Idaratul Mustafa International

Call Directions Website Contact the organization

Idaratul Mustafa International Idara tul Mustafa is a great Islamic Organization under the supervision of Great Islamic Scholar Peerzada Muhammad Raza Saqib Mustafai sb.
(1147)

عالمی مبلغ اسلام پیرزادہ محمد رضا ثاقب مصطفائی 16 مارچ 1972 کو کامونکی (گوجرانوالہ )کے نواحی گاؤں مصطفٰے آباد شریف میں سلسلہ عالیہ نقشبندیہ کے عظیم روحانی بزرگ الحاج خواجہ دین محمد مصطفائی کے ہاں پیدا ہوئے۔
قرآن مجید اور فارسی کی ابتدائی کتب اپنے والدِ گرامی سے پڑھیں جبکہ میٹرک تک کی تعلیم مقامی سکول سے ہی حاصل کی استاذ الاکابر ، امامِ اہلسنت علامہ ابو البرکات سید احمد قادری الوری کےشاگرد رشید شیخ الحدیث مفتی محمد حبیب اللہ نقشبندی ، جامع معقول و منقول مفتی محمد نصرت اللہ مجددی فارابی ، شیخ الحدیث حافظ محمد عالم محدث سیالکوٹی علیھم الرحمہ اور دیگر جیّد اساتذہ سے درسِ نظامی کی تکمیل کی - الشھادۃ العالمیہ ( ایم اے عربی واسلامیات ) اور علوم السنہ شرقیہ میں نمایاں کامیابی کےبعد 1993 میں مسندِ تدریس سنبھالی تو قرآن وحدیث ، فقہ اسلامی ٫فلسفہ و منطق ٫ادب و انشاء اور دیگر علوم و فنون سے ہزاروں تشنگان علم کو سیراب کیا اور یہ سلسلہ تا ہنوز جاری و ساری ہے
1994 میں ولی کامل حضرت خواجہ میاں محمد جی مصطفائی اور اپنے مرشد و مربی خواجہ دین محمد مصطفائی سے خلافت و اجازت پائی اور سالکان طریقت کی سلوک نقشبندیہ کے مطابق تربیت کا آغاز کیا -
1995 میں مرکزی جامع مسجد گلزار مدینہ (لوہیانوالہ) کا سنگ بنیاد رکھا اور 1998 میں جامعۃ المصطفے کا آغاز کیا - 14اگست 2000 ء میں مصطفائی اجتماع کے موقع پر عالمگیر روحانی تحریک ادارۃ المصطفے کی طرح ڈالی جس کا بنیادی مقصد ترویجِ شریعت اور احیاء سنت قرار پایا اور درسِ قرآن کی تحریک کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا
2003میں مرکزی جامع مسجد محمدی (گوجرانوالہ کینٹ ) میں خطبات کا سلسلہ شروع کیا بعد ازاں مسجد سے متصل محمدی اسلامک سنٹر (برائے طلباء )اور محمدی اسلامک سنٹر( برائے طالبات )کا اضافہ کیا گیا الحمد للّٰہ یہ گوجرانوالہ کی سب سے خوبصورت مسجد ہونے کا اعزاز لیے ہوئے ہے
2005 میں وسیع وعریض جگہ پر 12 ربیع الاول شریف بوقت صبحِ صادق مرکزِ مصطفے انٹرنیشنل کا سنگِ بنیاد رکھاگیا - 2006میں دختران ملت کی فکری تربیت گاہ الکلیۃ المصطفویہ للبنات کا قیام عمل میں لایا گیا
عالمی مبلغ اسلام پیرزادہ محمد رضا ثاقب مصطفائی وطن عزیز پاکستان اور دنیا کے پانچ برآعظموں میں مسلسل تبلیغی اسفار کر چکے ہیں نیز الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کے ذریعے کروڑوں لوگوں تک پیغام حق کا ابلاغ انکا بہت بڑا اعزاز ہے - مختلف سرکاری و غیر سرکاری اداروں اور یونیورسٹیز میں بطور خاص لیکچرز کے لئے مدعو کئے جاتے ہیں - تمام طبقہ ہائے زندگی بالخصوص نوجوان ان سے شدید محبت کرتے ہیں - دنیا کا کوئی گوشہ ایسا نہیں جہاں انکے فالوورز موجود نہ ہوں
مبلغین کی ایک مخلص جماعت انکی ہم رکاب ہے اور فارغ التحصیل ہونے والے علماء کی تازہ کھیپ نئے امکانات روشن کر رہی ہے - ملک بھر میں مساجد اور جامعات کی تعمیرات کا سلسلہ جاری ہے -
انہوں نے اپنے متعلقین ومبایعین کو ملک کے مختلف علاقوں میں المصطفے اسلامک سنٹرز قائم کرنے کی ترغیب دی ہے - یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ وہ تلامذہ اور مریدین کو اپنے نام کی بجائے مصطفائی نسبت سے اعزاز حاصل کرنے کی تلقین کرتے ہیں- اسلام کی نشأۃ ونہضت ، ملت کی وحدت اور امت کی اصلاح کا جذبہ انکے سینے میں ہمیشہ موج زن رہتا ہے - صحیفۂ رحمت قرآن مجید اور محبت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ذریعے وقار امت کی بحالی کا خواب دیکھتے ہیں اور تعبیر پانے کےلئےجہد مسلسل پر یقین رکھتے ہیں
ادارۃ المصطفے ٫مرکز مصطفے ٫جامعۃ المصطفے ٫الکلیۃ المصطفویہ للبنات ٫ المصطفے اسلامک سنٹرز ٫ المصطفے ایمبولینس سروس ٫ ادارۃ المصطفے ٹرسٹ اسی جہد مسلسل کے منزل نواز راستے ہیں

بمصطفے برساں خویش را کہ دیں ہمہ اوست

04/10/2026
عالمی مبلغِ اسلام پیرزادہ محمد رضا ثاقب مصطفائی صاحب کی کیپٹن ابو ذر شہید کے گھر آمد اور فاتحہ خوانی
01/10/2026

عالمی مبلغِ اسلام پیرزادہ محمد رضا ثاقب مصطفائی صاحب کی کیپٹن ابو ذر شہید کے گھر آمد اور فاتحہ خوانی

27/09/2026

المصطفٰے اسلامک سنٹر ساہیوال میں منعقدہ میلادِ مصطفٰے ﷺ کانفرنس کے عکس بند مناظر

المصطفٰے اسلامک سنٹر ساہیوال میں منعقدہ میلادِ مصطفٰے ﷺ کانفرنس  کے عکس بند مناظر
27/09/2026

المصطفٰے اسلامک سنٹر ساہیوال میں منعقدہ میلادِ مصطفٰے ﷺ کانفرنس کے عکس بند مناظر

27/09/2026

حویلی لکھا میں منعقدہ میلادِ مصطفٰے ﷺ کانفرنس کے دل آویز مناظر

حویلی لکھا میں منعقدہ میلادِ مصطفٰے ﷺ کانفرنس کے دل آویز مناظر
27/09/2026

حویلی لکھا میں منعقدہ میلادِ مصطفٰے ﷺ کانفرنس کے دل آویز مناظر

المصطفے اسلامک سنٹر بھون چکوال میں تعمیرات کے آغاز کے موقع پر منعقدہ تقریب کے عکس بند مناظر
25/09/2026

المصطفے اسلامک سنٹر بھون چکوال میں تعمیرات کے آغاز کے موقع پر منعقدہ تقریب کے عکس بند مناظر

Address

Markaz-e-Mustafa , Opposite Education Board Near Pindi Bypass Gujranwala
Gujranwala
52250

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Idaratul Mustafa International posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Idaratul Mustafa International:

Shortcuts

Share