Dr Wajid Irshad

Directions

Dr Wajid Irshad Dr Wajid Irshad | Islamic Researcher
فقہ و میراث | مصنف | مدرس
Sharing knowledge on Islamic inheritan

29/10/2026

ملک کے تمام دینی وفاقوں کے نصاب کے عین مطابق اور تمام مدارس کے لیے یکساں طور پر مفید بہترین علمی شہکار

علمی نشست اور تصنیفی کاوشوں کا اعتراف ✨📚آج یونیورسٹی آف سیالکوٹ کے شعبہ علومِ اسلامیہ میں ایچ او ڈی، محترمی ڈاکٹر عبدالر...
24/10/2026

علمی نشست اور تصنیفی کاوشوں کا اعتراف ✨📚
آج یونیورسٹی آف سیالکوٹ کے شعبہ علومِ اسلامیہ میں ایچ او ڈی، محترمی ڈاکٹر عبدالرحمان صاحب سے ایک طویل اور نہایت مفاد بخش ملاقات کا شرف حاصل ہوا۔ ملاقات کے دوران مختلف تحقیقی اور تصنیفی موضوعات پر سیر حاصل گفتگو ہوئی۔ ڈاکٹر صاحب نے میری علمی و تصنیفی کاوشوں کی نہ صرف حوصلہ افزائی فرمائی بلکہ نہایت قیمتی اور مفید مشوروں سے بھی نوازا۔
اس پُرخلوص موقع پر مجھے اپنی مندرجہ ذیل تصانیف بطورِ تحفہ پیش کرنے کی سعادت ملی:
فہمِ میراث (آسان راہیں): یہ کتاب محترمی ڈاکٹر عبدالرحمان صاحب کی خدمت میں پیش کی۔
تدبرِ قرآن (بی ایس فرسٹ سمسٹر): یہ کتاب بھی ڈاکٹر صاحب کو بطورِ تحفہ پیش کی۔
اسی علمی محفل میں ہمارے نہایت محترم دوست، (IISAT) یونیورسٹی گوجرانوالہ کے شعبہ علومِ اسلامیہ کے ایچ او ڈی محترم حسن رضا صاحب کی بھی تشریف آوری ہوئی۔ اس موقع پر ان کی خدمت میں بھی اپنی کتاب "تدبرِ قرآن" بطورِ تحفہ پیش کی گئی۔
الحمدللہ! اس طرح کی علمی و تحقیقی نشستیں انسان کے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں اور آئندہ کے لیے بہتر کام کرنے کا حوصلہ دیتی ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان تمام صاحبِ علم شخصیات کا سایہ سلامت رکھے اور اس خلوصِ نیت کو قبول فرمائے۔ آمین! 🤲
#کتابیات

الحمدللہ! گزشتہ چند روز قبل کی ایک نہایت بابرکت اور یادگار ملاقات... ✨📖​شاعرِ اسلام، مداحِ صحابہ، حضرت محترم جناب محمد ص...
22/10/2026

الحمدللہ! گزشتہ چند روز قبل کی ایک نہایت بابرکت اور یادگار ملاقات... ✨📖
​شاعرِ اسلام، مداحِ صحابہ، حضرت محترم جناب محمد صفدر عثمانی صاحب اور ان کے ساتھ تشریف لائے میرے نہایت عزیز و محترم دوستوں کی معیت میں ایک پرُلطف محفل کا شرف حاصل ہوا۔
​اس مبارک موقع پر مجھے اپنی مایہ ناز تصنیف کردہ کتاب "فہمِ میراث" بطورِ تحفہ محترم صفدر عثمانی صاحب اور ان کے ساتھ آئے تمام احباب کی خدمت میں پیش کرنے کی سعادت نصیب ہوئی۔
​اللہ رب العزت کی بارگاہ میں دعا ہے کہ وہ اس حقیر سی کاوش کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے، اسے قارئین کے لیے نافع بنائے اور اس پُرمحبت ملاقات کو ہمارے لیے دنیا و آخرت میں برکت کا ذریعہ بنائے۔ آمین یارب العالمین! 🤲
​ #الحمدللہ

الحمد للہ!آج شیرِ پنجاب حضرت مولانا منظور احمد صاحب کی میرے غریب خانے پر باوقار تشریف آوری ہوئی۔ اس بابرکت اور مسعود موق...
16/10/2026

الحمد للہ!
آج شیرِ پنجاب حضرت مولانا منظور احمد صاحب کی میرے غریب خانے پر باوقار تشریف آوری ہوئی۔ اس بابرکت اور مسعود موقع پر حضرت کی خدمت کرنے اور ان کی شفقت و دعائیں حاصل کرنے کی سعادت ملی۔
​اس پرخلوص ملاقات کے دوران مجھے اپنی تصنیف "فہمِ میراث کی آسان راہیں" حضرت کی خدمت میں پیش کرنے کا شرف حاصل ہوا—جو علمِ میراث کی چوٹی کی ابحاث اور دقیق مسائل کو انتہائی آسان اور فہمیدہ انداز میں حل کرنے کی ایک حقیر سی علمی کاوش ہے۔
​مولانا نے کتاب اور اس فن پر گفتگو کرتے ہوئے انتہائی شفقت آمیز اور تحسین بخش کلمات سے نوازا اور فرمایا:
"اس موضوع پر شاید صرف پانچ یا دس فیصد لوگ ہی جانتے ہیں، اور یہ آپ کے لیے بڑے شرف کی بات ہے کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو اس فن کا علم عطا فرمایا ہے۔"
​حضرت نے اپنے مخصوص دلنشین انداز میں دعا فرمائی کہ اللہ رب العزت اس کاوش کو شرفِ قبولیت سے نوازے، حاسدین کے حسد اور شریروں کے شر سے محفوظ رکھے—اور اس بہانے مجھے ڈھیر ساری دعائیں سمیٹنے کا انمول موقع ملا۔
​اکابرین کی یہ سرپرستی، حوصلہ افزائی اور مستجاب دعائیں میرے لیے کسی بڑے سرمائے سے کم نہیں ہیں۔ اللہ تعالیٰ حضرت کا سایہِ عاطفت ہم پر تادیر سلامت رکھے اور صحت و تندرستی کے ساتھ درازیِ عمر عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین!
​

انٹر پارٹ ون کے طلبہ کے لیے بڑی خوشخبری!اگر آپ اسلامیات لازمی (Inter Part 1) کے بورڈ امتحان میں مکمل نمبر (Full Marks) ح...
07/10/2026

انٹر پارٹ ون کے طلبہ کے لیے بڑی خوشخبری!
اگر آپ اسلامیات لازمی (Inter Part 1) کے بورڈ امتحان میں مکمل نمبر (Full Marks) حاصل کرنا چاہتے ہیں، تو آپ کا انتظار ختم ہوا!
مستند تحریر اور پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کے جدید ترین نصاب و SLOs کے مطابق تیار کردہ شاندار کتاب اب دستیاب ہے! 📚
کتاب کی خصوصیات
یہ کتاب صرف اور صرف پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کے نصاب کے مطابق مرتب کی گئی ہے
موضوعاتی مطالعہ، آیات و احادیث کے مکمل حوالہ جات
معروضی (MCQs) اور انشائیہ سوالات کا آسان اور بہترین حل
بورڈ امتحانات میں 100% کامیابی اور شاندار نمبروں کی ضمانت
✍️ مصنف:ڈاکٹر واجد ارشاد(شعبہ علومِ اسلامیہ)
✍️ معاون مصنف: پروفیسر معاذ الرحمن سلفی
مناسب اور انتہائی مناسب قیمت!
📞 رابطہ / واٹس ایپ نمبرز:
📱 03456862809
📱 03159276746

کتاب: تدبر قرآن (فہمِ کلامِ الٰہی کا سفر) ✨کیا آپ بغیر کسی واسطے کے براہِ راست کلامِ الٰہی کو سمجھنا اور اس میں غور و تد...
06/10/2026

کتاب: تدبر قرآن (فہمِ کلامِ الٰہی کا سفر) ✨
کیا آپ بغیر کسی واسطے کے براہِ راست کلامِ الٰہی کو سمجھنا اور اس میں غور و تدبر کرنا چاہتے ہیں؟
الحمدللہ! جامعات (BS-level) کے طلباء اور شائقینِ قرآن کے لیے ایک شاہکار کتاب منظرِ عام پر آ چکی ہے: "تدبر قرآن"۔ یہ کتاب ایچ ای سی (HEC) کی جدید ترین پالیسی کے مطابق مکمل، جامع اور معیاری نصاب پر مشتمل واحد کتاب ہے، جو قرآنی عربی اور اس کی گرامر کو انتہائی سہل اور جدید علمی انداز میں سکھاتی ہے۔
✍️ مصنف: ڈاکٹر واجد ارشاد (شعبہ علوم اسلامیہ)
اس کتاب کی نمایاں خصوصیات:
▪️ قرآنی گرامر، حروفِ جار اور لغت کا جدید علمی اسلوب۔
▪️ آیات، حلفیہ کلمات اور جوڑے بنانے والے الفاظ کی خوبصورت اور منظم ٹیبلز۔
▪️ طلباء کے لیے آسان اور معیاری نصاب۔
کتاب مناسب ریٹ پر حاصل کرنے کے لیے رابطہ فرمائیں:
📞 03456862809
آج ہی "تدبر قرآن" کو اپنے مطالعے اور نصاب کا حصہ بنائیں!
#تدبرقرآن #ڈاکٹرواجدارشاد

11/09/2026

Watch, follow, and discover more trending content.

وَأَوْفُوا بِالْعَهْدِ ۖ إِنَّ الْعَهْدَ كَانَ مَسْئُولًا — اور وعدے کو پورا کرو، بے شک وعدے کے بارے میں بازپرس ہوگی!خصو...
06/09/2026

وَأَوْفُوا بِالْعَهْدِ ۖ إِنَّ الْعَهْدَ كَانَ مَسْئُولًا — اور وعدے کو پورا کرو، بے شک وعدے کے بارے میں بازپرس ہوگی!
خصوصی تحقیقی تحریر: وعدے کی پابندی اور 6 ستمبر یومِ دفاعِ پاکستان
• موضوع: وعدے کی پابندی (تھیم: اخلاق و قومی سلامتی)
• قسط نمبر: 249 (سلسلہ فکرِ نو)
• تحریر و تحقیق: ڈاکٹر واجد ارشاد
6 ستمبر کا دن دراصل اسی مقدس حلف اور عہدِ وفا پر قائم رہنے کی داستان ہے جو اس وطن کے بیٹوں نے اپنے ملک سے کیا تھا!
اس اہم اور تحقیقی کالم میں قرآنی آیات، سیرتِ طیبہ (میثاقِ مدینہ) اور 6 ستمبر 1965ء کے معرکے کی روشنی میں جانیے کہ کیسے انفرادی امانت داری اور قومی سلامتی کا گہرا تعلق ایک سچے مومن کے کردار سے جڑا ہوا ہے۔
فیس بک کے معزز قارئین، مکمل تفصیلی مضمون پڑھنے کے لیے لنک پہلے کمنٹ (First Comment) میں پن کر دیا گیا ہے، اس پر کلک فرما کر ویب سائٹ وزٹ کریں۔
قرآن و سنہ انسٹیٹیوٹ

✨ علم، محبت اور پذیرائی کے چند یادگار لمحات! ✨چند روز قبل غریب خانے پر علم و ادب کے تابندہ ستاروں اور فہمِ میراث کے قدرد...
01/09/2026

✨ علم، محبت اور پذیرائی کے چند یادگار لمحات! ✨
چند روز قبل غریب خانے پر علم و ادب کے تابندہ ستاروں اور فہمِ میراث کے قدردانوں کی باوقار آمد ہوئی۔ اس بابرکت محفل میں بندہ ناچیز نے اپنی مایہ ناز تصنیف—جو اپنے منفرد اسلوب کے لحاظ سے برصغیر میں ایک یگانہ اور بے مثال کاوش ہے—ان علمی شخصیات کی خدمت میں بطورِ تحفہ پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔
علم و قلم کے بے تاج بادشاہ، مصنفِ کتبِ کثیرہ حضرت مولانا غلام مصطفیٰ فاروق صاحب نے اس کاوش کو بے حد سراہا اور اپنے زریں کلمات سے حوصلہ افزائی فرمائی۔ استادِ محترم پروفیسر محمد اسلم ربانی صاحب نے شفقتِ پدرانہ کے ساتھ بے شمار دعاؤں اور برکتوں سے نوازا۔ جبکہ پیارے بھائی و دوست عبدالرحمن امجد صاحب اور محترم جناب فرقان صاحب نے بھی اپنی محبتوں اور خلوصِ دل سے ممنون فرمایا۔
اہلِ علم کی یہ پذیرائی، حلم اور سرپرستی میرے لیے ایک عظیم سرمائے کی حیثیت رکھتی ہے جو مستقبل میں مزید علمی خدمت کا جذبہ بیدار کرتی ہے۔ تمام معزز مہمانوں کا تہہِ دل سے شکریہ!
📚 | | #تصنیف | | #شکرگزاری

قُلْ إِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللَّهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللَّهُ — کیا ہمارا تعلق سیرتِ طیبہ سے صرف پڑھنے تک مح...
27/08/2026

قُلْ إِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللَّهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللَّهُ — کیا ہمارا تعلق سیرتِ طیبہ سے صرف پڑھنے تک محدود ہے یا اتباع تک؟
✨ خاص فکری و اصلاحی تحریر: سیرت کو پڑھنا یا اپنانا؟ ✨
• موضوع: سیرت کو پڑھنا یا اپنانا؟ (فکرِ نو)
• قسط نمبر: 228 (سلسلہ فکرِ نو)
• تحریر و تحقیق: ڈاکٹر واجد ارشاد
سیرت کو پڑھنا علم میں اضافہ کرتا ہے، لیکن سیرت کو اپنانا انسان کے کردار اور معاشرے میں انقلاب لاتا ہے!
آج کے اس خاص فکری مضمون میں قرآنی آیات (سورۃ الاحزاب و آل عمران) اور صحیح احادیث کی روشنی میں جانیے کہ محض سیرت پڑھنے اور اسے عملی زندگی میں نافذ کرنے میں کیا بنیادی فرق ہے، اور ہم اپنے بازاروں، گھروں اور دفاتر میں سیرتِ طیبہ کو حاکم کیسے بنا سکتے ہیں۔
✍️ فیس بک پیج کے معزز قارئین، مکمل تفصیلی مضمون پڑھنے کے لیے لنک پہلے کمنٹ (First Comment) میں پن کر دیا گیا ہے، اس پر کلک فرما کر ویب سائٹ وزٹ کریں۔
قرآن و سنہ انسٹیٹیوٹ

Address

Dholan Po Jamky Cheema
Daska
51010

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr Wajid Irshad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Nearby non profit organizations