Overseas Chitralis Community - OCC

Overseas Chitralis Community - OCC Overseas Chitralis Community (OCC) is a self-help community which supporting Chitralis in Saudi Arabia.
(1)

OCC (Overseas Community Chitral) was created to bring Chitrali people in Saudi Arabia together and build a strong support network. Our journey started with the aim of connecting individuals from Chitral, preserving our culture, and helping each other in times of need. Over time, we have grown into a well-established community that values support, friendship, and shared goals.

🇵🇰 یومِ آزادی کی شاندار تقریب — ابہا، خمیس مشیط، سعودی عرب 🇵🇰آج 14 اگست 2026ء کو ابہا، خمیس مشیط، مملکتِ سعودی عرب میں پ...
15/08/2026

🇵🇰 یومِ آزادی کی شاندار تقریب — ابہا، خمیس مشیط، سعودی عرب 🇵🇰

آج 14 اگست 2026ء کو ابہا، خمیس مشیط، مملکتِ سعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے یومِ آزادی کے موقع پر ایک شاندار اور پروقار پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں 500 سے زائد پاکستانی فیملیز نے بھرپور شرکت کی۔
اس خوبصورت تقریب کی Host چترال کی ہونہار طالبہ فروا سمیع تھیں، جنہوں نے نہایت پُراعتماد، خوبصورت اور شاندار انداز میں Hosting کے فرائض انجام دیے۔ ان کی بہترین میزبانی اور پُراعتماد انداز کو شرکائے تقریب اور مختلف حلقوں کی جانب سے بے حد سراہا گیا۔ فروا سمیع کی یہ شاندار کارکردگی نہ صرف ان کے لیے بلکہ پورے چترال کے لیے بھی باعثِ فخر اور اعزاز ہے۔ 🇵🇰❤️
اس کامیاب پروگرام کے انعقاد میں فروا سمیع کی والدہ محترمہ عائشہ سمیع، جو اس پروگرام کی آرگنائزر ٹیم کی رکن تھیں، اور ان کی پوری ٹیم کی انتھک محنت، خلوص اور بہترین انتظامی صلاحیتوں کا اہم کردار رہا۔ آرگنائزر ٹیم کی مسلسل محنت اور بہترین انتظامات کی بدولت یہ پروگرام انتہائی کامیاب رہا، جسے شرکائے تقریب نے بھرپور سراہا۔
ان کی شاندار خدمات اور بہترین کارکردگی کے اعتراف میں عائشہ سمیع کو شیلڈ اور نقد انعام جبکہ فروا سمیع کو میڈل اور نقد انعام سے نوازا گیا۔ یہ اعزازات ان کی محنت، صلاحیت اور خدمات کا خوبصورت اعتراف ہیں۔ 🌹🏅
اس موقع پر فروا سمیع کے بھائی فہاد سمیع نے بھی پروگرام میں بھرپور شرکت کرتے ہوئے اپنے ثقافتی ورثے اور چترالی ثقافت کو متعارف کرانے میں اپنا کردار ادا کیا۔ ان کی اس خوبصورت کاوش کو بھی سراہا گیا اور انہیں میڈل سے نوازا گیا۔ 🏅❤️
ایسی خوبصورت تقریبات بیرونِ ملک پاکستانی کمیونٹی کو ایک دوسرے کے قریب لانے، قومی جذبے کو اجاگر کرنے اور ہماری نئی نسل کو اپنی ثقافت، روایات اور صلاحیتوں سے روشناس کرانے کا بہترین ذریعہ ہیں۔
تمام منتظمین، آرگنائزر ٹیم، رضاکاروں، شرکائے تقریب اور بالخصوص عائشہ سمیع، فروا سمیع اور فہد سمیع کو اس شاندار کامیابی پر دلی مبارکباد! 🇵🇰✨
پاکستان زندہ باد! 🇵🇰
چترال پائندہ باد! ❤️
اورسیز چترال کمیونٹی کی طرف سے محمد سمیع اللہ اور اس کے فیملی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں. اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ تبارک و تعالیٰ مزید کامیابیاں عطا فرمائے آمین ثم آمین
Sami Ullah
Farwa Sammy
HyDer HyDer
Chitral Post
Chitrali And GB Videos
Chumarkhan چمرکھن
Chitral Updates Digital

03/08/2026

*لوئر چترال میں تباہ کن سیلابی ریلا - المناک سانحہ* 💔
لوئر چترال کے بعض علاقوں میں گزشتہ روز اچانک آنے والے تباہ کن سیلابی ریلے نے قیامت خیز مناظر چھوڑے ہیں۔
درجنوں ایکڑ زرخیز زمینیں سیلاب کی نظر ہو گئیں۔ کسانوں کی سال بھر کی محنت پانی میں بہہ گئی
سڑکوں اور گھروں کے قریب کھڑی کئی گاڑیاں طغیانی میں بہہ گئیں
ایک پیٹرول پمپ مکمل طور پر سیلابی ریلے کی زد میں آ کر تباہ ہو گیا
افسوسناک طور پر پمپ پر کام کرنے والے مزدور بھی سیلاب میں بہہ گئے۔ انا للہ و انا الیہ راجعون

یہ خبر سن کر پورا چترال غمزدہ ہے۔
*اوورسیز چترال کمیونٹی* اس المناک حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہلِ خانہ اور تمام متاثرین کے دکھ درد میں برابر کی شریک ہے۔

ہم بارگاہِ الٰہی میں دعا گو ہیں:
اللہ تعالیٰ مرحومین کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے- زخمیوں کو جلد مکمل صحت یابی عطا فرمائے
- متاثرہ خاندانوں کو صبرِ جمیل عطا فرمائے
- اور چترال کے عوام کی حفاظت فرمائے۔ آمین

مشکل کی اس گھڑی میں اوورسیز چترال کمیونٹی متاثرین کے ساتھ ہے

* *

آج جمعہ کی نماز پڑھنے کے بعد جب مسجد سے باہر نکلنا ہوا، تو ڈرائیور کا انتظار کرتے ہوئے محض پانچ منٹ کے لیے کڑکتی دھوپ می...
31/07/2026

آج جمعہ کی نماز پڑھنے کے بعد جب مسجد سے باہر نکلنا ہوا، تو ڈرائیور کا انتظار کرتے ہوئے محض پانچ منٹ کے لیے کڑکتی دھوپ میں کھڑا ہونا پڑا۔ یہ چند منٹ اتنے طویل محسوس ہوئے کہ اس تپش نے مجھے ان گنت انسانوں کے بارے میں سوچنے پر مجبور کر دیا جو روزانہ، گھنٹوں اسی شدید دھوپ میں اپنی ڈیوٹی سرانجام دیتے ہیں۔

​سوچتا ہوں کہ جب کوئی انسان اپنے گھر بار، ماں باپ، بیوی بچوں اور پیاروں سے ہزاروں میل دور، اس تپتی ہوئی دھوپ میں پسینے میں شرابور ہو کر محنت مزدوری کرتا ہے، تو اس کے دل پر کیا گزرتی ہوگی؟
​تنہائی کا احساس: جب چاروں طرف سورج کی کرنیں آگ برسا رہی ہوں، تو دیارِ غیر کی اجنبی فضائیں اور دل کی تنہائی اس گرمی کو اور زیادہ گہرا کر دیتی ہیں۔
​اس تپش میں کھڑا ہر مزدور یا ڈرائیور شاید یہی سوچتا ہوگا کہ اس کا یہ پسینہ اور محنت اس کے بچوں کے مستقبل کو سنوارنے اور گھر والوں کے چہروں پر مسکراہٹ لانے کا ذریعہ ہے۔
​زبان پر خاموشی اور دل میں دعائیں لیے، یہ لوگ اپنی فیملی کی خاطر ہر مصیبت اور موسم کی سختی کو ہنس کر جھیل جاتے۔

​ینبع کی اس دوپہر نے مجھے احساس دلایا کہ روٹی کمانا کتنا مشکل کام ہے، خصوصاً جب آپ اپنے ملک سے دور ہوں۔ یہ کھلے آسمان تلے، تپتی ریت اور سخت گرمی میں کام کرنے والے محنت کش دراصل عزتِ نفس کی وہ زندہ مثال ہیں جو اپنے پسینے سے اپنا اور اپنے خاندان کا مستقبل لکھتے ہیں۔
​تمام محنت کش بھائیوں کو سلام جو دھوپ کی اس بھٹی میں جل کر اپنے گھروں کے چراغ روشن رکھتے ہیں۔ اللہ پاک سب کی محنت کو قبول فرما اور ہر پردیسی کو اپنے پیاروں کے پاس بخیر و عافیت پہنچائے۔ آمین۔
Copy from Mukhtar Rehman

29/07/2026

**رائے درکار**

السلام علیکم دوستو!

ایک بھائی جو پردیس سے کل پشاور پہنچ رہا ہے، کافی عرصے سے **شدید سر درد** اور **ڈپریشن** کی تکلیف میں مبتلا ہے۔ وہ پشاور میں کسی **اچھے اور تجربہ کار نیورولوجسٹ (دماغ و اعصاب کے ڈاکٹر)** یا **ماہرِ نفسیات** سے معائنہ کرانا چاہتا ہے۔

اگر آپ کے علم میں کوئی قابلِ اعتماد ڈاکٹر موجود ہوں تو براہِ کرم ان کا **نام، ہسپتال/کلینک** اور اگر ممکن ہو تو **رابطہ نمبر** بھی کمنٹ میں شیئر کریں۔

آپ کی ایک اچھی رائے کسی کی صحت یابی کا ذریعہ بن سکتی ہے۔

**جزاکم اللہ خیراً**

اللہ تعالیٰ اس بھائی کو مکمل صحتِ کاملہ اور شفاءِ عاجلہ عطا فرمائے، آمین۔

29/07/2026

**📢 اہم اعلان**

پاکستان کے شہروں **اسلام آباد** یا **پشاور** سے **ریاض، سعودی عرب** آنے والے تمام معزز دوستوں سے عاجزانہ گزارش ہے کہ اگر کوئی بھائی ریاض کا سفر کر رہا ہو تو براہِ کرم ایک بھائی کے **انتہائی ضروری دستاویزات** اپنے ساتھ لے آنے میں تعاون فرمائیں۔

**دستاویزات آپ تک پہنچانے کی مکمل ذمہ داری متعلقہ بھائی کی ہوگی۔**

اگر کوئی دوست تعاون کر سکتا ہو تو براہِ کرم انباکس یا دیے گئے رابطہ نمبر پر اطلاع دیں۔

**جزاکم اللہ خیراً**
Amjad Ali
Chitraltimes
Chumarkhan چمرکھن

29/07/2026

اپر چترال تریچ سے تعلق رکھنے والا قاری چراغ حسین پردیس زندگی کے متعلق معلومات دیتے ہوئے

🌟 اعلانِ تقرری 🌟اوورسیز چترالی کمیونٹی (OCC) کی جانب سے ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ:👤 رحیم حسن / مرز...
28/07/2026

🌟 اعلانِ تقرری 🌟

اوورسیز چترالی کمیونٹی (OCC) کی جانب سے ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ:

👤 رحیم حسن / مرزا حسن
📍 اپر چترال، یارخون
🏢 3CC کمپنی، ریاض

کو OCC کا سب کوآرڈینیٹر منتخب کیا گیا ہے۔

ہم انہیں اس اہم ذمہ داری پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں اس ذمہ داری کو بہترین انداز میں نبھانے، کمیونٹی کی خدمت کرنے اور باہمی اتحاد و بھائی چارے کو فروغ دینے کی توفیق عطا فرمائے۔

Congratulations & Best Wishes! 🎉

Overseas Chitrali Community (OCC)
Together for Unity, Service & Progress.

 #اعلامیہ اوورسیز چترال کمیونٹی کی جانب سے خوش آمدیداوورسیز چترال کمیونٹی کو یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ ...
28/07/2026

#اعلامیہ
اوورسیز چترال کمیونٹی کی جانب سے خوش آمدید
اوورسیز چترال کمیونٹی کو یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ جناب محمد جعفر والد محمد مراد اپر چترال لوٹ اویر اور حال مقیم مکہ مکرمہ، اسطرح جناب حسین علی والد میر غازی خان اپر چترال بونی اوی حال مقیم مکہ مکرمہ دونوں کو ریجن مکہ مکرمہ کے لیے ڈپٹی کوآرڈینیٹر مقرر کیا گیا ہے۔
ہمیں یقین ہے کہ یہ دونوں حضرات اپنی دیانت، محنت، اخلاص اور جذبۂ خدمت کے ساتھ اوورسیز چترال کمیونٹی کے اغراض و مقاصد کو مزید مؤثر انداز میں آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کریں گے اور کمیونٹی کے اراکین کے لیے ایک مضبوط سہارا ثابت ہوں گے۔
اوورسیز چترال کمیونٹی کی مرکزی قیادت، کابینہ اور تمام اراکین کی جانب سے ان کو اس اہم ذمہ داری پر دلی مبارکباد، نیک تمناؤں اور خوش آمدید کا پیغام پیش کرتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ اس ذمہ داری کو بہترین انداز میں نبھانے کی توفیق عطا فرمائے، ان کی جان، مال، صحت، عزت اور رزق میں برکت عطا فرمائے، اور ان کی تمام کاوشوں کو کمیونٹی اور اہلِ چترال کے لیے باعثِ خیر و برکت بنائے۔ آمین۔
اوورسیز چترال کمیونٹی میں بطور ڈپٹی کوآرڈینیٹر ان کو ایک بار پھر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید اور بہت بہت
مبارک ہو۔
اوورسیز چترال کمیونٹی

محترم *توفیق محمد صاحب ولد فضل محمد*تعلق لوئر چترال ایون کو *مدینہ منورہ کا نیا کوارڈینیٹر* مقرر ہونے پر دل کی گہرائیوں ...
27/07/2026

محترم *توفیق محمد صاحب ولد فضل محمد*
تعلق لوئر چترال ایون
کو *مدینہ منورہ کا نیا کوارڈینیٹر* مقرر ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

*اعلان برائے مبارکباد:*

*تقرری: نیا کوارڈینیٹر مدینہ منورہ*
ہم محترم *توفیق محمد صاحب* کو ان کی بہترین خدمات کے صلے میں مدینہ منورہ کا کوارڈینیٹر مقرر ہونے پر تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
آپ ہمیشہ سے کمیونٹی کے کاموں میں پیش رہے۔ دیارِ غیر میں اپنے چترالی بھائیوں کے ساتھ ہمدردی، خلوص اور سوشل ورک کی مثال قائم کی۔ اپنے روزمرہ کے کاموں کے ساتھ آپ نے تعلقات کو مضبوط کر کے اس مقام تک رسائی حاصل کی۔
اللہ تعالیٰ آپ کو مزید طاقت، ہمت اور استقامت عطا فرمائے تاکہ آپ اسی طرح کمیونٹی کی خدمت کرتے رہیں۔
اللہ آپ کو سلامت رکھے اور اس ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھانے کی توفیق دے۔
*آمین ثم آمین*۔. اوورسیز چترال کمیونٹی( OCC)

Address

Riyadh

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Overseas Chitralis Community - OCC posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Overseas Chitralis Community - OCC:

Shortcuts

Share