07/02/2026
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیر صدارت محکمہ صحت کا اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ملاکنڈ ڈویژن میں ایک ہزار بیڈز پر مشتمل اسٹیٹ آف دی آرٹ ٹرشری کیئر اسپتال کے قیام کا اصولی فیصلہ۔اجلاس میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال درگئی کے لیے نئے طبی آلات کی خریداری اور بلاتعطل بجلی کی فراہمی (ایکسپریس لائن) کی باقاعدہ منظوری دے دی گئی۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ منصوبے پر ملاکنڈ ڈویژن کے منتخب عوامی نمائندوں سے مشاورت کے ساتھ عملی پیش رفت کی جائے، جبکہ مجوزہ ٹرشری کیئر اسپتال کے لیے درکار زمین کی خریداری کا عمل فوری طور پر شروع کیا جائے۔اس جدید اسپتال کے قیام سے ملاکنڈ ڈویژن کے عوام کو نمایاں طبی ریلیف حاصل ہوگا اور شہریوں کو عالمی معیار کی طبی سہولیات ان کی دہلیز پر میسر آئیں گی۔مجوزہ اسپتال میں:- جدید ایمرجنسی سروسز- دل کے امراض کے علاج- کڈنی ٹرانسپلانٹ سمیت دیگر خصوصی طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔نئے ٹرشری کیئر اسپتال کے قیام سے مریضوں کو علاج کے لیے بڑے شہروں کا رخ نہیں کرنا پڑے گا، جس سے وقت اور اخراجات دونوں میں نمایاں کمی آئے گی۔ یہ منصوبہ صوبے میں صحت کے نظام کو مزید مضبوط بنانے اور عوام کے اعتماد میں اضافے کا باعث بنے گا.