03/07/2026
اردو زبان اپنی شیرینی، وسعت اور تہذیبی ورثے کی وجہ سے پوری دنیا میں جانی اور بولی جاتی ہے۔ اردو زبان صرف برصغیر ہی نہیں بلکہ برطانیہ، امریکہ، اور خلیجی ممالک میں بھی بہت مقبول ہے، جہاں اس کی ادبی اور ثقافتی محافل منعقد ہوتی ہیں.
داغ دہلوی نے اردو کی مقبولیت پر کیا خوب کہا تھا:
"اردو ہے جس کا نام ہمیں جانتے ہیں داغؔ
سارے جہاں میں دھوم ہماری زباں کی ہے