaoor Welfare Organization, Nonprofit Organization, Chiniot.

الحمدللہ!یہ ہمارے لیے نہایت فخر اور خوشی کا مقام ہے کہ Punjab Safe Cities Authority کی جانب سے Shaoor Welfare Organizati...
13/05/2026

الحمدللہ!
یہ ہمارے لیے نہایت فخر اور خوشی کا مقام ہے کہ Punjab Safe Cities Authority کی جانب سے Shaoor Welfare Organization کے Blood Bank Department کی بہترین کارکردگی، انسانیت کی خدمت اور مسلسل کاوشوں کو سراہتے ہوئے Appreciation Certificate سے نوازا گیا۔
یہ اعزاز صرف ایک سرٹیفکیٹ نہیں بلکہ ہماری پوری ٹیم کی محنت، خلوص اور جذبۂ خدمت کا اعتراف ہے۔
ہم دل کی گہرائیوں سے اپنے تمام Blood Donors کا شکریہ ادا کرتے ہیں، کیونکہ حقیقت میں اس کامیابی کے اصل حقدار آپ سب ہیں۔ آپ کے عطیہ کیے گئے خون نے بے شمار قیمتی جانیں بچانے میں اہم کردار ادا کیا۔
خصوصی مبارکباد Ahmad Tariq Salotra اور ان کی پوری ٹیم کو، جنہوں نے دن رات محنت، ذمہ داری اور dedication کے ساتھ اس مشن کو کامیابی سے آگے بڑھایا۔ آپ کی کاوشیں پوری ٹیم کے لیے باعثِ فخر ہیں۔
ان شاء اللہ،
Shaoor Welfare Organization ہمیشہ اسی جذبے کے
ساتھ انسانیت کی خدمت کا سفر جاری رکھے گی۔

Punjab Safe Cities Authority

آج  ڈاکٹر محمد  احمد (چیرمین شعور ویلفیئر آرگنائزیشن )   نے “Positive Thinking” کے موضوع پر  Fast University میں ایک آن ...
13/05/2026

آج ڈاکٹر محمد احمد (چیرمین شعور ویلفیئر آرگنائزیشن ) نے “Positive Thinking” کے موضوع پر Fast University میں ایک آن لائن لیکچر دیا گیا۔
الحمدللہ طلبہ کی جانب سے نہایت مثبت اور شاندار رسپانس دیکھنے کو ملا۔
ڈاکٹر صاحب نے لیکچر میں زندگی کے ہر پہلو میں مثبت سوچ اپنانے کی اہمیت پر روشنی ڈالی، اور بتایا کہ ہم اپنی سوچ کو منفی خیالات سے ہٹا کر مثبت انداز میں کیسے ڈھال سکتے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی شیئر کیا کہ مثبت رہنے سے نہ صرف ہماری ذہنی کیفیت بہتر ہوتی ہے بلکہ ہماری شخصیت، تعلقات اور کامیابیوں پر بھی اس کے بہترین اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
طلبہ نے لیکچر کو بے حد معلوماتی، متاثر کن اور حوصلہ افزا قرار دیا۔
ماشاءاللہ یہ ایک کامیاب اور یادگار سیشن ثابت ہوا۔ 🌸

Muhammad Ahmed

چنیوٹ  قومی امن کمیٹی براۓ بین المزاھب ھم أھنگی _اے  میڈیا سیل پنجاب کے زیرانتظام ایک باوقار پرمسرت تقریب منعقد کی گعی ج...
12/05/2026

چنیوٹ قومی امن کمیٹی براۓ بین المزاھب ھم أھنگی _اے میڈیا سیل پنجاب کے زیرانتظام ایک باوقار پرمسرت تقریب منعقد کی گعی جس میں
فتح معرکہ حق بنیان مرصوص کے تمام روشن کرداروں خصوصا" پاک أرمی ایئر فورس کی شاندار بیمثال کارکردگی پر انہیں خوب داد شجاعت کے پھولوں سے سجایا گیا تقریب میں قومی امن کمیٹی کے معزز عہدہ داران سمیت ضلع بھر کی اھم قد أور شخصیات جس میں تاجر صحافی وکلاء این جی اوز سول سوسائٹی کے نمائندوں شعور ویلفیئر آرگنائزیشن کے چیئرمین ڈاکٹر محمد احمد مرکزی مسلم لیگ کے ضلعی سیکرٹری جنرل حافظ عبدالرؤف سٹی سیکرٹری جنرل مولانا عمر فاروق سائبان ضعیفاں اولڈ ھوم کی چیف ایگزیکٹو محترمہ میڈم اعجاز فرزانہ لالی معروف تاجر رھنما سرپرست اعلی غلہ منڈی حاجی الطاف حسین ملک غلہ منڈی کے صدرملک طاھر ایوب مزھبی اسکالر مولانا نعیم الدین کھوکھرایڈوکیٹ مزھبی اسکالر جناب خضر کھچی جماعت اسلامی کے اعلی عہدہ داران پرنٹ میڈیا کے چیئرمین پیرزادہ اقبال حسین یونین أف جرنلسٹ کے ضلعی صدر ڈاکٹر خالد یاسین سینئر صحافی شیخ جہانگیر چنیوٹی سینئر صحافی ابوبکر ساجد سینئر صحافی غلام عباس ساقی اور تمام مکاتب فکر کے معزز محترم علماء کرام سمیت حاضر سروس اور ریٹائرڈ أفیسرز نے بھی بھرپور شرکت فرما کر فتح معرکہ حق بنیان مرصوص کی خوشی کی سادہ تقریب کو جشن میں بدل کر افواج پاکستان کے ساتھ اپنی بے پناہ لازوال محبتوں کے جزبوں کو خوب اجاگر کیا مقررین نے اپنے خطبات میں
پاک سرزمین کے شیردل جانباز سرفروش محافظوں کی اس عظیم شاندار کامیابی پر رب کریم کے حضور شکرانہ کے الفاظ ادا کرتے ھوۓ کہا کہ رب عظیم نے ھمیشہ کی طرح ایک مرتبہ پھر مکار عیار بزدل دشمن کے مقابلہ میں پاک وطن کے غیور محافظوں کو سرخرو فرمایا
دنیا بھر میں عزت شان اور عالی مرتبہ عطا فرمایا
شرکاء کا کہنا تھا کہ پاک وطن مدینہ ثانی کے جانباز سرفروش محافظوں کی جرات وبہادری کی بدولت ملک و قوم کا وقار اقوام عالم میں سربلند ھوا مقررین نے فرمایا کہ معرکہ حق بنیان مرصوص کی
یہ فتح صرف محاز جنگ پر ہتھیاروں کی نہیں،
یہ ایمان، حوصلے اور اتحاد کی فتح ہے دشمن نے پاکستان کے شیردل محافظ شاھینوں کو کمزور سمجھا مگر دشمن کے دانت اس وقت ٹوٹ گعے جب پوری قوم اپنی بہادر زیرک افواج کا شانہ بشانہ سیسہ پلائی دیوار بن کرکھڑی ھوگعی الحمدللہ
پاکستان نے ثابت کر دیا کہ
اپنے وطن کی حفاظت کرنا ہم جانتے ہیں۔
پاکستان سرخرو ہوا،
اور قوم کا سر فخر سے بلند ہوگیا۔

آج عالمی یومِ تھیلیسیمیا کے موقع پر   چنیوٹ کی دیگر فلاحی تنظیموں کے اشتراک سے DHQ ہسپتال میں ورلڈ تھیلیسیمیا ڈے منایا گ...
08/05/2026

آج عالمی یومِ تھیلیسیمیا کے موقع پر چنیوٹ کی دیگر فلاحی تنظیموں کے اشتراک سے DHQ ہسپتال میں ورلڈ تھیلیسیمیا ڈے منایا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے خصوصی شرکت کی اور تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں میں گفٹس اور کیش پرائز تقسیم کیے گئے۔ ننھے فرشتوں کے ساتھ کیک بھی کاٹا گیا، جس سے بچوں کے چہروں پر خوشی اور امید کی خوبصورت جھلک دیکھنے کو ملی۔ ❤️
الحمدللہ! شعور ویلفیر آرگنائز یشن کے پلیٹ فارم سے تھیلیسیمیا وارڈ کے تمام بچوں کے لیے خون عطیہ کیا گیا، جو یقیناً انسانیت کی خدمت کی ایک عظیم مثال ہے۔
ہم دل کی گہرائیوں سے خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں ہماری محترمہ Miss Khan (Director Shaoor Welfare Organization) کو، جنہوں نے خود خون عطیہ کر کے انسانیت دوستی کا عملی ثبوت دیا۔
اسی طرح Miss Nishat (Event Manager)، Miss Sidra (Graphic Designer)، Mr. Uzair (Event Planner)، Mr. Abdullah Buland (Second Blood Bank Manager) اور دیگر تمام رضاکاروں نے بھی خون عطیہ کر کے کئی معصوم جانوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیری۔ اللہ پاک ان تمام افراد کی اس عظیم خدمت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور انہیں دنیا و آخرت میں بہترین اجر عطا فرمائے۔ آمین۔ 🤲
خصوصی خراجِ تحسین ہمارے Blood Bank Manager احمد طارق سلوترا صا حب اور ان کی پوری ٹیم کے لیے، جنہوں نے نہایت محنت، لگن اور بہترین انتظامات کے ساتھ اس ایونٹ کو کامیاب بنایا۔ انہوں نے صرف آگاہی ہی نہیں دی بلکہ عملی طور پر تھیلیسیمیا کے بچوں تک خون کی فراہمی کو یقینی بنا کر انسانیت کی اعلیٰ مثال قائم کی۔ 🌸
تھیلیسیمیا کے خلاف جنگ صرف آگاہی کے ساتھ ساتھ مسلسل خون کے عطیات سے جیتی جا سکتی ہے۔ آئیے! ہم سب مل کر ان بچوں کی زندگیوں میں امید کا چراغ روشن کریں۔
“آپ کا دیا گیا خون کسی کے لیے نئی زندگی بن سکتا ہے۔” ❤️

🩸

🩸 *8 مئی — بروز جمعہ، صبح 11 بجے* 🩸  *ورلڈ تھیلیسیمیا ڈے*_ایک قطرہ، ایک مسکراہٹ_  _آئیے ہمارا ساتھ دیں_تھیلیسیمیا کے معص...
06/05/2026

🩸 *8 مئی — بروز جمعہ، صبح 11 بجے* 🩸
*ورلڈ تھیلیسیمیا ڈے*

_ایک قطرہ، ایک مسکراہٹ_
_آئیے ہمارا ساتھ دیں_

تھیلیسیمیا کے معصوم بچے ہر 15 دن بعد آپ کے خون کے منتظر ہوتے ہیں۔ آپ کے صرف 10 منٹ، کسی کی 3 ہفتوں کی زندگی بن سکتے ہیں۔

*بلڈ ڈونیشن کیمپ*
📍 ڈی ایچ کیو ہسپتال، تھیلیسیمیا سینٹر، چنیوٹ
🤝 شعور ویلفیئر آرگنائزیشن
📞 رابطہ: 03262520916

_جس نے ایک جان بچائی، گویا اس نے پوری انسانیت بچائی_

آج آپ نہیں آئے تو کل کوئی بچہ خون کے انتظار میں رہے گا۔
*ہر قطرہ ضروری ہے۔ خون دیجیے، زندگی بچائیے۔* ❤️

کیونکہ شعور فلسفہ ہے احساس کا۔

*یومِ مزدور — یکم مئی* 🛠️آج کا دن اُن عظیم لوگوں کے نامجو پسینہ بہا کر خوابوں کو حقیقت بناتے ہیں،جو خاموشی سے محنت کر کے...
30/04/2026

*یومِ مزدور — یکم مئی* 🛠️

آج کا دن اُن عظیم لوگوں کے نام
جو پسینہ بہا کر خوابوں کو حقیقت بناتے ہیں،
جو خاموشی سے محنت کر کے قوم کی بنیاد مضبوط کرتے ہیں۔

یہ محنت کش ہاتھ صرف روزی نہیں کماتے،
یہی ہاتھ ترقی، خوشحالی اور ایک مضبوط مستقبل کی تعمیر کرتے ہیں۔

مزدور ہماری معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں
اور ان کی عزت، ہمارا فرض ہے۔

شعور ویلفیئر آرگنائزیشن کی جانب سے
تمام محنت کش بھائیوں اور بہنوں کو
دل کی گہرائیوں سے یومِ مزدور مبارک 🌹

آپ کی محنت ہمارا فخر ہے،
آپ کا جذبہ ہماری طاقت ہے ✨

"جو ہاتھ محنت کرتے ہیں،
وہی ہاتھ قوم کی تقدیر سنوارتے ہیں۔" 💫

سوشل ویلفئیر اینڈ بیت المال کے زیر اہتمام ضلع چنیوٹ کی تمام رجسٹرڈ این جی اوز کی مشترکہ میٹنگ آج بمقام  انجمن بہبود مریض...
28/04/2026

سوشل ویلفئیر اینڈ بیت المال کے زیر اہتمام ضلع چنیوٹ کی تمام رجسٹرڈ این جی اوز کی مشترکہ میٹنگ آج بمقام انجمن بہبود مریضاں سول ہسپتال چنیوٹ کے دفتر میں منعقد کی گی ۔ جس میں تمام رجسٹرڈ این جی اوز کا ایک نمائندہ لازمی شامل ہوا
*ایجنڈا*
1-ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کونسل کا قیام
2- غریب مریضوں کے لئے مفت ادویات کا مشترکہ لائحہ عمل
3- ایم ایس ایس یو اور سوشل ویلفئیر کے ساتھ مل کر مشترکہ میڈیکل کیمپس کا انعقاد۔

سب سے بہترین کتاب قرآن پاک ہے اس کو آج کے دن ضرور پڑھیں
27/04/2026

سب سے بہترین کتاب قرآن پاک ہے اس کو آج کے دن ضرور پڑھیں

Address

Chiniot
35400

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Shaoor Welfare Organization posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Shaoor Welfare Organization:

Share