Ghamidi Center of Islamic Learning

Ghamidi Center of Islamic Learning Located in Dallas, TX. Ghamidi Center of Islamic Learning - an initiative of Al-Mawrid U.S. GET THE APP To Ask Questions and Join Community Discussions!

08/25/2026

Response to 23 Questions - Variant Readings (Qiraat ka Ikhtilaf) - Part 11 - Dubbed in English with AI - Javed Ahmed Ghamidi - Hassan Ilyas

08/25/2026

Why Is Establishing State Not a Religious Requirement? | Javed Ghamidi

08/25/2026

Rare Old Audios of Javed Ghamidi | Part 09 | اسلام کا معاشی نظام | The Economic System of Islam

08/25/2026

Religious Status of Eid Milad-un-Nabi | عید میلادالنبی کی شرعی حیثیت | Javed Ghamidi | Hassan Ilyas

08/25/2026

What Matters Can the State Legislate? | Javed Ghamidi

تاریخ کی عظیم ترین شخصیتامریکا سے ایک کتاب چھپی ہے، جس کا نام ہے ایک سو۔ اس کتاب میں ساری انسانی تاریخ کے ایک سو ایسے آد...
08/25/2026

تاریخ کی عظیم ترین شخصیت

امریکا سے ایک کتاب چھپی ہے، جس کا نام ہے ایک سو۔ اس کتاب میں ساری انسانی تاریخ کے ایک سو ایسے آدمیوں کا تذکرہ ہے جنہوں نے، مصنف کے نزدیک، انسانی تاریخ پر سب سے زیادہ اثرات ڈالے۔ کتاب کا مصنف مذہبی طور پر عیسائی اور تعلیمی طور پر سائنس داں ہے۔ مگر اپنی فہرست میں اس نے نمبر ایک پر نہ حضرت مسیح کا نام رکھا ہے اور نہ نیوٹن کا۔ اس کے نزدیک وہ شخصیت جس کو اپنے غیر معمولی کارناموں کی وجہ سے نمبر ایک پر رکھا جانا چاہیے، وہ پیغمبرِ اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔ مصنف کا کہنا ہے کہ آپ نے انسانی تاریخ پر جو اثرات ڈالے، وہ کسی بھی دوسری شخصیت، خواہ مذہبی ہو یا غیر مذہبی، نے نہیں ڈالے۔

مصنف نے آپ کے کمالات کا اعتراف کرتے ہوئے لکھا ہے:
He was the only man in history who was supremely successful on both the religious and secular levels.
–Dr. Michael H. Hart, The 100, New York, 1978
آپ تاریخ کے تنہا شخص ہیں جو انتہائی حد تک کامیاب رہے۔ مذہبی سطح پر بھی اور دنیوی سطح پر بھی۔

انگریز مورخ ٹامس کارلائل (1795–1881ء) نے پیغمبرِ اسلام کو انبیاء کا ہیرو قرار دیا تھا۔ امریکن رائٹر مائیکل ہارٹ (Dr. Michael H. Hart, b. 1932) نے آپ کو ساری انسانی تاریخ کا سب سے بڑا انسان قرار دیا ہے۔ پیغمبرِ اسلام کی عظمت اتنی واضح ہے کہ وہ صرف آپ کے پیروؤں کے ایک ’عقیدہ‘ کی حیثیت نہیں رکھتی۔ وہ ایک مسلمہ تاریخی واقعہ ہے اور ہر آدمی جو تاریخ کو جانتا ہے، وہ مجبور ہے کہ اس کو بطورِ واقعہ تسلیم کرے۔

کوئی شخص اوپر نظر ڈالے تو اُس کو ہر طرف آسمان چھایا ہوا نظر آئے گا۔ اِسی طرح انسانی زندگی میں جس طرف بھی دیکھا جائے، پیغمبرِ اسلام کے اثرات نمایاں طور پر اپنا کام کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ وہ ساری بہترین قدریں اور تمام اعلیٰ کامیابیاں جن کو آج اہمیت دی جاتی ہے، وہ سب آپ کے لائے ہوئے انقلاب کے براہِ راست یا بالواسطہ نتائج ہیں۔

مذہبی اداروں میں شخصیت پرستی کے بجائے خدا پرستی کس نے قائم کی؟ اعتقادیات کو توہمات کے بجائے حق کی بنیاد کس نے عطا کی؟ سائنس میں فطرت کی پرستش کے بجائے فطرت کو مسخر کرنے کا سبق کس نے دیا؟ سیاسیات میں نسلی شہنشاہیت کے بجائے عوامی حکومت کا راستہ کس نے دکھایا؟ علم کی دنیا میں خیال آرائی کے بجائے حقیقت نگاری کی طرح کس نے ڈالی؟ سماج کی تنظیم کے لیے ظلم کے بجائے عدل کی بنیاد کس نے فراہم کی؟ جواب یہ ہے کہ یہ تمام چیزیں انسان کو پیغمبرِ اسلام سے ملیں۔ آپ کے سوا کوئی نہیں ہے جس کی طرف حقیقی طور پر اِن کارناموں کو منسوب کیا جا سکے۔ دوسرے تمام افراد آپ کے انقلابی دھارے کو استعمال کرنے والے ہیں، نہ کہ اُس کو وجود میں لانے والے۔

مولانا وحید الدین خان، پیغمبر انقلاب، صـ ۶-۷

08/25/2026

Deobandi School: A Brilliant Scholarly Tradition | دیوبندی مکتب: ایک روشن علمی روایت | Hassan Ilyas

08/25/2026

Did the Companions Practice Temporary Marriage? | کیا صحابہؓ نے بھی نکاحِ متعہ کیا؟ | Javed Ghamidi

08/25/2026

Why Don't We Remember Covenant of Alast? | انسان کو عہدِ الست کیوں یاد نہیں؟ | Hassan Ilyas

08/25/2026

Three Major Religions | تین بڑے مذاہب | Hassan Ilyas

Address

3620 N Josey Lane #230
Carrollton, TX
75007

Opening Hours

Monday 10:30am - 2:30pm
Tuesday 10:30am - 2:30pm
Wednesday 10:30am - 2:30pm
Thursday 10:30am - 2:30pm
Friday 10:30am - 2:30pm
Saturday 11:45am - 2:15pm
Sunday 11:45am - 2:15pm

Telephone

+19723705083

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ghamidi Center of Islamic Learning posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Ghamidi Center of Islamic Learning:

Shortcuts

Share