Chiniot Progressive Collaboration-CPC

Chiniot Progressive Collaboration-CPC Aims to foster collaboration among the people of chiniot & facilitating improvement in various aspects of their lives.

30/08/2026

CPC general body Meeting

📢 CPC فل باڈی میٹنگ — آئندہ کے لائحہ عمل کا تعینآج CPC (Chiniot Progressive Collaboration) کی جنرل باڈی میٹنگ کا انعقاد ...
29/08/2026

📢 CPC فل باڈی میٹنگ — آئندہ کے لائحہ عمل کا تعین

آج CPC (Chiniot Progressive Collaboration) کی جنرل باڈی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، جس میں کمیٹی ممبران اور جنرل باڈی کے اراکین نے شرکت کی۔

میٹنگ کے دوران CPC Girls Forum کا باضابطہ اعلان کیا گیا، جبکہ گرلز فورم کی جانب سے بھی بھرپور شرکت اور مثبت جذبے کا اظہار کیا گیا۔ 🌸

اجلاس میں تنظیمی امور کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے مختلف عہدوں اور ذمہ داریوں کو کابینہ ممبران کے سپرد کیا گیا، تاکہ ہر ذمہ دار اپنے فرائض کو مؤثر انداز میں انجام دے سکے۔

اس موقع پر CPC کی آئندہ سرگرمیوں، منصوبہ بندی اور مستقبل کے لائحہ عمل پر بھی تفصیلی مشاورت کی گئی اور نئے اہداف کے حصول کے لیے مشترکہ حکمتِ عملی طے کی گئی۔

ایک مضبوط ٹیم، واضح سمت اور خدمتِ خلق کا عزم — یہی CPC کا سفر ہے۔ 🤝

چنیوٹ پروگریسو کولیبریشن (CPC) کی طرف سے تمام اہلِ اسلام کو عید میلاد النبی ﷺ مبارک ہو! اللّٰہ پاک ہمیں حضور اکرم ﷺ کی ت...
26/08/2026

چنیوٹ پروگریسو کولیبریشن (CPC) کی طرف سے تمام اہلِ اسلام کو عید میلاد النبی ﷺ مبارک ہو! اللّٰہ پاک ہمیں حضور اکرم ﷺ کی تعلیمات پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور پوری دنیا میں امن و سلامتی قائم رکھے۔ آمین۔

شاندار رزلٹ، روشن مستقبل! 🎓⚖️سی پی سی لائرز فورم کی جانب سے چنیوٹ کے یونیفائیڈ لا کالج کے شاندار تعلیمی رزلٹ پر کالج کی ...
22/08/2026

شاندار رزلٹ، روشن مستقبل! 🎓⚖️

سی پی سی لائرز فورم کی جانب سے چنیوٹ کے یونیفائیڈ لا کالج کے شاندار تعلیمی رزلٹ پر کالج کی انتظامیہ، قابلِ احترام اساتذہ، بانی و سربراہ پروفیسر جہانگیر صاحب اور بالخصوص تمام کامیاب طلبہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی جاتی ہے۔ 🌟👏

اس شاندار کامیابی کا سب سے پہلا کریڈٹ اُن محنتی طلبہ کو جاتا ہے جنہوں نے اپنی محنت، لگن اور مستقل مزاجی سے بہترین نتائج حاصل کیے۔ اس کے ساتھ ساتھ قابل اور محنتی اساتذہ بھی مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے طلبہ کی بھرپور رہنمائی اور تربیت کی۔

پروفیسر جہانگیر صاحب نے چنیوٹ میں ایک ایسے ادارے کی بنیاد رکھی جو نہ صرف طلبہ کو معیاری قانونی تعلیم فراہم کر رہا ہے بلکہ چنیوٹ کی لیگل کمیونٹی کے مستقبل کے لیے بھی ایک مضبوط بنیاد ثابت ہو رہا ہے۔

یونیفائیڈ لا کالج کا یہ شاندار رزلٹ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ ادارے میں کوالٹی ایجوکیشن، محنت اور میرٹ کو ترجیح دی جا رہی ہے۔ ان شاء اللہ اسی ادارے سے فارغ التحصیل ہونے والے نوجوان مستقبل میں چنیوٹ کی ڈسٹرکٹ بار اور وسیع تر قانونی برادری کا حصہ بن کر ایک قابل، باصلاحیت، محنتی اور بااصول وکلا کی کھیپ تیار کریں گے۔

CPC Lawyer Forum کی جانب سے یونیفائیڈ لا کالج کی پوری انتظامیہ، اساتذہ اور تمام کامیاب طلبہ کو ایک بار پھر اس شاندار کامیابی پر دلی مبارکباد۔ 💐

سی پی سی لائرز فورم کی جانب سے نو منتخب کابینہ کو مبارکباد 🌹⚖️سی پی سی لائرز فورم کی جانب سے ڈسٹرکٹ بار کی نو منتخب کابی...
17/08/2026

سی پی سی لائرز فورم کی جانب سے نو منتخب کابینہ کو مبارکباد 🌹⚖️

سی پی سی لائرز فورم کی جانب سے ڈسٹرکٹ بار کی نو منتخب کابینہ کو مبارکباد پیش کی گئی، جس میں صدر سید شمیم رضا زیدی ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری مہر علی کامران ہرل ایڈووکیٹ اور نائب صدر احمد رحمان نیکو کارا ایڈووکیٹ کو پھولوں کے گلدستے پیش کیے گئے اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔

اس موقع پر سی پی سی لائرز فورم کے صدر احسن اعجاز وربھو ایڈووکیٹ نے وکلاء کو درپیش مختلف مسائل، بالخصوص چیمبرز کی تقسیم کے معاملے پر نو منتخب کابینہ سے گفتگو کی۔ نو منتخب کابینہ کی جانب سے یقین دہانی کروائی گئی کہ چیمبرز کی تقسیم سمیت ینگ وکلاء کو درپیش مسائل کے حل کے لیے بھرپور کوششیں کی جائیں گی۔

اس موقع پر نو منتخب کابینہ کی جانب سے سی پی سی لائرز فورم کا الیکشن میں غیر مشروط حمایت کرنے پر خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا گیا اور سی پی سی لائرز فورم کے تعاون کو سراہا گیا۔

سی پی سی لائرز فورم نے نو منتخب کابینہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نئی قیادت وکلاء کی فلاح و بہبود اور ان کے مسائل کے حل کے لیے مؤثر کردار ادا کرے گی۔

🌹 سی پی سی ممبران کی جانب سے سب انسپکٹر محسن قمرجپہ کو تحصیلدار منتخب ہونے پر دلی مبارکباد اور گلدستہ پیش کیا گیا اور ان...
15/08/2026

🌹 سی پی سی ممبران کی جانب سے سب انسپکٹر محسن قمرجپہ کو تحصیلدار منتخب ہونے پر دلی مبارکباد اور گلدستہ پیش کیا گیا اور ان کی نئی ذمہ داری کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کیا گیا۔

سی پی سی ممبران نے امید ظاہر کی کہ محسن قمرجپہ اپنی صلاحیتوں، محنت اور فرض شناسی کے ذریعے نئی ذمہ داری کو احسن انداز میں نبھائیں گے اور عوامی خدمت کے سفر کو مزید مؤثر بنائیں گے

اللہ تعالیٰ انہیں نئی ذمہ داری میں کامیابی، عزت اور استقامت عطا فرمائے۔ آمین 🤲
Mohsin Qamar Jappa

🇵🇰 جشنِ آزادی — خوشیوں کے رنگ، بچوں کے سنگ! 🇵🇰سی پی سی کی جانب سے دارالشفقت چنیوٹ میں جشنِ آزادی کے حوالے سے ایک پُروقار...
14/08/2026

🇵🇰 جشنِ آزادی — خوشیوں کے رنگ، بچوں کے سنگ! 🇵🇰

سی پی سی کی جانب سے دارالشفقت چنیوٹ میں جشنِ آزادی کے حوالے سے ایک پُروقار اور خوشیوں بھری تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں کور کمیٹی اور گرلز فورم نے بھرپور شرکت کی۔

تقریب کے دوران بچوں کے ساتھ مل کر جشنِ آزادی کا کیک کاٹا گیا اور بچوں میں تقسیم کیا گیا، مختلف سرگرمیوں کے ذریعے وطنِ عزیز سے محبت کا اظہار کیا گیا جبکہ بچوں کی حوصلہ افزائی کے لیے کیش پرائزز بھی تقسیم کیے گئے۔ 🇵🇰❤️

بچوں کے چہروں پر خوشی اور مسکراہٹیں اس خوبصورت تقریب کا سب سے حسین پہلو تھیں۔ سی پی سی نے اس موقع پر دارالشفقت اور یہاں موجود بچوں کے ساتھ مستقبل میں بھی ہر ممکن تعاون جاری رکھنے کے عزم اور یقین دہانی کا اظہار کیا۔

ہم سمجھتے ہیں کہ جشنِ آزادی صرف ایک دن منانے کا نام نہیں، بلکہ اپنے معاشرے کو خوشیوں، محبت اور بہتر مستقبل کا حق دینے کا نام ہے۔ ❤️🇵🇰

پاکستان زندہ باد! 🇵🇰
جشنِ آزادی مبارک!

🇵🇰 جشنِ آزادی مبارک! 🇵🇰آزادی اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت ہے۔ آئیے اس یومِ آزادی پر عہد کریں کہ ہم اپنے وطنِ عزیز پاکستان کی...
14/08/2026

🇵🇰 جشنِ آزادی مبارک! 🇵🇰

آزادی اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت ہے۔ آئیے اس یومِ آزادی پر عہد کریں کہ ہم اپنے وطنِ عزیز پاکستان کی ترقی، خوشحالی، امن اور استحکام کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

سی پی سی (Chiniot Progressive Collaboration) کی جانب سے تمام اہلِ اسلام کو جشنِ آزادی کی دلی مبارکباد۔ 💚🇵🇰
اللہ تعالیٰ پاکستان کو ہمیشہ قائم و دائم رکھے، ترقی اور خوشحالی عطا فرمائے۔ آمین 🤲

پاکستان زندہ باد 🇵🇰
پاک فوج زندہ باد 💚

جناب محسن قمر جپہ کو سب انسپکٹر پنجاب پولیس سے تحصیلدار بننے پر دلی مبارکباد۔ 🎉سی پی سی فاؤنڈنگ ممبر کی حیثیت سے آپ کی ی...
13/08/2026

جناب محسن قمر جپہ کو سب انسپکٹر پنجاب پولیس سے تحصیلدار بننے پر دلی مبارکباد۔ 🎉

سی پی سی فاؤنڈنگ ممبر کی حیثیت سے آپ کی یہ کامیابی ہم سب کے لیے باعثِ فخر ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو نئی ذمہ داری میں کامیابی، عزت اور نیک نامی عطا فرمائے۔ آمین 🤲
منجانب: Chiniot Progressive Collaboration (CPC)

🌟 CPC پنجاب یونیورسٹی کابینہ — ایک سالہ سفر مکمل 🌟سی پی سی پنجاب یونیورسٹی کی منتخب کابینہ نے اپنی ایک سالہ مدت مکمل کر ...
10/08/2026

🌟 CPC پنجاب یونیورسٹی کابینہ — ایک سالہ سفر مکمل 🌟

سی پی سی پنجاب یونیورسٹی کی منتخب کابینہ نے اپنی ایک سالہ مدت مکمل کر لی ہے۔ اس موقع پر ہم قیصر علی کچھی ( صدر پنجاب یونیورسٹی ) سجادخان بلوچ ( جنرل سیکرٹری پنجاب یونیورسٹی ) کابینہ کے تمام عہدیداران اور اراکین کو ان کی بھرپور خدمات، محنت، خلوص اور قیمتی وقت دینے پر خراجِ تحسین اور دل کی گہرائیوں سے شکریہ پیش کرتے ہیں۔

آپ سب نے اپنی مصروفیات کے باوجود CPC کے پلیٹ فارم کے لیے وقت نکالا اور اپنے دور میں تنظیم کی سرگرمیوں اور مشن کو آگے بڑھانے میں اپنا کردار ادا کیا۔ آپ کی خدمات اور کاوشیں CPC کے سفر کا ایک قابلِ قدر حصہ ہیں۔ ❤️

یہ اختتام نہیں بلکہ ایک نئے سفر کا آغاز ہے۔ ان شاء اللہ ہمیں امید ہے کہ آپ آئندہ بھی CPC کی نئی منتخب کابینہ کے ساتھ اور CPC کے مشن کے لیے اسی جذبے، خلوص اور عزم کے ساتھ اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

آپ کی خدمات کو سلام، آپ کے جذبے کو خراجِ تحسین! 🇵🇰

Address

Chiniot
SW90JQ

Telephone

+923411483499

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Chiniot Progressive Collaboration-CPC posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Chiniot Progressive Collaboration-CPC:

Shortcuts

Share