International Chib Rajput Forum - ICRF

International Chib Rajput Forum - ICRF Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from International Chib Rajput Forum - ICRF, Nonprofit Organization, Mirpur Chowk, Bhimber.

انٹرنیشنل چِب راجپوت فورم پاکستان فلاح و بہبود، تعلیم اور انصاف کے لیے پرعزم، اتحاد اور بااختیار بنانے کے لیےکوشاں ہے، صحت کی دیکھ بھال، امداد، اور ترقی کی حمایت کرتی ہے،فورم معاشرے کی بہتری اور چِب راجپوت برادری کے شاندار ورثے کے تحفظ کے لیے وقف ہے۔

انٹرنیشنل چِب راجپوت فورم (آئی سی آر ایف) کی جانب سے بریگیڈیئر راجہ وسیم عارف صاحب کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی پانے پر ...
08/07/2026

انٹرنیشنل چِب راجپوت فورم (آئی سی آر ایف) کی جانب سے بریگیڈیئر راجہ وسیم عارف صاحب کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی پانے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

نو ترقیاب میجر جنرل راجہ وسیم عارف، کرنل (ر) خلیل عارف (خانقاہ کوٹیڑہ، تحصیل چڑھوئی، ضلع کوٹلی) کے صاحبزادے ہیں، جبکہ ڈی آئی جی آزاد کشمیر پولیس شہریار سکندر اور ایس پی نیلم ویلی راجہ ندیم عارف کے فرسٹ کزن ہیں۔

اس باوقار کامیابی پر انٹرنیشنل چِب راجپوت فورم (آئی سی آر ایف) کی مرکزی قیادت راجہ محمد یوسف خان (چیف آف چب ٹرائب)، حاجی راجہ اقبال صاحب (مرکزی صدر)، کیپٹن (ر) خان ندیم خان (مرکزی چیئرمین)، راجہ فضل الرحمن (سیکرٹری فنانس)، انجینئر راجہ فاخر جبران (مرکزی سیکرٹری جنرل) اور دیگر ٹیم ممبران، کی جانب سے دلی مبارکباد، نیک تمناؤں اور بہترین خواہشات کا اظہار کیا جاتا ہے۔

ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ آپ کو مزید عزت، کامیابیوں، صحت، استقامت اور سربلندی سے نوازے، آپ کو ملک و قوم کی مزید خدمت کی توفیق عطا فرمائے، اور ہر میدان میں مزید ترقی و کامرانی نصیب فرمائے۔

آمین یا رب العالمین 🤲❤️

دعاگو:
انجینئر راجہ فاخر جبران
مرکزی سیکرٹری جنرل
انٹرنیشنل چِب راجپوت فورم (آئی سی آر ایف)

05/05/2026

بھمبر کی اصل پہچان اُس کی 400 سالہ چِب راجپوت تاریخ ہے۔ یہ وہ علاقہ ہے جہاں چِب راجپوتوں نے چار صدیوں تک حکمرانی کی اور اس کی تہذیب کو ایک منفرد شناخت دی۔ آج بھی بھمبر کی تاریخ اس کی روح میں بسی ہوئی ہے۔ ہم ترقی کی راہ پر ضرور گامزن ہیں، لیکن اپنی تاریخ اور ورثے کو بھولے بغیر۔ یہی تاریخ ہماری بنیاد بھی ہے اور ہمارے مستقبل کی طاقت بھی۔

🌟 قیادت، خدمت اور نوجوانوں کے روشن مستقبل کا قابلِ فخر لمحہ 🌟انجینئر راجہ فاخر جبران، جو کہ وزیرِاعظم نیشنل یوتھ کونسل ک...
03/05/2026

🌟 قیادت، خدمت اور نوجوانوں کے روشن مستقبل کا قابلِ فخر لمحہ 🌟

انجینئر راجہ فاخر جبران، جو کہ وزیرِاعظم نیشنل یوتھ کونسل کے رکن ہیں، نے رانا مشہود احمد خان سے ایک اہم ملاقات کی۔

اس ملاقات میں انہوں نے اپنے حالیہ دورہ اقوام متحدہ امریکہ اور کینیڈا کے دوران حاصل ہونے والے اہم مشاہدات، تجربات اور مواقع پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔ انہوں نے ECOSOC Youth Forum، Game Developers Conference اور Government of Alberta کے ساتھ ہونے والی ملاقاتوں اور پیش رفت سے بھی آگاہ کیا۔

انجینئر راجہ فاخر جبران کا تعلق چِب راجپوتوں کی قدیم اور تاریخی منڈی ملوٹ سے ہے۔ آپ راجہ دریا خان کی نسل سے ہیں، جو منڈی ملوٹ کے اولین بانی اور مالک تھے۔

آپ 2022 سے ضلع بھمبر کے نوجوانوں کے لیے انتھک محنت کر رہے ہیں اور اس وقت International Chib Rajput Forum کے جنرل سیکرٹری ہونے کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ، کامن ویلتھ، یورپی یونین اور حکومتِ پاکستان کے ساتھ مل کر ضلع بھمبر اور پورے آزاد جموں و کشمیر کے نوجوانوں کے لیے نئے مواقع پیدا کرنے میں سرگرم عمل ہیں۔

ملاقات میں گفتگو کا محور آزاد جموں و کشمیر، کامن ویلتھ اور عالمی سطح پر مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے فروغ، باہمی تعاون، جدت اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے پر مرکوز رہا۔

✨ مبارکباد ✨
پوری چِب برادری کی جانب سے آپ کو دلی مبارکباد پیش کی جاتی ہے اور آپ کی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا جاتا ہے۔

میڈیا سیل چیف آف چِب ٹرائب
راجہ محمد یوسف خان

❤️🌹 دلی مبارکباد 🌹❤️یہ خبر ان کے آبائی گاؤں پنجیڑی، ضلع بھمبر، ان کے حلقۂ احباب اور چِب قبیلے کے لیے باعثِ فخر ہے۔میجر ج...
01/05/2026

❤️🌹 دلی مبارکباد 🌹❤️

یہ خبر ان کے آبائی گاؤں پنجیڑی، ضلع بھمبر، ان کے حلقۂ احباب اور چِب قبیلے کے لیے باعثِ فخر ہے۔

میجر جنرل (ر) محمد کاشف آزاد راجہ
(ہلالِ امتیاز ملٹری) کو فیڈرل پبلک سروس کمیشن (FPSC) میں بطور ممبر تعینات کر دیا گیا ہے۔

حکومتِ پاکستان کے کیبنٹ سیکرٹریٹ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے یہ اہم تعیناتی تین سال کے لیے عمل میں لائی گئی ہے۔

یہ خبر آبائی گاؤں پنجیڑی، ضلع بھمبر اور ان کے حلقۂ احباب کے لیے باعثِ فخر و مسرت ہے، جہاں اس تعیناتی پر انتہائی خوشی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

🌹 یہ کامیابی پوری چِب قبیلے کے لیے بھی باعثِ افتخار ہے، کیونکہ چِب قبیلے نے ہمیشہ وطنِ عزیز کی خدمت، قیادت، بہادری اور قومی اداروں میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ میجر جنرل (ر) محمد کاشف آزاد راجہ صاحب کی یہ تعیناتی اسی روشن روایت کا تسلسل ہے۔

🌹 میجر جنرل (ر) محمد کاشف آزاد راجہ صاحب کی یہ کامیابی ان کی قابلیت، دیانتداری، شاندار عسکری خدمات اور قومی خدمت کے تسلسل کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

🤲 دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں اس نئی ذمہ داری میں مزید کامیابیاں عطا فرمائے اور ملک و قوم کی خدمت کی توفیق دے۔ آمین۔

🌹 بشکریہ:
میڈیا سیل، چیف آف چِب ٹرائب
راجہ محمد یوسف خان صاحب

🌹✨ نشانِ چبھال — کیپٹن خان ندیم خان ✨🌹مصنف،  شعلہ بیان مقرر سیاسی رہنما، مرکزی چیئرمین انٹرنیشنل چِب راجپوت فورم🌹✨ خراجِ...
26/04/2026

🌹✨ نشانِ چبھال — کیپٹن خان ندیم خان ✨🌹
مصنف، شعلہ بیان مقرر سیاسی رہنما، مرکزی چیئرمین انٹرنیشنل چِب راجپوت فورم
🌹✨ خراجِ تحسین — کیپٹن خان ندیم خان، آزاد کشمیر ✨🌹
وہ عظیم شخصیت جس کا تعلق
جموں و کشمیر کی پاک سرزمین تو نین گاؤں ضلع بھمبر سے ہے،
جہاں ہر ذرّہ بہادری، وفاداری اور غیرت کی داستان سناتا ہے…
کیپٹن خان ندیم خان — ایک ایسا درخشاں نام
جس نے اپنی پوری زندگی عوامی حقوق اور آوازِ حق کی بلندی
اور عظیم مقاصد کے حصول کے نام کر دی،
اور اپنی فکر و قلم اور عمل سے تاریخ کو نئی زندگی عطا کی۔
آپ کی شہرۂ آفاق کتاب
📖 "چبھال نامہ"
ایک ایسی لازوال تصنیف ہے
جو چِب راجپوت اور ریاست چِبھال کی تاریخ، روایات اور عظمت کی روشن علامت ہے۔
✨ خصوصی اعزاز و اعتراف ✨
آپ کو خراجِ تحسین پیش کیا جاتا ہے
کہ آپ نے اس کتاب میں بابا شادی شہیدؒ کا مکمل اور باوقار ذکر فرمایا ہے،
اور ان کی روحانی عظمت، تاریخی مقام اور خدمات کو
انتہائی احترام اور عقیدت کے ساتھ قلم بند کیا ہے۔
مزید یہ کہ یہ آپ کا ایک عظیم کارنامہ اور قابلِ فخر احساس ہے
کہ آپ نے راجہ شاداب خان المعروف بابا شادی شہیدؒ کے تعارف کو
درگاہ کی تاریخ میں پہلی دفعہ محکمہ اوقاف سے
نہایت خوبصورتی اور اہتمام کے ساتھ نصب کروایا،
جو آنے والی نسلوں کے لیے رہنمائی اور پہچان کا روشن مینار ہے۔
یہ عمل آپ کی محبت، عقیدت اور اپنی تاریخ سے گہرے تعلق کا واضح ثبوت ہے۔
✨ اشعارِ عقیدت ( چبھال نامہ کے نام) ✨
چبھال نامہ نے تاریخ کو روشن کیا،
بابا شادی شہیدؒ کا ذکر روشن کیا۔
لفظ لفظ میں وفا کی خوشبو بسی،
ہر صفحے نے احترام سے سجدہ کیا۔
🌹
یہ کتاب نہیں، ایک قوم کا وقار ہے،
ہر ورق میں چھپا عشقِ کردار ہے۔
چِب کی پہچان کو جس نے امر کیا،
وہ قلم آج ہر دل کی آواز ہے۔

قلم نے جب بھی سچ کا علم اٹھایا،
تاریخ نے نیا اک رنگ دکھایا۔
چبھال نامہ بنا فخرِ زمانہ،
آپ کا نام ہمیشہ یاد آیا۔
🌹
دانش و حکمت کا روشن مینار،
آپ کا کردار ہے سب سے معتبر و شاندار۔
🌟 کیپٹن خان ندیم خان، آزاد کشمیر
آپ پر فخر ہے — آپ جیسے اہلِ قلم ہی تاریخ کو زندہ رکھتے ہیں۔ 🌟

میڈیا سیل چیف آف چِب ٹرائب
راجہ محمد یوسف خان صاحب
سرپرستیِ اعلیٰ:
انٹرنیشنل چِب راجپوت فورم

🌹✨ خراجِ تحسین — سیکنڈ لیفٹیننٹ راجہ بلال نسیم ✨🌹راجپوت نوجوان، راجہ بلال نسیم، 153 لانگ کورس میں اعزازی شمشیر حاصل کرنے...
23/04/2026

🌹✨ خراجِ تحسین — سیکنڈ لیفٹیننٹ راجہ بلال نسیم ✨🌹
راجپوت نوجوان، راجہ بلال نسیم، 153 لانگ کورس میں اعزازی شمشیر حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے۔
راجہ بلال نسیم، تیزیال راجپوت ہیں جو کھکھہ راجپوتوں کی ایک ذیل شاخ ہے۔ آپ آزاد جموں و کشمیر کی تحصیل دھیرکوٹ، ضلع باغ، کے ایک گاؤں کے رہنے والے ہیں۔ آپ راجہ محمد نسیم کے بیٹے اور تحریکِ آزادیِ کشمیر کے اولین کردار اور مجاہد، راجہ علی مردان خان کے خاندان کے چشم و چراغ ہیں اور اُن کے پڑپوتے ہیں۔
گزشتہ روز پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں ایک پُروقار پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔ اس یادگار تقریب میں 153 پی ایم اے لانگ کورس کے کیڈٹس نے روایتی پاسنگ آؤٹ پریڈ پیش کی۔ اس پریڈ کی سلامی ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے لی، جو اس موقع پر مہمانِ خصوصی تھے۔ تقریب میں کیڈٹس کے والدین اور عزیز و اقارب کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اس تقریب کی سب سے نمایاں بات یہ تھی کہ اکیڈمی سینئر انڈر آفیسر بلال نسیم نے کامیابی سے پاس آؤٹ کرنے کے ساتھ ساتھ اعزازی شمشیر (Sword of Honour) بھی حاصل کی۔ یاد رہے کہ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں اعزازی شمشیر حاصل کرنا ایک بہت بڑا اعزاز اور قابلِ فخر کارنامہ ہوتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی بلال نسیم اور دیگر تمام کامیاب کیڈٹس نے پاک فوج میں باقاعدہ سیکنڈ لیفٹیننٹ کے عہدے پر شمولیت اختیار کر لی اور اپنے فوجی کیریئر کا آغاز کیا۔
چیف آف چِب ٹرائب، راجہ محمد یوسف خان صاحب نے بھی اس موقع پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ بلال نسیم جیسے ہونہار نوجوان پوری برادری کا فخر ہیں۔ انہوں نے اس کامیابی کو نہ صرف خاندان بلکہ پوری راجپوت برادری کے لیے اعزاز قرار دیا اور نوجوان کو سراہتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
بلال نسیم کی یہ شاندار کامیابی، ان کے خاندان، اہلِ علاقہ، ریاستِ جموں و کشمیر کے باسیوں کے ساتھ ساتھ جملہ راجپوت برادری کے لیے باعثِ فخر و مسرت ہے۔
دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ سیکنڈ لیفٹیننٹ بلال نسیم کو اپنے حفظ و امان میں رکھے اور انہیں مستقبل میں مزید کامیابیاں اور کامرانیاں عطا فرمائے۔ آمین 🤲
انٹرنیشنل چِب راجپوت فورم کے سرپرست اعلیٰ، چیف آف چِب ٹرائب راجہ محمد یوسف خان صاحب نے بھی سیکنڈ لیفٹ🌹✨ کو خراجِ تحسین پیش کیا—

19/04/2026

راجہ فاخر جبران چِب، وزیراعظم نیشنل یوتھ کونسل کے رکن اور انٹرنیشنل چِب راجپوت فورم کے سیکرٹری جنرل نے اقوامِ متحدہ ہیڈکوارٹرز میں ایشیا پیسفک ریجنل سیشن کے دوران ایک مضبوط اور دوراندیش مؤقف پیش کیا۔
انہوں نے ایک مضبوط، جامع اور پائیدار مستقبل کی تشکیل میں نوجوانوں کے مرکزی کردار پر زور دیا۔ راجہ فاخر جبران چِب نے ڈیجیٹل رسائی، ماحولیاتی اقدامات، اور نوجوانوں کی بامعنی شمولیت جیسے اہم نکات کو اجاگر کیا، جبکہ قومی اقدامات کے ذریعے پاکستان کے عزم کو بھی نمایاں کیا۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ علاقائی شمولیت اور ترقی، قومی اور عالمی سطح پر مثبت اور مؤثر اثرات پیدا کرنے کے لیے نہایت اہم ہے۔

(گوجر خان)سابق وزیر اعظم پاکستان راجہپرویز اشرف سے چیف آف چب ٹرائب و پیٹرنچیف "آئی سی آر ایف" راجہ محمد یوسف خان،ڈائریکٹ...
08/03/2026

(گوجر خان)سابق وزیر اعظم پاکستان راجہ
پرویز اشرف سے چیف آف چب ٹرائب و پیٹرن
چیف "آئی سی آر ایف" راجہ محمد یوسف
خان،ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن(ر) راجہ کلیم اللہ
خان،پرنسپل (ر) پروفیسر راجہ ایاز خان ،
صدر "آئی سی آر ایف" ضلع میرپور راجہ نصر
اللہ خان و دیگر کی انتہائی خوشگوار ماحول
میں ملاقات،مسلم امہ کو درپیش چیلنجز ،
عصر حاضر کے تقاضے اور ہماری ذمہ داریاں
اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو۔
اس موقعہ پر چیف آف چب ٹرائب و پیٹرن
چیف "آئی سی آر ایف" راجہ محمد یوسف
خان صاحب نے سابق وزیر اعظم پاکستان راجہ
پرویز اشرف صاحب کو "چب ہاؤس جہلم"
آنے کی دعوت دی۔جو انھوں نے قبول کرتے ہوئے
آنے کا وعدہ کیا۔
اس دوران سابق وزیر اعظم پاکستان راجہ
پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ چیف آف چب ٹرائب و پیٹرن چیف "آئی سی آر ایف" راجہ محمد یوسف خان کے بڑوں کی ریاست جموں و کشمیر
اور اس خطے کیلئے لازوال قربانیوں کی ایک
تاریخ ہے۔اپنے محسنین اور قومی ہیروز کو
ہمیشہ نہ صرف یاد رکھنا چاہئے بلکہ ان قربانیوں
اور جہد مسلسل سے نوجوان نسل کو بھی
روشناس کروانا چاہیے۔جو قومیں اپنے محسنین
اور قومی ہیروز کو بھول جاتی ہیں۔ وقت انھیں
حرف غلط کی طرح ،دنیا کے جغرافیے/نقشے
سے مٹا دیتا ہے #

Address

Mirpur Chowk
Bhimber
52280

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when International Chib Rajput Forum - ICRF posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share