03/06/2026
پردیس میں رہنے والے تمام بھائیوں سے گزارش ہے کہ اپنی انا، ناراضی اور اختلافات کو ایک طرف رکھ کر اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے اپنے بے روزگار بھائیوں کی مدد کریں۔
اگر آپ کسی کمپنی میں کام کرتے ہیں، کسی ذمہ دار شخص یا ٹھیکیدار کو جانتے ہیں، تو اپنے جاننے والے بے روزگار افراد کے لیے سفارش ضرور کریں۔
بہت سے نوجوان امیدیں اور خواب لے کر پردیس آتے ہیں، مگر بے روزگاری اور مالی مشکلات انہیں ذہنی دباؤ کا شکار کر دیتی ہیں۔ آپ کی ایک سفارش، ایک کال یا ایک چھوٹی سی کوشش کسی کے گھر کے حالات بدل سکتی ہے، کسی ماں کی دعا اور کسی خاندان کی خوشی کا سبب بن سکتی ہے۔
اللہ تعالیٰ نے اگر آپ کو تعلق، اختیار یا موقع دیا ہے تو کسی ضرورت مند بھائی کا ہاتھ ضرور تھامیں۔ ❤️
Bannu community