10/06/2026
پاک باجوڑ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے جوانوں کی خدمتِ خلق کی ایک اعلیٰ مثال
گزشتہ رات ایمبولینس ڈرائیور کی جانب سے واٹس ایپ پر اطلاع موصول ہوئی کہ ضلع باجوڑ سے تعلق رکھنے والے ایک بزرگ کو کسی نامعلوم شخص کی جانب سے غلط دوا دی گئی، جس کے باعث ان کی حالت غیر ہو گئی اور انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔ چونکہ بزرگ کا تعلق ضلع باجوڑ سے تھا، اس لیے پاک باجوڑ ویلفیئر ایسوسی ایشن سے درخواست کی گئی کہ ان کی دیکھ بھال کے لیے کوئی نمائندہ ہسپتال پہنچے۔
اطلاع ملتے ہی یہ پیغام ہمارے واٹس ایپ گروپس میں شیئر کیا گیا۔ پاک باجوڑ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے مرکزی سینئر ممبر محمد زیر خان (عرف زیرک) فوراً جناح ہسپتال پہنچے اور پوری رات بزرگ کی تیمارداری اور خدمت میں مصروف رہے۔
محمد زیر خان صاحب صبح 9 بجے تک ہسپتال میں موجود رہے۔ بعد ازاں بزرگ کے بھتیجے اکرام خان ہسپتال پہنچے، جن کے حوالے بزرگ کو کیا گیا۔
اللہ تعالیٰ محمد زیر خان صاحب اور تمام خدمتِ خلق کے جذبے سے سرشار ساتھیوں کو اس نیک عمل کا بہترین اجر عطا فرمائے۔ آمین۔
تفصیلی معلومات ایمبولینس ڈرائیور کے وائس میسج میں موجود ہیں۔
پاک باجوڑ ویلفیئر ایسوسی ایشن
"❤️🤝