Pakistan Association Southern Africa.آفیشل پاسا

Pakistan Association Southern Africa.آفیشل پاسا Pakistan Association Southern Africa (Official PASA) is the representative organization of the Pakistani community based in Southern Africa.

Founder Official Pasa late Khaliqdad Bhatti. Current Central President Chaudhry Waqar Ahmed Waraich.

22/06/2026

خصوصی رپورٹ: سٹار ٹی وی
بیورو چیف وقار بھٹی

.
22/06/2026

.

22/06/2026
18/06/2026

🚨:جنوبی افریقہ میں پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مسائل پر قومی اسمبلی میں آواز بلند، وزیر داخلہ سے اہم ملاقات آج متوقع۔۔۔۔
اسلام آباد: جنوبی افریقہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مسائل کے حوالے سے آفیشل پاسا کی جانب سے رکن قومی اسمبلی چوہدری اسامہ غیاث میلہ کو ایک تفصیلی خط ارسال کیا گیا، جس میں اغواء برائے تاوان، ٹارگٹ کلنگ، جرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں اور حالیہ غیر ملکیوں کے خلاف جاری احتجاجی تحریکوں کے باعث پاکستانیوں کو درپیش مشکلات پر فوری توجہ دینے کی اپیل کی گئی۔
آفیشل پاسا کی جانب سے خط میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ جنوبی افریقہ میں پاکستانی کمیونٹی شدید خدشات اور عدم تحفظ کی فضا میں زندگی گزار رہی ہے، جبکہ متعدد پاکستانی شہری جرائم اور تشدد کے واقعات کا نشانہ بن چکے ہیں۔ تنظیم نے حکومتِ پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ اس معاملے کو سفارتی سطح پر اٹھاتے ہوئے جنوبی افریقہ میں مقیم پاکستانیوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کرے۔
آفیشل پاسا کی درخواست پر رکن قومی اسمبلی چوہدری اسامہ غیاث میلہ نے آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں جنوبی افریقہ کی موجودہ صورتحال اور پاکستانی کمیونٹی کے تحفظ کے معاملے کو بھرپور انداز میں اٹھایا۔ انہوں نے ایوان کی توجہ وہاں مقیم پاکستانیوں کو درپیش خطرات اور مسائل کی جانب مبذول کرواتے ہوئے حکومت سے فوری عملی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔
ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی کی ہدایات پر آج رات چوہدری اسامہ غیاث میلہ کی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ایک اہم ملاقات بھی متوقع ہے، جس میں جنوبی افریقہ میں پاکستانی کمیونٹی کی سیکیورٹی، تحفظ اور درپیش چیلنجز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا

سنچورین میں 24 ایئر ٹریولز کی شاندار گرینڈ اوپننگ، پاکستانی کمیونٹی اور مختلف تنظیموں کے رہنماؤں کی بھرپور شرکت(رپورٹر: ...
18/06/2026

سنچورین میں 24 ایئر ٹریولز کی شاندار گرینڈ اوپننگ، پاکستانی کمیونٹی اور مختلف تنظیموں کے رہنماؤں کی بھرپور شرکت
(رپورٹر: سپارک نیوز)
سنچورین میں 24 ایئر ٹریولز کی گرینڈ اوپننگ کے سلسلے میں ایک پروقار اور شاندار افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف سیاسی، سماجی، مذہبی اور فلاحی تنظیموں کے عہدیداران سمیت پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
تقریب میں پاکستان ایسوسی ایشن سدرن افریقہ (آفیشل پاسا) کی نمائندگی کرتے ہوئے مرکزی چیئرمین چوہدری عبدالغفور، مرکزی صدر چوہدری وقار احمد وڑائچ، مرکزی سینئر نائب صدر چوہدری محمد منشا، مرکزی چیئرمین سپریم کونسل میاں علی اختر، مرکزی چیئرمین کشمیر کمیٹی میاں محمد زکریا اور مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری شہباز خان مہمند نے خصوصی شرکت کی۔
اس موقع پر مختلف تنظیموں کے قائدین اور معزز شخصیات نے اپنے خطابات میں نئے کاروبار کے آغاز کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے ادارے نہ صرف کمیونٹی کو بہتر خدمات فراہم کرتے ہیں بلکہ مقامی معیشت اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آفیشل پاسا کے مرکزی صدر چوہدری وقار احمد وڑائچ نے 24 ایئر ٹریولز کے مالک جناب اعجاز جویا کو دلی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ "ہم امید کرتے ہیں کہ 24 ایئر ٹریولز اپنی معیاری اور پیشہ ورانہ خدمات کے ذریعے پاکستانی اور دیگر کمیونٹیز کو بہترین سفری سہولیات فراہم کرے گا اور یہ ادارہ عوام کے لیے آسان، قابلِ اعتماد اور معیاری سفری خدمات کا ایک اہم مرکز ثابت ہوگا۔"
انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی افریقہ میں پاکستانی کمیونٹی کے کاروباری افراد کی کامیابیاں نہ صرف باعثِ فخر ہیں بلکہ نوجوان نسل کے لیے بھی حوصلہ افزا مثال ہیں۔
تقریب کے اختتام پر 24 ایئر ٹریولز کی کامیابی، ترقی اور کاروبار میں خیر و برکت کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ بعد ازاں مہمانوں کی تواضع کے لیے پرتکلف کھانے کا اہتمام کیا گیا، جہاں شرکاء نے ایک دوسرے سے ملاقاتوں اور تبادلۂ خیال کے دوران میزبانوں کی جانب سے کیے گئے بہترین انتظامات کو سراہا۔ شرکاء نے جناب اعجاز جویا کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے نئے کاروباری سفر کے لیے اپنی بھرپور حمایت اور تعاون کا یقین دلایا۔

Address

OFFICIAL PASA Official
Newcastle
2940

Telephone

+27736463000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pakistan Association Southern Africa.آفیشل پاسا posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Pakistan Association Southern Africa.آفیشل پاسا:

Share