06/09/2026
" میں نے عُلما سے سنا ہے کہ نبی کریم خاتم النبیین سید المرسلین رحمت اللعالمین جناب رسالت مآب سرور کائنات فخر موجودات شاہ لولاک حضرت مُحمّد مُصطفٰی صلَّی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشاد فرمایا کہ قیامت کے دن میری امت کا حساب کتاب ہو گا ، میں وہاں موجود ہوں گا جب تک آخری امتی کا حساب نہیں ہو گا ، میں اس وقت تک جنّت میں نہیں جاؤں گا اگر میں نے معاف نہ کیا تو قیامت کے دن یہ مقدمہ الله کی عدالت میں پیش ہو گا ، جتنی دیر اس مقدمے کے فیصلے میں لگے گی ، میری وجہ سے میرے آقا حضرت مُحمّد مُصطفٰی صلَّی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلَّم کے جنّت میں جانے میں اتنی ہی دیر ہو جاۓ گی ، لہذا میں نے اسے معاف کر دیا تا کہ نہ ہی مقدمہ پیش ہو اور نہ ہی میری وجہ سے میرے آقا حضرت مُحمّد مُصطفٰی صلَّی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلَّم کو جنّت میں جانے میں تاخیر ہو گی"میرے آباؤ أجداد و آل اولاد مُحّمد ھِشام و ایمان مسکانِ فاطمہ کروڑ ہا کروڑ مرتبہ قربان جائیں ان عاشقِ رسول اکرم نور مجسم سرور کل عالم حضرت مُحمّد مُصطفٰی صلَّی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلَّم پر کہ ، یہ ہے نبی کریم سرکار دوجہاں حضرت مُحمّد مُصطفٰی صلَّی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلَّم سےمحبت جب کہ مجھ سمیت ہم لوگ آپ حضرت مُحمّد مُصطفٰی صلَّی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلَّم کی محبت میں ایک بندے کو معاف تو نہیں کر سکتے لیکن دعویٰ عاشق رسول کریم حضرت مُحمّد مُصطفٰی صلَّی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلَّم کے بہت بڑے ہیں اللہ پاک مجھ حقیر سمیت دلوں میں بھی آپ صلَّی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلَّم کی ایسی ہی محبت جاگا دے تا کہ روز قیامت آپ صلَّی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلَّم کو ہمیں اپنا امتی ہونے پر فخر ہو ، نہ کہ آپ صلَّی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلًَم کو ہمارے طویل حساب کی وجہ سے جنت میں جانے کا انتظار کرنا پڑے ، آمین ثمہ آمیــــــــــــــن یارب العالمین