Noble Banwata Association

Noble Banwata Association Charity

11/27/2025
10/31/2025

اعلان عطیہ۔۔۔جناب محترم گروپ کیپٹن (ریٹائرڈ) الحاج
چودھری محمد اشرف مرحوم ولد حاجى باؤ محمد حيات مرحوم انتقال فرما گئے ھیں ،اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ ،انكے ایصال ثواب کے لیئے جامعہ مسجد بانوتہ کی نئی بلڈنگ،مدرسۃ بانوتہ کی تعمیر میں ڈاکٹر شفقت حيات صاحب نے۔اپنے چچا جان حضور كے ایصال ثواب کے لیئے پانچ لاکھ روپے عطیہ فرمایا ھے۔اللہ تعالیٰ ڈاکٹر شفقت حيات خان صاحب کےولد حاجى مياں خان مرحوم، دادا جان بائو محمد حيات خان مرحوم كے آباواجداد کےتمام فوت شدگان،بیٹے بیٹیاں سب کو جنت عطا فرمائے،آخرت میں کروٹ کروٹ سکون عطا فرمائے۔۔۔نوبل بانوتہ ایسوسی ایشن،کے بانی حاجی چودھری نفاست علی بانوتہ صاحب،محترم سر پرست اعلی سید اسجد علی شاہ صاحب بانوتہ اور ان کے تمام معاونین سب عطیہ کرنے پر ڈاکٹر شفقت حيات خان( انگلینڈ )کیا شكريه ادا كرتے ھیں ،ان کے دادا جان نے جامعہ مسجد بانوتہ میں پچاس سال پہلے لؤڈ سپیکر کا عطیہ کیا تھا ، بانوتہ سکول کی جگہ ڈاکٹر شفقت حيات خان كے نانا جی حاجى بركت على مرحوم نے عطيه كى اور دادا جان باؤ محمد حيات مرحوم نے بلڈنگ بنانے میں اس زمانے میں معقول رقم عطیہ کی ، سب گاؤں والے ان دونوں خاندانوں کے مشکور و ممنون ہیں۔ بارشوں کے بعد دوبارہ کام شروع کرنے میں پچھلے چار ہفتہ میں نوبل بانوتہ ایسوی ایشن نے پونے تین لاگھ ، جناب چوھدری محمد منیر صاحب (آف خانوال) انكل چوہدری منظور سلطان صاحب کے داماد نے ایک لاکھ جامعہ مسجد بانوته درس كى خدمت كى هے،جناب جاويد شريف صاحب بھائ چوہدری محمد على صاحب نے درس والى زمين، اس وقت ايک لاکھ نقد اور دوبارہ بیس ھزار،جناب ساجدشفيع صاحب بھائ جناب شہزاد شفیع صاحب اڑھائی لاکھ دیے ھیں پہلے بھی نیک کاموں لاکھوں دیے ھیں، ہر نیک کاموں میں گاؤں مدد فرما چکے ھیں، اللہ تعالی تمام دوستوں کا عطیہ، اپنا اپناقیمتی وقت اور خاص كر مستری مذدورں کی جو آپ لوگ خاطر،دیکھ بال كرتے ھیں بانوتہ کا نام روشن کرتے ھو، اللہ کریم آپکے گھر میں برکتیں دے ،اپنی رحمت سے نوازے، ان تمام کاوشوں کا اپنے حضور درجہ قبولیت عطا فرمائے ۔آمین ثم آمین ،نوبل بانوتہ ایسوسی ایشن

10/17/2025

پیوستہ رہ شجر سے، امیدِ بہار رکھ!
ڈالی گئی جو فصلِ خزاں میں شَجر سے ٹُوٹ
مُمکن نہیں ہری ہو سحابِ بہار سے
ہے لازوال عہدِ خزاں اُس کے واسطے
کچھ واسطہ نہیں ہے اُسے برگ و بار سے
ہے تیرے گُلِستاں میں بھی فصلِ خزاں کا دَور
خالی ہے جیبِ گُل زرِ کامل عیار سے
جو نغمہ‌زن تھے خَلوتِ اوراق میں طیور
رُخصت ہوئے ترے شجَرِ سایہ‌دار سے
شاخِ بُریدہ سے سبق اندوز ہو کہ تُو
ناآشنا ہے قاعدۂ روزگار سے
مِلّت کے ساتھ رابطۂ اُستوار رکھ
پیوستہ رہ شجَر سے، امیدِ بہار رکھ!

الحمد الله ،الحمد الله ،الحمد الله جامعہ مسجد کا حصه ،درس بانوته كی تعمیر شروع ھو چکی ھے

یہ دن ہمارے لیے خوشی اور برکتوں والا دن ہے، جس میں ہمارے محترم دوست باصلاحیت، مخلص اور ایماندار افراد کی موجودگی اور منشور نوبل بانوتہ لیے باعثِ فخر ہیں۔جن
شخصیات نےہمیشہ عوامی فلاح، تعاون، اور خدمت کے جذبے کے ساتھ ہر نیک کام میں پیش پیش رہےہیں۔
اللہ تعالیٰ ان سب کی کاوشوں کو قبول فرمائے اور ان کے اخلاص کو دین و قوم کے لیے مزید باعثِ فخر اوربا بركت هو، سرپرست اعلی محترم پیر اسجد علی شاہ صاحب كى راهنمائ ، بانی نوبل بانوته ايسوسى ايشن اور معتبر ممران کی حكمت عملى اور کاوشویں عوامی خدمت اور اتحاد کی بہترین مثال ہيں۔
ان شاءاللہ یہ قدم ہماری بستی میں خیر و برکت، محبت اور اتفاق کی نئی راہیں کھولے گا۔ انشاءالله

09/23/2025

اَلْحَمْدُلِلّٰه جی اَلْحَمْدُلِلّٰه ، نوبل بانوتہ نے ایک اور وعدہ وفا کر دیکھایا، مدرسہ کے گرد سیلابی پانی کھڑا تھا اس پر مٹی ڈال کر بھردیا ھے اور مزید قبرستان کے اندر سیوریج کے پانی کا داخلہ بھی دیوار بنا کر بند کر دیا جاۓ گا ، آپ سب بھائیوں کی دعائیں ھونی چاھیے ۔نوبل بانوتہ کے بانی حاجی نفاست علی چوھدری ہمیشہ اپنے گاؤں کی فلاح کیلیے کام کرتے رہیں گے۔ إنشاءاللّٰه

09/22/2025

اَلْحَمْدُلِلّٰه جی اَلْحَمْدُلِلّٰه نوبل بانوتہ ایسوسی ایشن کے بانی نفاست علی چوھدری صاحب گاؤں بانوتہ میں رفاۓ عامہ کے کام جاری و ساری رکھے ھوۓ ہیں ، اللّه تعالیٰ ان کو جزاء خیر عطا فرمائے آمین ثم آمین

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته!سب خاندانوں،بزرگوں اور بھائیوں سے درخواست هےکہ پورے گاؤں پر اللہ کا بڑا فضل وكرم هے۔ ھمی...
09/21/2025

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته!
سب خاندانوں،بزرگوں اور بھائیوں سے درخواست هےکہ پورے گاؤں پر اللہ کا بڑا فضل وكرم هے۔ ھمیں مثبت سوچ کے ساتھ مل جل کر گاؤں کی فلاح و بہبود کیلیے کام کرنا ھے اور سب بھائیوں کی مشاورت ھی گاؤں کو مسائل سے نکال سکتی ھے ۔ قبرستان ہر انسان کی آخری آرام گاہ ھے اور مدرسہ انسان کی اصلاح کیلیے ہوتا ھے ، ان دونوں جگہوں کی اہمیت معاشرے کی اولین ترجیحات میں شامل ھے ، حالیہ بارشوں کی وجہ سے جگہ جگہ پانی کھڑا ھو چکا ہے ۔ ان مسائل سے نمٹنے کیلیے سب کی مشاورت ضروری ھے ۔ اَلْحَمْدُلِلّٰه مدرسہ کا کام بھی شروع ھوچکا ھے اور جلد پایہ تکمیل کو پہنچ جاۓ گا ، آپ سب گاؤں والوں کی محبتیں اور خلوص ھی کامیابی کی منادی ھے۔ سرپرست اعلی محترم سید اسجد علی شاہ صاحب اور بانی نوبل بانوتہ ایسوسی ایشن حاجی نفاست علی چودھری اور اپنی ٹیم کے متعبر وفا کے پیکر دوست ،ممران جناب محترم حاجى اسلم صاحب ،جناب ناصر بٹ صاحب ، جناب محترم افضل صاحب جناب چوھدری محمد على صاحب اور جاويد صاحب کے خصوصى تعاون اور گاؤن کے تمام بزرگوں،بهایؤں کی رضامندى اور ان محبت اور ضرورت كے مطابق مدرسه ، قبرستان کا پربت شمالی چڑدا مشرقی بند ، اگلے سال برسات کے موسم سے پہلے بارشی پانی کو قبرستان کی طرف روکنا ھے تاکہ تمام متاثرین کا مكمل حل نكالنا هے انشاءالله ،ديگر تمام فلاح كے کام ہر ممکن مکمل ھوں گے نوبل بانوتہ ایسوسی ایشن اپنا تعاون برقرار رکھیں گے ۔۔۔شکریہ والسلام

04/13/2025
03/30/2025

تکمیل اعتکاف۔۔۔جامع مسجد بانوتہ گجرات۔۔۔2025

03/30/2025

● جواب دہی کا احساس ● درس قرآن نماز فجر ۔۔۔جامع مسجد بانوتہ گجرات 30-مارچ 2025۔۔۔مقرر: ماسٹر ارشد محمود بانوتہ گجرات

03/30/2025

صدقہ فطر

Address

Brooklyn, NY

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Noble Banwata Association posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share