17/06/2026
ہنگو میں انرجی ڈرینک سٹینگ نے تباہی مچا دی !
اطلاعات اور مختلف رپورٹس کے مطابق ضلع ہنگو میں مبینہ طور پر "سٹنگ" ڈرنک کے استعمال سے متعدد افسوسناک اموات واقع ہوئی ہیں۔ آج بھی ابراہیم زئی سے تعلق رکھنے والا ایک 26 سالہ نوجوان اس مشروب کے استعمال کے بعد جان کی بازی ہار گیا، جو انتہائی تشویشناک اور قابلِ توجہ معاملہ ہے۔ لہٰذا اہلِ علاقہ، مشرانِ قوم، علماء کرام، نوجوانوں، دکانداروں، پولیس اور ضلعی انتظامیہ سے پرزور اپیل کی جاتی ہے کہ جب تک اس معاملے کی مکمل تحقیقات نہیں ہو جاتیں اور متعلقہ لیبارٹری رپورٹس سامنے نہیں آ جاتیں، اس وقت تک ضلع ہنگو کے تمام گاؤں، محلوں، بازاروں اور مارکیٹوں میں اس ڈرنک کی فروخت اور استعمال پر احتیاطی طور پر پابندی عائد کی جائے۔
انسانی جانوں کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ کسی بھی ممکنہ خطرے سے عوام کو محفوظ رکھنے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیں۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کو ہر قسم کی آفات اور نقصانات سے محفوظ رکھے۔