Aqsa Virtual Blood Bank

Website

Aqsa Virtual Blood Bank Welcome to Aqsa Blood Donors Society . We are dedicated to saving lives through blood donations.

19/10/2026

الحمدللہ! 🩸

بروز اتوار، 18 اکتوبر 2026ء کو اقصیٰ بلڈ ڈونر سوسائٹی گوجرانوالہ اور الاخوت ویلفیئر فاؤنڈیشن منڈیالہ تیگہ کے زیرِ اہتمام ایک روزہ فری بلڈ گروپنگ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ٹیم نے گھر گھر اور دکانوں پر جا کر لوگوں کے بلڈ گروپس چیک کیے، تاکہ ضرورت کے وقت خون کی فراہمی میں آسانی ہو۔

انسانیت کی خدمت، ہمارا مشن! ❤️

ایک عہد، انسانیت کے نام 🤝🩸کچھ معاہدے صرف کاغذ پر نہیں ہوتے،بلکہ انسانی خدمت کے ایک نئے سفر کا آغاز ہوتے ہیں۔الحمدللہ، Al...
01/10/2026

ایک عہد، انسانیت کے نام 🤝🩸
کچھ معاہدے صرف کاغذ پر نہیں ہوتے،
بلکہ انسانی خدمت کے ایک نئے سفر کا آغاز ہوتے ہیں۔
الحمدللہ، Al-Akhowat Welfare Foundation اور Aqsa Blood Donor Society Gujranwala کے درمیان باہمی تعاون کا یہ عہد بھی اسی جذبے کی ایک خوبصورت مثال ہے۔
خون کے عطیات، ضرورت مند مریضوں کی مدد اور عوامی فلاح کے لیے دونوں تنظیمیں مل کر خدمت کا سفر آگے بڑھائیں گی۔
وَتَعَاوَنُوا عَلَى الْبِرِّ وَالتَّقْوَىٰ
"نیکی اور تقویٰ کے کاموں میں ایک دوسرے سے تعاون کرو۔"
اللہ تعالیٰ اس تعاون کو عوام کے لیے خیر، آسانی اور زندگی بچانے کا ذریعہ بنائے۔ آمین۔
© Aqsa Blood Donor Society Gujranwala — تمام حقوق محفوظ ہیں۔





#گوجرانوالہ

30/09/2026

بروز منگل، اقصیٰ بلڈ ڈونر سوسائٹی گوجرانوالہ کی ٹیم نے منڈیالہ تیگہ بازار کا دورہ کیا، جہاں مختلف دکانوں اور بازار میں موجود لوگوں کے فری بلڈ گروپ چیک کیے گئے۔ ❤️🩸

الحمدللہ، تقریباً 250 افراد کے بلڈ گروپ مفت چیک کیے گئے۔ جن بھائیوں کو پہلے ہی اپنا بلڈ گروپ معلوم تھا، ان کا ڈیٹا بھی نوٹ کیا گیا تاکہ ضرورت کے وقت بروقت خون کا انتظام کرنے میں آسانی ہو۔

اس دوران لوگوں کو خون عطیہ کرنے کی اہمیت، خون دینے کے طریقہ کار اور اس کے ذریعے کسی ضرورت مند کی مدد کرنے کے حوالے سے بھی آگاہی دی گئی۔

ہماری کوشش صرف بلڈ گروپ چیک کرنے تک محدود نہیں، بلکہ ایک ایسا مربوط ڈیٹا تیار کرنا ہے جو مشکل وقت میں کسی مریض اور اس کے خاندان کے لیے امید بن سکے۔

ایک چھوٹی سی کوشش، کسی کی زندگی کے لیے بڑی امید بن سکتی ہے۔ ❤️🩸

Aqsa Blood Donor Society Gujranwala
خدمتِ انسانیت — ہماری ذمہ داری

27/09/2026

کوئلی صاحبو، رہوالی میں فری بلڈ گروپنگ اور فری ہیپاٹائٹس ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا، جہاں بڑی تعداد میں لوگوں نے بھرپور شرکت کرتے ہوئے اپنے ٹیسٹ کروائے۔ 🩸
لوگوں میں صحت کے حوالے سے آگاہی اور خدمتِ انسانیت کا یہ جذبہ دیکھ کر دل کو سکون ملا۔ ❤️
اللہ تعالیٰ اس کوشش کو قبول فرمائے اور تمام تعاون کرنے والے بھائیوں کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ آمین 🤲
Aqsa Blood Donor Society Gujranwala
Ans Muhsi Hamza Sadiq Rashid Ali Sandhu Pmml

23/09/2026

🌸 ماشاءاللّٰہ، سادھوکی میں خدمتِ انسانیت کا ایک اور قدم! 🩸❤️

الحمدللہ، Aqsa Blood Donor Society Gujranwala کے زیرِ اہتمام سادھوکی میں بلڈ ڈونیشن اور ضرورت مند مریضوں کی خدمت کے حوالے سے اہم ملاقات ہوئی۔

بھائیوں کا بھرپور تعاون اور عزم اس نیک مشن کو مزید مضبوط بنا رہا ہے۔ 🤲

ان شاء اللہ، ایک خون کا عطیہ کسی کی زندگی کی امید بنے گا۔ 🩸❤️

نیکی کا سفر، مل کر جاری رکھیں۔

ایک روزہ فری بلڈ گروپنگ کیمپاپنا Blood Group معلوم کریں اور ضرورت کے وقت کسی کی زندگی بچانے کے لیے تیار رہیں۔📅 20 ستمبر ...
18/09/2026

ایک روزہ فری بلڈ گروپنگ کیمپ
اپنا Blood Group معلوم کریں اور ضرورت کے وقت کسی کی زندگی بچانے کے لیے تیار رہیں۔
📅 20 ستمبر 2026، بروز اتوار
📍 جلال بلگن، گوجرانوالہ
تمام نوجوانوں سے گزارش ہے کہ اس Free Blood Grouping Camp میں ضرور شرکت کریں اور انسانیت کی خدمت میں اپنا کردار ادا کریں۔
زیرِ اہتمام:
Aqsa Blood Donor Society Gujranwala
رابطہ برائے معلومات:
صدام نزیر — 03120121344
اگر آپ بھی اپنے علاقے میں Blood Grouping Camp کا انعقاد کروانا چاہتے ہیں تو رابطہ کریں:
03110433556

Address

Main GT Road Near Super Asia Factory Gujranwala
Gujranwala
52250

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Aqsa Virtual Blood Bank posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Nearby non profit organizations