SWERA

SWERA Aiming at community welfare by ensuring inclusion in education through providing educational supplies

Something biggerSomething betterUploading...................
23/05/2026

Something bigger
Something better
Uploading...................



02/05/2026
اک جہدِ مسلسل سویرا نے سال 2027 کے لیے اپنے معاونتی اہداف کو دوگنا کرنے کا ارادہ کیا ہے اور اس مقصد کے لیے یونین کونسل ب...
25/04/2026

اک جہدِ مسلسل
سویرا نے سال 2027 کے لیے اپنے معاونتی اہداف کو دوگنا کرنے کا ارادہ کیا ہے اور اس مقصد کے لیے یونین کونسل بنی پساری اور یونین کونسل جگلڑی میں موجود تعلیمی اداروں کے سربراہان کو خطوط لکھے گئے ہیں جس میں انہیں بچوں کی کونسلنگ کے ذریعے دستیاب کتب کے ذمہ دارانہ استعمال اور تعلیمی سال کے اختتام پر تعلیمی اداروں میں جمع کروانے کی ترغیب کے لیے گزارش کی گئی ہے۔ امید ہے سویرا اور تعلیمی اداروں کے سربراہان/سٹاف کے درمیان کو آرڈینیشن کے ذریعے اس سرگرمی کو بخوبی انجام دیا جا سکے گا۔

18/04/2026

2025-26 کے لیے تعلیمی کٹس ڈسٹری بیوشن کی جھلکیاں
تمام معاونین و ڈونرز اور سویرا ٹیم کو خراج عقیدت۔ خدا سب کی کاوشوں کو قبول کرتے ہوئے اس علم کو آنے والی نسلوں کے لیے علمِ نافع بنائے۔

سویرا -  نئی صبح کا مقامی سماجی تنظیم سویرا کے زیر اہتمام علاقے میں پہلی بار ابتدائی کلاسز Early Childhood Education and...
11/04/2026

سویرا - نئی صبح کا
مقامی سماجی تنظیم سویرا کے زیر اہتمام علاقے میں پہلی بار ابتدائی کلاسز
Early Childhood Education and Development
کے حوالے سے اساتذہ کی ایک روزہ ٹریننگ ورکشاپ ۔ کوٹیڑہ مست خان اور گردونواح کے تعلیمی اداروں سے مونٹیسوری اساتذہ کی بھرپور شرکت ۔20 نرسری پڑھانے والے اساتذہ کی مثالی حاضری ۔بوائز مڈل سکول کوٹیڑہ مست خان کی میزبانی میں معروف ماسٹر ٹرینر مسعود خلیل نے ابتدائی کلاسز کی اساتذہ کو بچوں کی جامع تعلیم و تربیت کے حوالے سے رہنمائی کی۔ ورکشاپ میں ننھے بچوں کو سکول سے جوڑے رکھنے اور مختلف سرگرمیوں سے ان کی ذہنی اور علمی نشوونما کرنے کے مختلف طریقہ ہائے کار پر گفتگو کی گئی۔ علاؤہ ازیں والدین کی عدم توجہی کے باعث بچے کے سیکھنے کے عمل میں نقائص کی نشان دہی اور استاد کی طرف سے ان کے ازالے کے طریقہ کار اور بچے کو اس کی دلچسپی سے متعلقہ ایکٹیویٹی بیس پر کام ھوا۔ صدر سویرا اور انچارج صدر معلم نے مہمان ٹرینر کا شکریہ ادا کیا ۔ اساتذہ نے ورکشاپ کے انعقاد پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا ۔ اور کہا کہ مقامی سطح پر ایسی ٹریننگ کا انعقاد خوش آئند ہے اور یہ مسلسل پیشہ وارانہ تربیت کی بنیاد بن کر بچوں کے لیے بہتر تعلیمی ماحول فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

سویرا کی جانب سےتعلیمی سیشن  2026 کے لیے تعلیمی کٹس کی فراہمی کی تقریب۔ ڈسٹرکٹ سوشل ویلفئیر آفیسر باغ کا سویرا دفتر کا د...
07/04/2026

سویرا کی جانب سےتعلیمی سیشن 2026 کے لیے تعلیمی کٹس کی فراہمی کی تقریب۔ ڈسٹرکٹ سوشل ویلفئیر آفیسر باغ کا سویرا دفتر کا دورہ اور ریکارڈ کا معائنہ
سویرا انتظامیہ کی جانب سے سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی۔ تقریب میں جامع مسجد اصغر کے خطیب مولانا ظہور اللہ شاہ کی شرکت اور سویرا کے ڈونرز اور معاونین کے لیے خصوصی دعا

06/04/2026

Something Bigger
Something better
Loading................




02/04/2026

Work in Progress
Preparing educational kits for distribution.
آپ کا تعاون
ہماری زمہ داری
ہم سب کا بہتر مستقبل

06/03/2026

نیا تعلیمی سیشن
نئے جذبے ۔۔ نئی امنگیں
سویرا نے یونین کونسل بنی پساری اور جگلڑی کے جملہ تعلیمی اداروں سے نہایت ضرورت مند طلبہ و طالبات کے کوائف کی فراہمی کے لیے مکتوب ارسال کر دئیے ہیں۔ ثانوی تعلیمی اداروں میں پانچ ، مڈل سطح تک کے تعلیمی اداروں میں چار اور پرائمری سطح کے تعلیمی اداروں میں تین نامزد طلبہ/طالبات کو تعلیمی کتب اور سکول بیگز کی فراہمی کا ہدف رکھا گیا ہے۔ یہ سب ہم اپنے معزز ممبران اور قابل احترام معاونین کی شفقت اور اعتماد کے باعث کر پا رہے ہیں۔
آپ کا اعتماد - بچوں کے بہتر مستقبل کا ضامن





Address

Bagh

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when SWERA posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share