We are Volunteers, Our lives are to serve the humanity
18/10/2025
جامعہ مسجد صدیق اکبر فتو عبدالرحیم پشاور میں بروز اتوار19 اکتوبر 2025 کو ختم نبوت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ہے لہذا فتو عبدالرحیم کی عوام سے گزارش ہے کہ اس کانفرنس میں اپنی شرکت یقینی بنائیں
24/09/2025
03/04/2025
اس نیک کام میں اپنا حصہ ڈالیں جہاں اپ کی رہائش ہے وہاں پر اگر یتیم اور مسکین بچے موجود ہیں تو القدس فاؤنڈیشن کے ساتھ ان کا رابطہ کروائیں شکریہ اللہ تعالی اپ کو دنیا اور اخرت میں اس کا اجر دے گا
30/03/2025
جامعہ مسجد صدیق اکبر گاؤں فتو عبدالرحیم پشاور
04/02/2025
انا للہ وانا الیہ راجعون
29/10/2024
*رائیونڈ سالانہ عالمی تبلیغی اجتماع 2024 انشاءاللہ31 اکتوبر سے شروع ہوگا*
الحمدللہ تیاریاں تقریباً مکمل ہیں۔
دنیا بھر سے بیرون مہمانوں کی آمد کا سلسلہ رائیونڈ عالمی مرکز پر جاری ہے.
انڈیا اور بنگلادیش کے اکابرین عالمی شوری تبلیغی جماعت آج بخير و عافیت کراچی پہنچ چکے ہیں.
انڈیا کے تبلیغی مرکز فیض الاہی مسجد دہلی سے تشریف لانے والے اکابرین اللہ والوں کے نام ملاحظہ فرمائیں.
▪️حضرت مولانا ابراہیم دیولہ صاحب
▪️حضرت مولانا احمد لاٹ صاحب
▪️حضرت مولانا زہیر الحسن صاحب کاندھلوی
▪️حضرت مولانا عبد الرحمان صاحب ممبئی
▪️حضرت مولانا اسماعیل گودھرا صاحب
▪️بھائی فاروق صاحب بنگلوری
▪️ڈاکٹر ثناءاللہ خان صاحب علیگڑھ
▪️بھائی صنوبر صاحب دہلی والے
▪️حضرت مولانا اکبر شریف صاحب
▪️مولانا احمد حسین گودھرا
اور مزید 10 حضرات
بنگلادیش تبلیغی مرکز کاکریل سے
▪️حضرت مولانا قاری زبیر صاحب
▪️حضرت مولانا ربیع الحق صاحب
▪️حضرت مولانا عبد البر صاحب
▪️حضرت مولانا عبد المتین صاحب
▪️حضرت مولانا نور صاحب پہنچے
▪️حضرت مولانا عمر فاروق صاحب
▪️بھائی عبد المتین صاحب انجینئر
اللہ تبارک و تعالیٰ ان اللہ والوں کی آمد کو قبول فرمائے وطن عزیز اور ساری دنیا کے مسلمانوں کے لئے خیر کا سبب بنائے
30/08/2024
رجسٹریشن والے حضرات اپنے ساتھ اپنا اوریجنل شناختی کارڈ اور ایک فوٹو کاپی ضرور لے کر ائیں
24/08/2024
إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ
08/07/2024
( بریکنگ نیوز )
عید الاضحی کی شب تھانہ شاہ پور کی حدود فتو عبدالرحیمہ میں اندھا قتل کی واردات میں ملوث ماسٹر مائنڈ ملزم گرفتار)*
#پشاور : ایس ایچ او تھانہ شاہ پور طارق خان نے کامیاب کاروائی کی ہے جس کے دوران عیدالاضحی کی شب علاقہ فتو عبدالرحیمہ میں گھر میں نامعلوم افراد نے گائرنگ کرکے مقتول جہانگیر ولد احمد خان کے اندھا قتل میں ملوث ملزم کا سراغ لگا کر گرفتار کرلیا،گرفتار ملزم گینگ کا ماسٹر مائنڈ ہے جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران عید الاضحی کی رات دیگر ساتھی ملزمان کے ہمراہ مقتول کے گھر چوری کی نیت سے گھس گئے تھے جو کہ بیدار ہونے پر فائرنگ کرکے انہیں قتل کرنے کا اعتراف کرنے کیساتھ ساتھ دیگر ملزمان کے نام بھی اگل دیئے ہیں جن کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے
تفصیلات کے مطابق مدعیہ مسماۃ (ع) زوجہ جہانگیر سکنہ فتو عبد الرحیمہ نے مورخہ 17جون2024کو تھانہ شاہ پور میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے رات کے وقت شوہر کے قتل کی رپورٹ کی تھی جس پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی
*ایس پی رورل ڈویژن انعام جان* نے اندھا قتل واقع کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے واقع میں ملوث ملزمان کا سراغ لگانے اور انہیں فوری گرفتاری کیلئے اے ایس پی چمکنی محمد حسیب اشرف، ایس ایچ او تھانہ شاہ پور طارق خان اور تفتیشی افسران پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی
خصوصی ٹیم نے جامع تفتیش کے دوان اندھا قتل میں ملوث ملزم کا سراغ لگاکر ملزم اکرام اللہ ولد وہام گل سکنہ دلازاک کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزم گینگ کا ماسٹر مائنڈ ہے جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران عید الاضحی کی رات کو مقتول جہانگیر کے گھر میں چوری کی نیت سے گھس کر بیدار ہونے پر فائرنگ کرکے جہانگیر کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا جس نے دوران تفتیش دیگر ملزمان کے نام بھی اگل دیئے ہیں جن کی گرفتاری کیلئے اے ایس پی چمکنی سرکل محمد حسیب اشرف کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے
17/06/2024
آج جو دلخراش واقعہ ہمارے گاؤں عبدالرحیمہ میں وقوع پذیر ہوا اس نے پورے علاقے کو غمزدہ کردیا ہے۔ ہر آنکھ اشکبار اور دل رنجیدہ ہیں۔ جہانگیر "اتی" ایک انتہائی سادہ، مخلص، ایماندار، غریب پرور انسان اور روزگاری شخصیت تھے۔ زندگی بھر لوگوں کی خدمت اور اخلاقی معیار کے مطابق گزاری۔ گزشتہ شب چند نامعلوم ڈاکو اسکے گھر میں بغرض ڈکیتی یا کسی اور ایما پر واللہ اعلم داخل ہوئے اور ایک ہنستے بستے گھر کو ویران کرگئے۔ انکے بچوں کو ایک مستقل غم، درد اور اذیت میں مبتلا کردیا جو کہ زندگی بھر رہے گا۔
گزشتہ کچھ عرصے سے ان واقعات میں اضافہ ہوا ہے جو کہ پولیس اور اہل علاقہ کی غیر ذمہ داری، اور عدم دلچسپی سے تعبیر کیا جاسکتا ہے۔ ایسے واقعات میں اکثر نشئی اور جرائم پیشہ عناصر جن کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے ملوث ہو سکتے ہیں جسکی وجہ سے عبد الرحیمہ جیسے ایک پُرامن اور مہمان دوست علاقے کو بدامنی کی طرف بڑھانے کا پیش خیمہ ہو سکتا ہے۔ اہل علاقہ ایسے واقعات و حادثات کو نظر انداز نہیں کرسکتے، جوکہ علاقہ کے سکون کو خراب کرے۔ اس حادثے کے بعد انتظامیہ اور پولیس سے بھر پور کردار ادا کرنے کی درخواست کرتے ہے اور اسکے ساتھ ساتھ یہ توقع رکھتی کہ حکومت مجرموں کو پکڑنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی اور تمام علاقہ بشمول لواحقین اس میں بھرپور تعاون کرے گی۔ تاکہ اس جیسے دلخراش اور ظلم کے واقعات کا قلعہ قمع ہوسکے۔ بصورت دیگر علاقہ ان جیسے لوگوں سے خود نمٹے گا اور کسی قسم کی ذمہ داری قبول نہیں کی جائے گی۔
14/06/2024
السلام علیکم ورحمۃ اللہ
قربانی کی کھالیں القدس فاٶنڈیشن کو دئیے
گاؤں فتو عبدالرحیم کے تمام عوالناس سے گزارش ہے ُکہ قربانی کی کھالیں اپنے قریبی القدس فاؤنڈیشن کے رضإکاران کے پاس جمع کرواٸیں۔۔۔شکریہ
فون نمبر براۓ رابطہ 03159577872
وائس چیئرمین: یوتھ سوشل ویلفیئر فتو عبدالرحیما پشاور ( محمد ہارون خان)
Be the first to know and let us send you an email when Youth Social Welfare Fatu Abdur Rahima Peshawar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.
Contact The Organization
Send a message to Youth Social Welfare Fatu Abdur Rahima Peshawar: