Wattoo Agro_Company

Wattoo Agro_Company trading company

24/02/2026

لال جوار مارکیٹ اپڈیٹس 🌾🔥
پنجاب کی منڈیوں میں ریٹ 8000 سے 8500 تک 🌾✅

24/02/2026

اسلام آباد سبزی منڈی سے تازہ اپڈیٹ! 🍋
پچھلے دو دن سے لیموں کے ریٹس کم جا رہے ہیں، خاص طور پر رمضان میں سرد موسم کی وجہ سے طلب کم ہے۔
دیسی لیموں (سندھ): بارہ کلو کی پیٹی 500–750 روپے، بہترین ایکسپورٹ کوالٹی تقریباً 900-1000 روپے۔
چائنا / کٹی لیموں: بارہ کلو ٹوکری 550–660 زیادہ سے زیادہ 700 روپے۔
سیڈلس لیموں: سائز بڑا اور رسدار، مگر لوگ اس وقت پسند نہیں کر رہے، تقریباً 250-350 روپے فی بارہ کلو ٹوکری
نوٹ تصویر کھٹی کی ہے۔

24/02/2026

اوکاڑہ غلہ منڈی
مکئی
سوموار
ٹاپ کوالٹی مال 3550 روپے تک
مارکیٹ میں سست رفتاری تھی ریٹ کے حوالے سے اس میں اج بہتری ہوئی ہے

12/02/2026

آلو سٹور کرنے کے لیے ہم سے رابطہ کریں 03455400397

12/02/2026

دالوں کی اہمیت اور مارکیٹ ویلیو: ایک جامع جائزہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے جہاں دالیں ہماری خوراک کا بنیادی حصہ ہیں۔ مسور، مونگ، ماش، چنا اور لوبیا جیسی دالیں نہ صرف غذائیت سے بھرپور ہیں بلکہ کسان کے لیے منافع بخش فصل بھی ثابت ہو سکتی ہیں۔ آج کے دور میں جب گوشت مہنگا ہوتا جا رہا ہے، دالیں عام آدمی کے لیے سستی اور بہترین پروٹین کا ذریعہ ہیں۔ دالیں کی غذائی اہمیت دالیں پروٹین، فائبر، آئرن، زنک اور وٹامن بی سے بھرپور ہوتی ہیں۔ یہ دل کی صحت بہتر بناتی ہیں، نظامِ ہضم کو مضبوط کرتی ہیں اور جسم کو توانائی فراہم کرتی ہیں۔ بچوں، خواتین اور بزرگوں کے لیے دال کا استعمال نہایت مفید ہے۔ اس کے علاوہ دالیں مٹی کی زرخیزی بھی بڑھاتی ہیں کیونکہ یہ زمین میں نائٹروجن شامل کرتی ہیں، جس سے اگلی فصل کو فائدہ ہوتا ہے۔ کسان کے لیے معاشی اہمیت دالوں کی کاشت نسبتاً کم خرچ اور کم پانی میں ممکن ہے، جو جنوبی پنجاب جیسے علاقوں کے لیے موزوں ہے۔ اگر کسان جدید بیج، متوازن کھاد اور بروقت سپرے استعمال کریں تو فی ایکڑ پیداوار میں نمایاں اضافہ ہو سکتا ہے۔ مونگ اور ماش جیسی فصلیں مختصر دورانیے کی ہوتی ہیں، جس سے کسان سال میں ایک سے زائد فصلیں لے سکتا ہے۔ مارکیٹ ویلیو اور طلب پاکستان میں دالوں کی طلب ہمیشہ برقرار رہتی ہے۔ مقامی پیداوار کم ہونے کی وجہ سے اکثر دالیں بیرونِ ملک سے درآمد کی جاتی ہیں، جس سے قیمتوں میں اتار چڑھاؤ آتا رہتا ہے۔ اگر کسان معیاری دالیں پیدا کریں تو انہیں منڈی میں بہتر ریٹ مل سکتا ہے۔ مونگ: گرمیوں میں اچھی مانگ اور بہتر قیمت دیتی ہے۔ مسور: سردیوں میں زیادہ استعمال ہوتی ہے اور مستحکم مارکیٹ رکھتی ہے۔ چنا: دیسی چنا اور کابلی چنا دونوں کی مقامی اور برآمدی طلب موجود ہے۔ ویلیو ایڈیشن جیسے صفائی، گریڈنگ اور پیکنگ سے کسان اپنی پیداوار کی قیمت بڑھا سکتے ہیں۔ اگر کسان براہِ راست مارکیٹ یا فوڈ پروسیسنگ کمپنیوں سے جڑ جائیں تو منافع میں مزید اضافہ ممکن ہے۔

12/02/2026
سبز الائچی کا پیداوار سب سے زیادہ انڈیا میں ہوتا ہے اس کے علاوہ گواتیمالا، سری لنکا اور نیپال میں بھی پیداوار زیادہ ہوتا...
12/02/2026

سبز الائچی کا پیداوار سب سے زیادہ انڈیا میں ہوتا ہے اس کے علاوہ گواتیمالا، سری لنکا اور نیپال میں بھی پیداوار زیادہ ہوتا ہیں۔ مگر ایکسپورٹ کے لحاظ سے گواتیمالا سب سے ٹاپ پر ہے۔ آپ کے علاقے میں سبز الائچی کا ریٹ کیا ہے۔

بہاریہ مکئی سائلج کاشت سائلج کاشت میں ہمیشہ ڈبل کھیل کاشت کو ترجیح دیں۔۔۔سائلج میں پودوں کی تعداد کی وجہ سے ہی وزن بنتا ...
12/02/2026

بہاریہ مکئی سائلج کاشت

سائلج کاشت میں ہمیشہ ڈبل کھیل کاشت کو ترجیح دیں۔۔۔
سائلج میں پودوں کی تعداد کی وجہ سے ہی وزن بنتا ہے اور سنگل کھیل میں چونکہ پودوں کی تعداد کم ہوتی ہے تو یہ طریقہ کاشت سائلج کے لیے موزوں نہیں سمجھا جاتا۔۔۔

سائلج مکئی کاشت کا بہترین وقت
۔25 جنوری سے 20 فروری

کھیل سائز
۔22 انچ بیڈ اور 22 انچ واٹر چینل

پودے کا درمیانی فاصلہ
ورائٹی مطابق
۔7انچ سے کم نہیں ہونا چاہیے

سائلج کے لئے سیڈ سلیکشن
جنوبی پنجاب 8 فروری تک
سینٹرل پنجاب 12 فروری تک
ڈیکالب 7024
پائنیر 1429
سینجٹا بمبس

لیٹ کاشت میں
ڈیکالب 9108
سوہنی دھرتی 3575
مرکری 3203
لوکل سیڈ میں ایسی ورائٹیز جس کے پودے کی جسامت بڑی ہو۔۔۔
سیڈ ٹریٹمنٹ لازمی کریں

فاسفورس

بوقت بجائی
ڈی اے پی۔ 50 کلو
بجائی سے پہلےکھیلیوں میں کیرا کر دیں
یا
پلانٹر کے ساتھ دیں

اگر ایم ے پی دینا ہو تو

ایم اے پی 8 کلو
بوقت اگاو

ایم اے پی 8 کلو
پہلی اپلیکیشن سے اگلے پانی پر

ایم اے پی 8 کلو
دوسری اپلیکیشن سے اگلے پانی پر

ایم اے پی 8 کلو
تیسری اپلیکیشن سے اگلے پانی پر

ایم اے پی کے استعمال کی صورت میں دانے دار زنک 3 کلو بوقت بجائی استعمال کریں
یا
پہلی یوریا کے ساتھ چلیٹیڈ زنک 500 گرام فلڈ کریں

یوریا

جب پودا 6 انچ کا ہو جائے
یوریا 25 کلو
زنک سلفیٹ 2 سے 4 کلو
پوٹاش 20 کلو

اگلے پانی پر
یوریا 40 کلو
سلفر 2 کلو
پوٹاش 10 کلو

اگلے پانی پر
یوریا 40 کلو
سلفر 1 کلو

اگلے پانی پر
یوریا 40 کلو
سلفر 2 کلو
بوران 2 کلو
پوٹاش 5۔6 کلو

یوریا زنک سلفر اور بوران ٹیسلنگ سے 7 دن پہلے تک مکمل کر لیں۔۔۔۔
اپنی زمین کی زرخیزی اور فصل کی حالت مطابق یوریا کی مقدار میں کمی بیشی کر سکتے ہیں۔۔۔۔

12/02/2026

آج اسلام آباد منڈی میں ٹماٹر ہی ٹماٹر ٹوٹل گاڑیاں 96
12 فروری 2026 اپڈیٹ
ٹماٹر سپریم کوالٹی چند لاٹ وزن 13-14 کلو 900-1000
ٹماٹر سپریم کوالٹی عام پوزیشن وزن 13-14 کلو 800-900
ٹماٹر نارمل کوالٹی وزن 13-14 کلو 600-750
ٹماٹر کمزور 400-600 روپے وزن 13ـ14 کلو
ٹماٹر جمبو سائز ٹوکری وزن 27 کلو 1400-1600-1700-1800
ٹماٹر سپریم کوالٹی 400-450 روپے 5 کلو
ٹماٹر نارمل کوالٹی 300-350 روپے 5 کلو
ٹماٹر کمزور 200-250 روپے 5 کلو

آپ کے علاقہ میں پیاز کا کیا ریٹ چل رہا ہے
11/02/2026

آپ کے علاقہ میں پیاز کا کیا ریٹ چل رہا ہے

11/02/2026

کوکنگ آئل کی قیمتوں میں طوفانی تیزی 🚀✈️🆙
کوکنگ آئل کی قیمت میں ایک ہفتے میں 60 روپے فی لیٹر اضافہ ہو گیا 🆙✈️

Address

Pakpattan

Telephone

03022020222

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Wattoo Agro_Company posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category