Parenting and Relationship Coaching (Pakistan)

Parenting and Relationship Coaching (Pakistan) Life coaching services on
Parenting
Relationships
Emotional health
+92 332 827 4000 Providing guidance and support in wholesome living

آج ایک چھوٹے سے بلی کے بچے کو دیکھااکیلا سہما سا پتہ چلا اس کی ماں اسے چھوڑ کر جاچکی ہے جانورں کی جبلت میں اللہ نے یہ رو...
04/02/2026

آج ایک چھوٹے سے بلی کے بچے کو دیکھا
اکیلا سہما سا
پتہ چلا اس کی ماں اسے چھوڑ کر جاچکی ہے
جانورں کی جبلت میں اللہ نے یہ رویہ رکھا ہے جب کوئی بچہ نارمل/صحت مند نہیں ہوتا تو اس کی ماں اسے قدرت کے حوالے کرکے آگے بڑھ جاتی ہے
انسان اشرف المخلوقات ہے
وہ ایسا نہیں کرتا
ایک ماں جو بچے کو نو مہینے اپنے جسم کے اندر پروان چڑھاتی ہے
اس کی پیاری سی مسکراہٹ کو دیکھنے، اس کے ساتھ کھیلنے اور اس کی زبان سے ماں سننے کی امید باندھتی ہے
بے حد مشقت سے اسے جنم دیتی ہے
جب وہ بچہ دنیا میں آتا ہے اور وہ ارد گرد کے نارمل بچوں سے مختلف ہوتا ہے تو وہ پریشان ضرور ہوتی ہے مگر اس کی محبت کم نہیں ہوتی ناں ہی وہ اسے قدرت کے حوالے کرتی ہے
بلکہ وہ اس کے لیے زیادہ دل و جاں سے حساس ہوجاتی ہے اور اس کا خیال رکھتی ہے
مگر یہ نارمل کیا ہے ؟
ہم اکثر نارمل کے پیمانے بنالیتے ہیں
مگر اللہ کی ہر تخلیق اپنی جگہ مکمل ہے
جس کی یاددہانی قرآن میں اللہ نے کئی جگہوں پر کروائی ہے

لَقَدۡ خَلَقۡنَا الۡاِنۡسَانَ فِیۡۤ اَحۡسَنِ تَقۡوِیۡمٍ ۫﴿95:4﴾

کہ بیشک ہم نے انسان کو بہترین ساخت پر بنایا ۔

وہ بچہ جسے ہم نارمل نہیں سمجھتے اللہ تعالیٰ اسے بھی اپنی بہترین تخلیق قرار دے رہے ہیں۔ ان کے سوچنے کا مختلف انداز اور ان کے الگ رویے اللہ کی حکمت کا حصہ ہیں
اللہ تعالیٰ سورہ آل عمران میں ہر آن اللہ کو یاد کرنے اور غور وفکر کرنے والوں کی دعا بیان کرتے ہیں

رَبَّنَا مَا خَلَقۡتَ ہٰذَا بَاطِلًا ۚ سُبۡحٰنَکَ فَقِنَا عَذَابَ النَّارِ ﴿191:3﴾
اے ہمارے پروردگار! تو نے یہ کارخانہ بے مقصد نہیں پیدا کیا ہے ۔ تو اس بات سے پاک ہے ( کہ کوئی عبث کام کرے ) ۔ سو تو ہمیں دوزخ کے عذاب سے بچا ۔

ہمارا رب تو کوئی عبث کام کرتا ہی نہیں، لیکن اگر ہمیں ارد گرد کسی بچے میں کوئی عیب نظر آرہا ہے تو ہم شاید ان میں سے نہیں جن کا ذکر اللہ نے محبت سے یہاں کیا ہے

جب اس رب کریم نے اپنے بارے میں یہ کہہ دیا کہ

فَتَبٰرَکَ اللّٰہُ اَحۡسَنُ الۡخٰلِقِیۡنَ ﴿ؕ14:23﴾
۔ بڑا ہی بابرکت ہے اللہ! بہترین پیدا کرنے والا ۔

وہ تو احسن الخالقین ہے اور ہم اس کی تخلیق میں کیسے نقص تلاش کرتے ہیں؟ یہ کیسے سوچ لیتے ہیں کہ یہ کمی یا عیب ہے جو اس انسان کی پیدائش میں ہے۔ جبکہ ہمارا رحمٰن رب توکہتا ہے

الَّذِي أَحْسَنَ كُلَّ شَيْءٍ خَلَقَهُ (32:7)
اس نے ہر چیز کو بہترین انداز سے پیدا کیا۔

آج کے دن اس تحریر اور ان آیات کو آٹیزم کے پیرائے میں رکھ کر ان پر غور کریں،

یہ اللہ کی تخلیق کا ایک منفرد رنگ ہے
ہر Autistic بچہ یا فرد اپنے اندر ایک خاص ترتیب، ایک خاص دنیا اور ایک خاص حکمت لے کر آتا ہے
وہ دنیا کو ہم سے مختلف دیکھتے ہیں
اس کا مطلب یہ نہیں کہ ان میں کوئی عیب ہے
بلکہ وہ مختلف ہیں اور اسی فرق میں حسن ہے
کچھ بچے الفاظ سے نہیں، احساس سے بات کرتے ہیں
کچھ شور سے نہیں، خاموشی میں دنیا بساتے ہیں
اور کچھ ہمیں صبر، قبولیت اور بے لوث محبت سکھانے آتے ہیں
جب اللہ فرماتا ہے کہ
"میں نے ہر چیز کو بہترین انداز سے پیدا کیا"
تو اس میں ہر وہ بچہ شامل ہے۔جو دنیا کو ایک مختلف نظر سے دیکھتا ہے۔

آئیے آج تدبر کریں اور اپنا زاویہ بدلیں کیونکہ

لَآيَاتٍ لِّأُولِي الْأَلْبَابِ(190:3)
عقل والوں کے لیے نشانیاں ہیں۔
یاسمین کھتری
لائف کوچ
پی آر سی پاکستان




A Small Step Towards Healing & SupportPRC Pakistan understand that sometimes, financial constraints can hold us back fro...
03/28/2026

A Small Step Towards Healing & Support

PRC Pakistan understand that sometimes, financial constraints can hold us back from seeking the support we truly need…

That’s why we are opening our doors for a special opportunity this April

Free of Cost Session for Sisters

Female Counseling Services
Our Online Services

Individual Counseling
Relationship Counseling
Couple Counseling
Parenting Couseling
Mental Health Counseling

If you are
• Financially constrained
• Have never taken our sessions before
• Have always wanted to join but couldn’t

What’s included?
• One personalized 30 minutes session
• A safe, supportive space

Happening in the month of April 2026

Only 4 slots available
we request only genuinely interested sisters to apply.

Know someone who would benefit from this?
Tag a sister below and share this post with her!

DM us to apply
WhatsApp+923328274000


تَقَبَّلَ اللّٰه مِنَّا وَمِنْكُمْ صَالِحَ الأَعْمَالWishing you and your loved ones a blessed Eid filled with peace, wa...
03/21/2026

تَقَبَّلَ اللّٰه مِنَّا وَمِنْكُمْ صَالِحَ الأَعْمَال

Wishing you and your loved ones a blessed Eid filled with peace, warmth, and cherished moments. May the spirit of this day bring light to your heart and harmony to your home.

Eid Mubarak


02/21/2026

Ramadan Series
Reflect ~ Repent ~ Renew
Gheebah Detox ~ Day 3


02/20/2026

Ramadan
Reflect ~Repent ~ Renew
Day 2


  وہ سحری جس کے لیے آپ سب سے پہلے جاگتی ہیںوہ افطار جو آپ سب کے لیے تیار کرتی ہیں اور خود آخر میں بیٹھتی ہیںوہ تھکن جو آ...
02/20/2026


وہ سحری جس کے لیے آپ سب سے پہلے جاگتی ہیں
وہ افطار جو آپ سب کے لیے تیار کرتی ہیں اور خود آخر میں بیٹھتی ہیں
وہ تھکن جو آپ مسکرا کر چھپا لیتی ہیں
وہ آنسو جو آپ جائے نماز پر گرا کر کسی کو نہیں بتاتیں

اللہ سب دیکھ رہا ہے

وہ جانتا ہے آپ نے کتنی بار اپنے دل کو سمجھایا ہے
کتنی بار غصہ پی کر خاموشی اختیار کی
کتنی بار کسی کو معاف کیا

صرف اس کی رضا کے لیے

شاید لوگ آپ کی محنت کو معمول سمجھیں…
شاید کوئی شکریہ نہ کہے…
شاید آپ کو لگے کہ آپ کی عبادت مکمل نہیں…
لیکن یاد رکھیں

رمضان نمائش کا مہینہ نہیں — نیت کا مہینہ ہے

اور اللہ نیتوں کو دیکھتا ہے، تھکن کو جانتا ہے، اور خاموش قربانیوں کا حساب رکھتا ہے

اس رمضان اگر آپ صرف اتنا بھی کر سکیں
کہ اپنے دل کو نرم رکھیں
اپنی زبان کو سنبھالیں
اور بھرپور دعائیں مانگیں
تو یقین کریں

انشاء اللہ آپ کی کوشش ضائع نہیں جا رہی
آپ کی ہر خاموش جدوجہد لکھی جا رہی ہے
ہر چھوٹی نیکی دیکھی جا رہی ہے
اور ہر سچی نیت پر نظر رکھی جا رہی ہے

مریم خان
پی آر سی پاکستان

02/19/2026

Series
Reflect ~ Repent ~ Renew
Day #1


  رمضان المبارک بہت برکتوں کا مہینہ ہےاور یہ اگر ہماری زندگی میں شامل ہوا ہے تو اسکی اہمیت سمجھنی ہےہم اپنی عبادات، اللہ...
02/19/2026


رمضان المبارک بہت برکتوں کا مہینہ ہے
اور یہ اگر ہماری زندگی میں شامل ہوا ہے تو اسکی اہمیت سمجھنی ہے
ہم اپنی عبادات، اللہ تعالیٰ سے تعلق کو خوبصورت کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی ذات کی نوک پلک سنوارنے کی کوشش کرتے ہیں
تزکیۂ نفس پر کام ہوتا ہے
غیبت سے بچنا ہے
غصہ قابو کرنا ہے
جھوٹ نہیں بولنا ہے

لیکن سوال یہ ہے…
کیا یہ سب صرف 30 دن کے لیے ہے؟
اگر رمضان کے بعد ہم اپنی پرانی عادات کی طرف لوٹ جائیں،
تو کیا ہم نے واقعی رمضان کی برکات سمجھ کر اکٹھی کی ہیں؟

رمضان ہمیں خود سے ملواتا ہے
ہماری کمزوریوں سے
ہماری انا سے
ہماری زبان کی تلخی سے
ہمارے رویوں کی بدصورتی سے۔

اور اگر ہم پر ہمارے کچھ مسائل عیاں ہو جاتے ہیں تو یہ ایک رحمت ہے کہ اب ہم ہوشیار ہو جائیں اور اپنے آپ بدلنے پر کام کریں
بری عادات سے نجات مانگیں
اپنے دل کو صاف کریں
اپنے رویے بہتر کریں
اور کوشش کریں کہ جو تبدیلی آئے، وہ قائم رہے
کیونکہ اصل کامیابی یہ نہیں کہ ہم نے روزہ رکھا،
بلکہ یہ ہے کہ رمضان نے ہمیں بدل دیا

مریم خان
پی آر سی پاکستان

رمضان سیریز کا آغاز آج سے ہورہا ہے ہمارے ساتھ رہیے گا ❣️
02/19/2026

رمضان سیریز کا آغاز آج سے ہورہا ہے
ہمارے ساتھ رہیے گا ❣️

Ya Allah, as this blessed month begins, fill our hearts with taqwa, our homes with peace and harmony and our lives with ...
02/18/2026

Ya Allah, as this blessed month begins, fill our hearts with taqwa, our homes with peace and harmony and our lives with barakah.
Grant us the strength to fast with sincerity, pray with khushu’, and forgive with softness.
Cleanse our hearts from grudges, accept our duas, and write us among those who are forgiven and guided.
Aameen

Ramadan Mubarak ❣️


Address

New York, NY

Opening Hours

Monday 9am - 6pm
Tuesday 9am - 6pm
Wednesday 9am - 6pm
Thursday 9am - 6pm
Friday 2pm - 7pm

Telephone

+923328274000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Parenting and Relationship Coaching (Pakistan) posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Parenting and Relationship Coaching (Pakistan):

Share