09/08/2026
آج مورخہ 2026-07-09پیس ویلفیئر آرگنائزیشن (PWO) کی میٹنگ منعقد کی گئی جس میں آرگنائزیشن کی حالیہ سرگرمیوں کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا اور مستقبل کے منصوبوں پر پیش رفت کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔ اس میٹنگ میں ڈائریکٹر ویمن ونگ ڈاکٹر طیبہ ذوالفقار کی مختصر وقفے کے بعد دفتر میں دوبارہ واپسی اور ذمے داریوں کی سنبھال ہوئی۔
میٹنگ کے آغاز میں میٹنگ کے تمام عہدیداران اور اراکین نے ڈاکٹر طیبہ ذوالفقار کا پرخلوص استقبال کیا۔
میٹنگ میں گزشتہ سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا حال ہی میں مکمل کیے گئے فلاحی پروجیکٹس کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور ان کے نتائج پر غور کیا۔
میٹنگ کے اختتام پر پیس ویلفیئر آرگنائزیشن کے تمام اراکین نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ انسانیت کی خدمت اور معاشرے میں امن و سلامتی کے فروغ کے لیے مل جل کر کاوشیں جاری رکھیں گے۔