10/11/2026
صاف پانی کی فراہمی کے ساتھ ساتھ اس کی حفاظت اور بہتر دیکھ بھال بھی بہت ضروری ہے، جس میں معاشرے کے افراد کا کردار اہم ہے۔
مسلم ہینڈز میرپور کی جانب سے صاف پانی کے تحفظ کی مہم کے تحت مغل آباد، اسلام گڑھ میں واش کمیٹی تشکیل دی گئی اور واش ٹول کٹس تقسیم کی گئیں۔
اس اقدام کا مقصد معاشرے کے افراد میں صاف پانی کی اہمیت، صفائی کے اصولوں اور واٹر فلٹریشن پلانٹ کی مناسب دیکھ بھال کے حوالے سے آگاہی اور ذمہ داری کو فروغ دینا ہے۔
مشترکہ کوششوں سے صاف پانی کی سہولت کو طویل عرصے تک برقرار رکھنے میں مدد مل سکتی ہے۔💧💙🌟