29/04/2026
پاکستانی بحفاظت اغوا کاروں سے چھٹکارا
نہایت خوشی کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ اغوا ہونے والے پاکستانی جو کہ ٹیسٹی پوائنٹ ریسٹورنٹ کے مالک کو بغیر کسی تاوان کی ادائیگی کے بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا ہے۔ اس مشن کی کامیابی میں پاکستان ساؤتھ افریقہ ایسوسی ایشنز کی جانب سے بنائی گئی خصوصی ٹیم کا کلیدی کردار رہا۔
ٹیم کی تشکیل اور کارروائی
یہ خصوصی ٹیم سرپرست اعلی،یوسف چھٹہ۔چیرمین مہدی حسن صدر اسد عباس گوندل کی زیر نگرانی تشکیل دی گئی، جس میں دو اہم اراکین کو ذمہ داریاں سونپی گئیں:
ظہیر اقبال (جنرل سیکرٹری ایسٹلندن)
رفاقت شہزاد (چیئرمین، کنگ ولیم ٹاؤن)
۔ اس دوران ٹیم نے انتھک محنت کی اور متعلقہ اداروں کو ایسی اہم معلومات فراہم کیں جن کی مدد سے اغوا کاروں کا سراغ لگایا گیا۔خوش قسمتی سے وہ اغوا کاروں سے بھاگنے میں کا میاب ہو گیا۔کارروائی کے نتیجے میں نہ صرف مغوی بازیاب ہوا بلکہ چند مجرموں کو گرفتار کر کے پولیس کے حوالے بھی کیا گیا۔
ایسوسی ایشن کی یہ کاوش کمیونٹی کے تحفظ کے لیے ایک بڑی مثال ہے۔
ہماری کمیونٹی سے التجا ہے کہ اپنے اردگرد لوگوں کے میل جول میں احتیاط کریں بلخصوص اپنی گرل فرینڈ کا اس کیس میں بھی ایسی مسائل سامنے آئے ہیں۔