Darul Khair

Call Directions Website Contact the organization

Darul Khair The Darul Khair NGO Raiyam Darbhanga, has been Established in 2016, so that awareness of relief and religious reform can be brought in the people,...

01/11/2026
رسول اللہ ﷺ نے فرمایاہم دنیا میں تمام امتوں کے بعد ہونے کے باوجود قیامت میں سب سے آگے رہیں گے فرق صرف یہ ہے کہ کتاب انہی...
30/10/2026

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا
ہم دنیا میں تمام امتوں کے بعد ہونے کے باوجود قیامت میں سب سے آگے رہیں گے فرق صرف یہ ہے کہ کتاب انہیں ہم سے پہلے دی گئی تھی ۔ یہی ( جمعہ ) ان کا بھی دن تھا جو تم پر فرض ہوا ہے ۔ لیکن ان کا اس کے بارے میں اختلاف ہوا اور اللہ تعالیٰ نے ہمیں یہ دن بتا دیا اس لیے لوگ اس میں ہمارے تابع ہوں گے ۔ یہود دوسرے دن ہوں گے اور نصاریٰ تیسرے دن ۔ (صحیح بخاری - ٨٧٦)

29/10/2026

📢 بسم اللہ الرحمٰن الرحیم 📢

🌙 *دعوتِ عام* 🌙

*پانچویں سالانہ تعلیمی مظاہرہ، دستار بندی و اصلاحِ معاشرہ کانفرنس*

الحمدللہ! مدرسہ دارالخیر، ریام، ضلع دربھنگہ، بہار کے زیرِ اہتمام ایک عظیم الشان دینی و تعلیمی اجتماع منعقد ہونے جا رہا ہے، ان شاء اللہ۔

اس بابرکت کانفرنس میں علمائے کرام کے علمی و اصلاحی خطابات، طلبہ کا تعلیمی مظاہرہ اور حفاظِ کرام کی دستار بندی ہوگی۔

🌹 *نظامت*

فضیلۃ الشیخ امانت اللہ تیمی صاحب حفظہ اللہ
معاون اردو مترجم، دربھنگہ

🌹 *صدارت*

فضیلۃ الشیخ محمد عرفان مدنی صاحب حفظہ اللہ
استاد دارالعلوم احمدیہ سلفیہ، دربھنگہ

🌹 *خصوصی مہمانان و مقررینِ کرام*

فضیلۃ الشیخ عبدالغفار سلفی صاحب حفظہ اللہ
استاد مدرسہ احیاء السنۃ، بنارس

فضیلۃ الشیخ محمد توصیف مدنی صاحب حفظہ اللہ
استاد دارالعلوم احمدیہ سلفیہ

فضیلۃ المفتی قاضی امداد اللہ قاسمی صاحب حفظہ اللہ
استاد مدرسہ اصلاح المومنین، بھوارہ، مدھوبنی

فضیلۃ الشیخ محمد طیب سلفی صاحب حفظہ اللہ
استاد مدرسہ اسلامیہ، بھوارہ، مدھوبنی

فضیلۃ الشیخ کمال الدین سلفی صاحب حفظہ اللہ

🌹 *دعائے اختتام*

فضیلۃ الشیخ ممتاز علی ندوی صاحب حفظہ اللہ

🌹 *شاعرِ اجلاس*

جناب محمد جسیم رجوڑوی صاحب

📅 *تاریخ:* 17 نومبر 2026ء

🕰️ *وقت:* بعد نمازِ عصر تا رات 11 بجے

📍 *مقام:* مدرسہ دارالخیر، ریام، ضلع دربھنگہ، بہار

تمام علمائے کرام، ائمہ مساجد، دانشورانِ ملت، احباب اور عوام الناس سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ اس بابرکت اجتماع میں شرکت فرما کر طلبہ کی حوصلہ افزائی کریں اور دینی و تعلیمی سرگرمیوں کو کامیاب بنانے میں اپنا حصہ ادا کریں۔

اللہ تعالیٰ اس اجتماع کو کامیاب فرمائے، علمِ نافع کی اشاعت کا ذریعہ بنائے اور معاشرے کی اصلاح کے لیے قبول فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔

*منجانب: انتظامیہ مدرسہ دارالخیر، ریام، دربھنگہ، بہار*

📞 *رابطہ:*
+91 7371864253
+91 9967016379

#دربھنگہ

📢 الحمدللہ! دعوتِ عام 📢🌙 پانچویں سالانہ تعلیمی مظاہرہ، دستار بندی و اصلاحِ معاشرہ کانفرنس 🌙الحمدللہ! مدرسہ دارالخیر، ریا...
29/10/2026

📢 الحمدللہ! دعوتِ عام 📢

🌙 پانچویں سالانہ تعلیمی مظاہرہ، دستار بندی و اصلاحِ معاشرہ کانفرنس 🌙

الحمدللہ! مدرسہ دارالخیر، ریام، ضلع دربھنگہ، بہار کے زیرِ اہتمام پانچویں سالانہ تعلیمی مظاہرہ، دستار بندی و اصلاحِ معاشرہ کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

اس بابرکت دینی و تعلیمی اجتماع میں علمائے کرام کے خطابات، طلبہ کا تعلیمی مظاہرہ، حفاظِ کرام کی دستار بندی اور اصلاحِ معاشرہ کے حوالے سے اہم بیانات ہوں گے، ان شاء اللہ۔

📅 تاریخ: 17 نومبر 2026ء
🕰️ وقت: بعد نمازِ عصر تا رات 11 بجے
📍 مقام: مدرسہ دارالخیر، ریام، ضلع دربھنگہ، بہار

تمام علمائے کرام، ائمہ مساجد، دانشورانِ ملت، احباب اور عوام الناس سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ اس بابرکت اجتماع میں شرکت فرما کر دینی و تعلیمی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کریں۔

✨ علمائے کرام کے اسمائے گرامی، پروگرام کی تفصیلات اور رابطہ نمبرز پوسٹر میں ملاحظہ فرمائیں۔

اس اعلان کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ احباب تک دعوت پہنچ سکے۔

اللہ تعالیٰ اس اجتماع کو کامیاب فرمائے، طلبہ کے لیے ترقی و کامیابی کا ذریعہ بنائے اور اسے اصلاحِ معاشرہ کا وسیلہ بنائے۔ آمین یا رب العالمین۔

منجانب: انتظامیہ مدرسہ دارالخیر، ریام، دربھنگہ

#دربھنگہ

29/10/2026

تبلیغ کرو خواہ ایک آیت ہی ہو
سماج و معاشرہ ایک گلستان کی طرح ہے، جس میں مختلف رنگ و بو اور شکل و شباہت کے پھول کھلتے ہیں، ان میں سے ہر ایک کی اپنی خصوصیت اور اپنی پہچان ہوتی ہے، پھر بھی سب پھول ہی کہلاتے ہیں،
ٹھیک اسی طرح معاشرے میں مختلف ذات و طبقات ، صفات و کمالات اور مختلف پیشوں کے افراد رہتے ہیں، جس سے ہر ایک کی ضرورت کی بآسانی تکمیل ہوتی ہے،
کوئی گھر بناتا ہے تو کوئی کلر کرتا ہے، کوئی پلمبر ہے تو کوئی بجلی مستری، اسکول و کالج میں درس دیتا ہے تو مدارس و جامعات میں، کوئی علم طب و سائنس پر ریسرچ کرتا ہے تو کوئی فن حدیث و تفسیر وغیرہ پر تحقیق ، مگر ہر ایک ضرورت ہے، ایک کے بغیر دوسرا اندھا اور اپاہج ہے،
اللہ تعالیٰ نے ہمیں امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کا فریضہ انجام دینے کا حکم دیا ہے ، اس فریضہ کو ادا کرنے کے لیے علم و فضل، حکمت و دانائی اور مال و دولت اور وقت سب کی ضرورت کی پڑتی ہے، جس کا فرد واحد میں جمع ہونا مشکل ہے، ایک مال و دولت دوسرے کا علم و فضل اور تیسرے بیش قیمتی وقت مل جائے تو ہر ایک کام بآسانی پایہ تکمیل کو پہنچ جاتا ہے،
دار الخیر نے وعظ و نصیحت، تلقین و تذکیر کے ارادہ سے "یک روزہ اصلاح معاشرہ "کا پروگرام کا انعقاد کرنے جارہا ہے، اس میں آپ کے بھر پور تعاون اور دعائوں کی ضرورت ہے ، آپ کا تعاون ہمارے حوصلوں کو پروان چڑھائے گا، ہمیں اپنے کام میں تیزی لانے کا راستہ ہموار کرے گا،
ہمیں اعتراف ہے ہم کما حقہ کام نہیں کر سکے ہیں، اس کے کچھ عوائق و عوامل ہو سکتے ہیں،دعا کریں کہ اللہ ہمارے لیے دعوت الی التوحید و السنہ کا کام آسان کرے،
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے إن تقرضوا الله قرضا حسنا يضاعفه لكم و يغفر لكم ، اگر تم اللہ تعالیٰ کو قرض حسنہ دوگے تو وہ اسے کئی گنا بڑھا ( کر بدلہ)دے گا اور تمہارے گناہوں کو معاف کر دے گا
نیز فرمایا الذين ينفقون اموالهم في سبيل الله ثم لا يتبعون ما انفقوا منا و لا اذى لهم اجرهم عند ربهم و لا خوف عليهم ولا هم يحزنون، یعنی جو لوگ اللہ تعالیٰ کے راستے میں اپنا مال خرچ کرتے ہیں اور اس کے بعد نہ احسان جتلاتے ہیں اور نہ ایذا رسانی کرتے ہیں تو ان کے لیے اس کا بدلہ اس کے رب کے پاس ہے، قیامت کے دن نہ اسے کوئی خوف ہوگا اور نہ وہ غمگین ہوں گے،
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو اپنی پاک کمائی سے اللہ تعالیٰ کے راستے میں خرچ کرتا ہے اور اللہ تعالیٰ پاک کمائی سے خرچ کیا ہوا صدقہ ہی قبول کرتا ہے، اللہ تعالیٰ اسے داہنے ہاتھ سے قبول کرتا ہے اور اسے اسے ایسے بڑھاتا ہے جیسے تم میں کا کوئی اپنے بچھڑے کی پرورش کرتا ہے یہاں تک کہ اس کا صدقہ پہاڑ کے برابر ہو جاتا ہے،( مسلم شریف)
اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق بخشے کیونکہ توفیق وہی دے سکتا ہے

By Mumtaz Ali Nadwi

رسول اللہ ﷺ نے فرمایاجو شخص تکبر سے اپنا کپڑا گھسیٹے گا اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس کی طرف نہیں دیکھے گا۔ (جامع الترمذی -...
28/10/2026

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا
جو شخص تکبر سے اپنا کپڑا گھسیٹے گا اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس کی طرف نہیں دیکھے گا۔ (جامع الترمذی - ١٧٣١)

اللہ تعالیٰ نے فرمایا:اور ان لوگوں نے جیسی قدر اللہ تعالیٰ کی کرنی چاہئے تھی نہیں کی ، ساری زمین قیامت کے دن اس کی مٹھی ...
28/10/2026

اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
اور ان لوگوں نے جیسی قدر اللہ تعالیٰ کی کرنی چاہئے تھی نہیں کی ، ساری زمین قیامت کے دن اس کی مٹھی میں ہوگی اور تمام آسمان اس کے داہنے ہاتھ میں لپیٹے ہوئے ہوں گے، وه پاک اور برتر ہے ہر اس چیز سے جسے لوگ اس کا شریک بنائیں. (الزمر - ٦٧)

Address

Darul Khair Campus, Ward No-12, Vill. Raiyam, Post Raiyam Factory
Darbhanga
847337

Opening Hours

Monday 9am - 5pm
Tuesday 9am - 5pm
Wednesday 9am - 5pm
Thursday 9am - 5pm
Sunday 9am - 5pm

Telephone

+919967016379

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Darul Khair posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Darul Khair:

Shortcuts

Share

Nearby non profit organizations