Al-Khidmat Foundation District Malakand

Al-Khidmat Foundation District Malakand AlKhidmat Foundation Distt Malakand
(1)

تمام امت مسلمہ کو الخدمت فاؤنڈیشن ضلع مالاکنڈ کی طرف سے عید الفطر مبارک۔
21/03/2026

تمام امت مسلمہ کو الخدمت فاؤنڈیشن ضلع مالاکنڈ کی طرف سے عید الفطر مبارک۔

الخدمت فاؤنڈیشن ضلع مالاکنڈ کے زیرِ اہتمام سب جیل مالاکنڈ میں قیدیوں کے لیے افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا، جس کا مقصد قیدی...
19/03/2026

الخدمت فاؤنڈیشن ضلع مالاکنڈ کے زیرِ اہتمام سب جیل مالاکنڈ میں قیدیوں کے لیے افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا، جس کا مقصد قیدیوں کے ساتھ ہمدردی، اخوت اور اسلامی بھائی چارے کے جذبے کو فروغ دینا اور انہیں جرائم سے توبہ و تائب ہو کر معاشرے کا ایک مفید اور ذمہ دار شہری بننے کی ترغیب دینا تھا۔
تاہم بارش کی وجہ سے پروگرام جزوی طور پر متاثر رہا، جس کے باعث بعض قیدیوں کے لیے بارکوں کے اندر ہی افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر جیل کے عملے نے بھی افطار ڈنر میں شرکت کی اور اس فلاحی اقدام کو سراہا۔
اس موقع پر پروگرام آفیسر ڈیزاسٹر مینجمنٹ خیبر پختونخوا (شمالی) محمد سیاب، امیر جماعت اسلامی ویلیج کونسل مالاکنڈ ڈاکٹر محمد احسان، اور میڈیا کوآرڈینیٹر الخدمت فاؤنڈیشن ضلع مالاکنڈ محمد طارق نے شرکت کی۔
تقریب کے دوران قیدیوں کے ساتھ وقت گزارا گیا اور ان کے مسائل و حالات سے آگاہی حاصل کی گئی۔ مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ ایسے فلاحی اقدامات نہ صرف قیدیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں بلکہ انہیں نئی زندگی شروع کرنے اور مثبت کردار ادا کرنے کی طرف راغب کرتے ہیں۔
افطار ڈنر کے اختتام پر قیدیوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا اور ان کی اصلاح، ہدایت اور بہتر مستقبل کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

درگئی ۔الخدمت فاؤنڈیشن ضلع مالاکنڈ کے زیرِ اہتمام رانیزئی انسٹیٹیوٹ آف درگئی میں ایک پُروقار افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا...
19/03/2026

درگئی ۔الخدمت فاؤنڈیشن ضلع مالاکنڈ کے زیرِ اہتمام رانیزئی انسٹیٹیوٹ آف درگئی میں ایک پُروقار افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا، جس میں سماجی، فلاحی اور دینی شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔
تقریب میں قائم مقام امیر جماعت اسلامی ضلع مالاکنڈ رضوان اللہ، نائب صدر الخدمت فاؤنڈیشن ضلع مالاکنڈ عمر فاروق، جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی تحصیل درگئی حاضر محمد، جماعت اسلامی تحصیل درگئی کے رہنما قاضی رشید احمد اور نائب امیر عبد الحق سمیت دیگر معززین شریک ہوئے۔ اس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن تحصیل درگئی کے رضاکاروں کی بھی کثیر تعداد موجود تھی۔
افطار ڈنر کے دوران باہمی اتحاد، فلاحی سرگرمیوں کے فروغ اور معاشرے کی خدمت کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ مقررین نے الخدمت فاؤنڈیشن کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے پروگرامز باہمی رابطوں کو مضبوط بنانے اور دکھی انسانیت کی خدمت کے جذبے کو مزید تقویت دیتے ہیں۔
تقریب کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی، ترقی اور امتِ مسلمہ کے اتحاد کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

12/03/2026
12/03/2026
12/03/2026
ضلع مالاکنڈ ۔ دریائے سوات میں ڈوبے ہوئے دوسرے نوجوان شعیب سکنہ اوچ کی لاش بھی الخدمت فاؤنڈیشن ، ریسکیو 1122، سول ڈیفنس ،...
08/03/2026

ضلع مالاکنڈ ۔ دریائے سوات میں ڈوبے ہوئے دوسرے نوجوان شعیب سکنہ اوچ کی لاش بھی الخدمت فاؤنڈیشن ، ریسکیو 1122، سول ڈیفنس ، حلال سوات ، سید نواب سوات ، المروان فاؤنڈیشن، سماجی ورکر نظام الدین اور ضلعی انتظامیہ مالاکنڈ کے مشترکہ آپریشن سے بر آمد کیا گیا ۔

08/03/2026
الحمد اللہ الخدمت ڈیزاسٹر مینجمنٹ ٹیم ضلع مالاکنڈ کے رضاکاروں نے  دریائے سوات ریسکیو آپریشن میں بھرپور حصہ لیا اور عزیر ...
07/03/2026

الحمد اللہ الخدمت ڈیزاسٹر مینجمنٹ ٹیم ضلع مالاکنڈ کے رضاکاروں نے دریائے سوات ریسکیو آپریشن میں بھرپور حصہ لیا اور عزیر سکنہ اوچ ضلع دیر لوئر کی لاش ریکور کی۔

07/03/2026

Address

Opposite UNITED CNG
Malakand
25000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Al-Khidmat Foundation District Malakand posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Al-Khidmat Foundation District Malakand:

Share