20/05/2026
السلام علیکم
ہر سال کی طرح اس سال بھی Pakistani Community Forum Austria کی جانب سے عید میلن پارٹی کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ یہ خوبصورت تقریب ان شاء اللہ بروز ہفتہ، 13 جون 2026 کو منعقد ہوگی۔
اس سال پہلی مرتبہ مختلف دلچسپ اسٹالز بھی لگائے جائیں گے، تاہم کھانے کا کوئی اسٹال نہیں ہوگا، کیونکہ تمام کھانے، مشروبات اور ریفریشمنٹس Pakistani Community Forum Austria کی طرف سے تمام پاکستانی فیملیز کے لیے بالکل مفت فراہم کیے جائیں گے۔
تمام پاکستانی کمیونٹی سے گزارش ہے کہ اپنی فیملیز سمیت اس تقریب میں بھرپور شرکت کریں اور عید کی خوشیوں کو مل جل کر محبت، بھائی چارے اور اتحاد کے ساتھ منائیں۔
آپ کی شرکت ہمارے لیے باعثِ خوشی ہوگی-