Minhaj-ul-Quran Jönköping

27/03/2025
منہاج القرآن انٹرنیشنل، جان شوپنگ کے زیر اہتمام ایک روحانی اور پُروقار افطار ڈنر کا انعقاد کیا گیا، جس میں مقامی کمیونٹی...
26/03/2025

منہاج القرآن انٹرنیشنل، جان شوپنگ کے زیر اہتمام ایک روحانی اور پُروقار افطار ڈنر کا انعقاد کیا گیا، جس میں مقامی کمیونٹی کے افراد، سماجی شخصیات اور نوجوانوں نے بھرپور شرکت کی۔ اس تقریب کا مقصد رمضان المبارک کی بابرکت ساعتوں میں اتحاد و یگانگت کو فروغ دینا، فلاحی منصوبوں کی آگاہی دینا اور اسلامی تعلیمات کو عام کرنا تھا۔
تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک اور نعتِ رسول مقبول ﷺ سے ہوا۔ اس کے بعد منہاج القرآن انٹرنیشنل، منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن، اور منہاج انسٹی ٹیوٹ کی سرگرمیوں پر روشنی ڈالی گئی۔

افطار کے وقت خصوصی دعا کی گئی، جس کے بعد مہمانوں نے روزہ افطار کیا اور باجماعت نمازِ مغرب ادا کی گئی۔
تقریب کے اختتام پر تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا گیا اور آئندہ بھی اسی طرح کی تقریبات کے انعقاد کا عندیہ دیا گیا۔ صدر خالد محمود اور جنرل سیکریٹری احسن یاسین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ کمیونٹی کی فلاح و بہبود اور تعلیمی ترقی کے لیے مزید کام جاری رکھیں گے۔

Adress

Ågatan 10 B Lgh 1101
Jönköping

Webbplats

Aviseringar

Var den första att veta och låt oss skicka ett mail när Minhaj-ul-Quran Jönköping postar nyheter och kampanjer. Din e-postadress kommer inte att användas för något annat ändamål, och du kan när som helst avbryta prenumerationen.

Dela