20/08/2026
نیکی کے کسی بھی کام کے لیے عمر ایک فیکٹر ہوتا ہے لیکن جب جذبہ ہو تو بندہ عمر کی کوئی پرواہ نہیں کرتا ہماری جتنی ٹیم ہے اس میں سب سے زیادہ عمر رسیدہ صفدر مرزا صاحب ہیں جو میرے مینیجر رھے بڑے بھائیوں کی طرح ہیں یونائیٹڈ ویلفیئر فاؤنڈیشن کے لیے ہمیشہ سرگرم رہتے ہیں حالانکہ کافی سفر کر کے بھمبر تشریف لاتے ہیں اور اس میں انکا خرچ بھی انوالو ہے۔
اس کے باوجود صفدر مرزا صاحب نہ صرف آفس تشریف لاتے ہیں بلکہ برنالہ ہر ماہ اپنے دوستوں سے ملتے ہیں جنہوں نے تنظیم کی سپورٹ کرنے کے لیے کہا ہوا ہے ان سے پیسے وصول کرتے ہیں بھمبر آفس تشریف لاتے ہیں اور ا کر افس انچارج محمد وقاص صاحب کو دیتے ہیں انہوں نے مبلغ 14050 روپے افس جمع کروائے اور اب واپسی پر رسیدیں متعلقہ بندوں کو دیں گے۔
اللہ پاک شاد و اباد رکھے ایسے لوگوں کو جو بغیر کسی لالچ اور تمہ پیرانہ سالی میں وقت نکالتے ہیں اور تنظیم کی بہتری کے لیے کام کرتے ہیں۔ صفدر مرزا صاحب ہماری پوری ٹیم کے لیے ایک روشن مثال ہیں اللہ پاک ہر کسی کو توفیق عطا فرمائے کہ وہ ان کی طرح خوب محنت کرے مالی وسائل پیدا کرے تا کہ زیادہ سے زیادہ بے کس اور مجبور لوگوں کی مدد کی جا سکے۔
عبدالرشید
یونائیٹڈ ویلفیئر فاؤنڈیشن
راکلینڈ کاؤنٹی نینوٹ
نیویارک امریکہ