26/10/2026
🌸 الخدمت آرفن کیئر پروگرام – ایک روشن مستقبل کی ضمانت 🌸
دینہ سٹڈی سینٹر میں الخدمت آرفن کیئر پروگرام کا ماہانہ تربیتی سیشن ٹیچرز ڈے کے موضوع پر منعقد ہوا، جس میں تحصیل دینہ اور تحصیل سوہاوہ سے بچوں اور ان کی ماؤں نے شرکت کی۔
پروگرام میں بچوں کی تعلیمی و اخلاقی تربیت، ان کی کارکردگی کا جائزہ، مختلف سرگرمیوں اور نمایاں کارکردگی پر انعامات کا اہتمام کیا گیا۔ ماؤں کی رہنمائی بھی کی گئی تاکہ وہ اپنے بچوں کی بہترین انداز میں تربیت کر سکیں۔
اس موقع پر دینہ سٹڈی سنٹر کے ٹرینر جناب مظاہر السلام بھائی بھی شریک ہوئے اور بچوں کی حوصلہ افزائی کی۔
الخدمت آرفن کیئر پروگرام... صرف کفالت نہیں، بلکہ یتیم بچوں کے روشن، باوقار اور خوداعتماد مستقبل کی تعمیر کا نام ہے۔ 💚